محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح

نادیہ احمد

 پنڈال سجایا جا چکا ہے۔ تیاریاں مکمل کیجا چکی ہیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہونےکو ہے۔مہمان خصوصی ٹھیک وقت پر تشریف لاچکے ہیں۔  مگر یہ کیا!! شرکاء کی اگلی نشستیں

ابھی تک خالی ہیں .... اچانک تقریب کے منتظمین کو تقریب شروع کرنےکا کہا جاتا ہے اور ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا جاتا ہے کہ خالی کرسیاں ہٹا لی جائیں۔ حکم کی تعمیل ہوئی اور بعد میں آنے والے تمام شرکاء کو کھڑے ہوکر تقریب کا احوال دیکھنا پڑا ۔ان میں کئی دوسرے سرکاری افسران اور وزیر اعظم لیاقت علی خان بھی شامل تھے۔ اور کرسیاں ہٹانے کا حکم دینے والے کوئی اور نہیں عظیم رہنما "محمد علی جناح "تھے جن کا ایمان "محنت اور وقت کی پابندی" تھی . ایسا پہلی بار نہیں ہوا. بارہا ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ ان کی اصول پسند فطرت نے کسی بھی حالت میں خود کو حالات کے دھارے پر نہیں چھوڑا .

قائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر1876کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کراچی  اور اعلیٰ تعلیم انگلستان سے حاصل کی ۔  اپنی محنت ، فراست ،نگاہ بلند،دلنواز سخن سے مسلمانوں کو ایک اسلامی ملک  کے حصول میں    کامیابی کی منزل تک پہنچنے میں مدد کر کے میر کارواں  ہونے کا ثبوت دیا۔ اور یہ حقیقت واضح کر دی کہ مسلمان ایک علیحدہ پہچان رکھتے ہیں۔اسی لئے انہیں محسن پاکستان بھی کہا جاتا ہے

 بانی پاکستان محمد علی جناح اعلی اوصاف،اچھے اخلاق اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک عظیم لیڈر ،وکیل، اور دانشور تھے۔ سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مدبر  بھی تھے۔  ان کی زندگی ابتدا سے ہی جدوجہد کی مثال تھی ۔ قائد اعظم نے اپنی زندگی میں قوم کےسامنے اپنے قول و عمل سے سے ایسی مثال پیش کی جو ان کے بابائے قوم ہونے کی دلیل ہے۔ قائداعظم نے پوری زندگی میں ہر سطح پر نہایت بے باکی ،خود اعتمادی اور یقین محکم سےلبریز لہجے میں گفتگو کی اور اس امر کی پرواہ نہ کی کہ ان کا مخاطب" وائسرائے "ہے یا لارڈڈ ولنگٹن" ۔

ان کی شخصیت کی مستقل مزاجی نےکانگریس اور برطانوی سامراج کوسرجھکانے پرمجبور کردیا اورعلیحدہ وطن کےقیام کو ممکن بنایا ۔

 ایک قوم ساز رہنما کی حیثیت سے انہوں نے وہ اصول متعین کئے جو پاکستان کو ایک مثالی ملک بنا سکیں ۔

قائد اعظم نے اپنی قوم کے ہر طبقہ فکر کو مخاطب کیا لیکن "طالب علم اور نوجوان نسل " ان کا خاص مخاطب تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کو بار بار یہ یاد دلایا کہ وہ "مستقبل کے معمار" ہیں . آپ نے ان سے کہا کہ

" اپنی تاریخ کے سائے میں سانس لیتے رہیں. پاکستان ایک مقدس امانت ہے .اس کی حفاظت کے لئے خود کو تیار کیجئے ۔  ہم نے پاکستان حاصل کر لیا ہے لیکن ہم پر ابھی بڑی ذمہ داریاں ہیں۔  اس ملک کی تعمیر پر بہت کوششیں کرنی ہیں۔ اس کے لیے قربانیاں دینی  ہیں۔"

 اپنی زندگی کے بہتر( 72)سال جدوجہد اور وطن کی خدمت میں گزارنے کےبعد یہ عظیم شخصیت  11ستمبر 1948 کو ہم سے جدا ہو گئی. انہیں کراچی میں ہی سپردِ خاک کیا گیا۔

 دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں. قائداعظم ایسے ہی لوگوں میں سے تھے. جو بااصول ,باکردار, محب وطن اور مخلص رہنما تھے. ان کی وفات کے بعد وطن عزیز کو کوئی ایسا رہنما نصیب نہ ہوا جس میں قائد اعظم کے کردار کی خوبیاں ہوں۔ قائداعظم آج ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کی تقاریر اور بیانات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ جو ہمارے جذبات کو مہمیز پہنچانے کا کام کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما ئیں۔۔ آمین

وہ قائد تھے، وہ رہبر تھے وہ ملت کا مقدر تھے

 عقابی روح تھی ان کی ،وہ حق گوئی کا پیکر تھے

 جری تھے، بہادر تھے، وکیل بے بدل تھے وہ 

 انہیں ڈھونڈے گی یہ دنیا، وہ ایک نایاب گو ہر تھے

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے