
کشف زہرا
آج کا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ہر گھر میں انٹرنیٹ اور وائی فائی عام ہو چکا ہے لیکن جہاں ٹیکنالوجی نے آسانیاں دیں، وہیں کچھ نئی سماجی مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں ۔ ان میں
سے ایک بڑی مشکل ہیں "وائی فائی کا پاسورڈ مانگنے والے رشتے دار۔۔۔
جب بھی گھر میں کوئی شادی، عید یا فنکشن ہوتا ہے تو دور دراز سے رشتے دار آتے ہیں۔ کھانے پینے کے بعد سب سے پہلا سوال جو کیا جاتا ہے وہ یہ ہوتا ہے بیٹا وائی فائی کا پاسورڈ کیا ہے؟"
خالہ کو ڈرامہ دیکھنا ہوتا ہے، پھوپھو کو گروپ کال کرنی ہوتی ہے، بچوں کو گیم ڈاؤنلوڈ کرنی ہوتی ہےاور گھر والے شرم کے مارے انکار بھی نہیں کر پاتے۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایک وائی فائی پر 15-20 ڈیوائسز کنیکٹ ہو جاتی ہیں۔ نیٹ سلو ہو جاتا ہے۔ بل زیادہ آ جاتا ہے اور گھر کے اپنے لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم مہمان نوازی کے نام پر اپنی پرائیویسی قربان کر دیتے ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں حدود طے کرنی چاہئیں۔ مہمان وائی فائی الگ بنا دیں جس کی سپیڈ کم ہو۔پاسورڈ مشکل رکھیں تاکہ ہر کوئی آسانی سے نہ مانگے۔نرمی سے انکار کرنا سیکھیں۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ رشتے داروں کی عزت کرنا اچھی بات ہےلیکن اپنی چیزوں کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے۔ وائی فائی کا پاسورڈ دینا کوئی چھوٹی بات نہیں، یہ آپ کے وقت، پیسے اور پرائیویسی تینوں سے کھیلنے کے برابر ہے۔ اس لیے یاد رکھیں مہمان کو کھانا کھلائیں لیکن وائی فائی کا پاسورڈ سوچ سمجھ کر دیں۔ آپ کے خیال میں پاسورڈ دینا چاہیے یا نہیں؟ اپنی رائے ضرور شامل کریں ۔




































