
کشف زہرا
آج اگر دنیا میں ایمان کو کہیں دیکھنا ہوتووہ غزہ میں دیکھاجاسکتا ہے۔غزہ ایک شہر کا نام نہیں، یہ ایک امتحان گاہ ہے۔ جہاں ہر سانس کے ساتھ موت کا خوف
ہےاور ہر موت کے ساتھ جنت کی امید ہے۔وہاں زندگی بہت مہنگی ہے اور موت بہت سستی،لیکن پھر بھی وہ لوگ زندگی سے محبت کرتے ہیں۔ وہ ملبے پر بیٹھ کر بھی قرآن پڑھتے ہیں۔ وہ بھوکے پیٹ بھی اپنے بچے کو سینے سے لگا کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہم یہاں چھوٹی چھوٹی تکلیفوں پر رو پڑتے ہیں، اور وہاں مائیں اپنے جگر کے ٹکڑوں کو اپنے ہاتھوں سے دفن کر کے کہتی ہیں۔
"یا اللہ، یہ تیری امانت تھی، تو نے لے لی، ہم راضی ہیں۔
یہ کیسا صبر ہے؟
یہ کیسا ایمان ہے؟
غزہ نے دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کا نقاب اتار دیا۔ سب کے ضمیر سو گئےلیکن غزہ جاگ رہا ہے ،وہ اکیلا ہے مگر ہارا نہیں وہ زخمی ہے مگر جھکا نہیں کیونکہ جس کے ساتھ اللہ ہو اسے کون ہرا سکتا ہے؟ہم غزہ کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟کم سے کم اتنا تو کر سکتے ہیں کہ اسے بھول نہ جائیں۔ اپنی دعاؤں میں اپنی باتوں میں، اپنی پوسٹوں میں غزہ کو زندہ رکھیںکیونکہ جب سب کچھ چھین لیا جائے تب دعا ہی آخری ہتھیار بچتی ہے۔اللَّهُمَّ انْصُرْ أَهْلَ غَزَّةَ*
اے اللہ اہلِ غزہ کی مدد فرما۔ آمین




































