
کشف زہراء
گرمی کا مہینہ تھا۔ پورے دن کی تھکن کے بعد میں رات 11 بجے سو گئی۔ پنکھا فل اسپیڈ پر تھا، کمرہ ٹھنڈا تھا اور نیند بھی بہت گہری آ رہی تھی۔
اچانک رات 2 بجےلائٹ چلی گئی۔
پہلے 2 منٹ تو پتا ہی نہیں چلا،پھر گرمی لگنا شروع ہوئی، پسینہ آنے لگا۔ موبائل نکالا تو بیٹری 8 فیصد تھی ،چارجر لگایا تو بجلی ہی نہیں تھی ۔باہر سے کتوں کے بھونکنے کی آواز، اندر مچھروں کی بھن بھن۔ میں کروٹیں بدلتی رہی۔ امی نے کہا "بیٹی پانی پی لو"۔ فریج بند تھا تو پانی بھی گرم،3 بجے تنگ آ کر چھت پر چلی گی۔ وہاں بھی سکون نہیں۔ نہ ہوا ،نہ نیند۔ بس دور کہیں امیر لوگوں کے گھروں سے جنریٹر کی دھڑ دھڑ کی آواز آ رہی تھی۔آخرکار صبح 5 بجے لائٹ آئی۔ تب تک فجر کا وقت ہو چکا تھا۔ تھکی ہوئی اٹھی، آنکھیں سوجی ہوئی تھیں اور سیدھا کام پر جانا تھا۔
شام کو ڈاکیا آیا اور بجلی کا 15 ہزار کا بل پکڑا دیا۔
امی کا دل بیٹھ گیا۔ بولیں "بیٹی پوری رات لائٹ نہیں تھی، پنکھا بھی نہیں چلا، پھر اتنا بل کیوں؟"
میں نے بل کھولا۔ اس میں فیول ایڈجسٹمنٹ، ٹیکس، ٹی وی فیس، میٹر رینٹ۔۔۔۔ پتانہیں کیا کیا لگا ہوا تھا۔ یونٹ بھی وہی تھے جو پچھلے مہینے تھے۔
اسی ہفتے نیوز میں بھی چل رہا تھا کہ لوگ کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ بل بہت زیادہ آ رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ پھر بھی 12،12گھنٹے ہو رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی ہر کوئی کے الیکٹرک ،بجلی بجلی کا ٹرینڈ چلا رہا تھا۔اس دن سمجھ آیا کہ لوڈشیڈنگ صرف لائٹ نہیں کاٹتی۔ یہ ہماری نیند کاٹتی ہے، سکون کاٹتی ہےاور مہینے کے آخر میں جیب بھی کاٹ دیتی ہے۔
حکومت اور K-Electric سے امید کم ہی ہے۔ تب تک ہم اپنا بندوبست خود کریں۔ سولر، پاور بینک، اور بجٹ بنا کر چلیں۔ اور بل آئے تو فوراً چیک کریں کہ کوئی اضافی چارجز تو نہیں لگے۔




































