
کشف زہرا
مجھےاکثر ذہن میں ایک سوال پریشان کرتا ہےکہ میں انجان یعنی ایسےلوگوں سے جو میرے رشتے دار نہیں ان سےملتی ہوں تو اکثر خود کو ویسے ہی ظاہر
کرتی ہوں جیسے میں خود ہوں اور ان کے رویے سے میں خود کو خوش اخلاقی کو اپنانے سے بھی گریز نہیں کرتی اور وہ بعد میں میرے دوست بھی بن جاتے ہیں لیکن وہی جن کو میں اپنا خاندان کے لوگ کہتی ہوں ،ان لوگوں کے قریب ہوتے ہوئے بھی آرام دہ محسوس نہیں کرتی بلکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں لوگوں کے دکھ اور بے چینی محسوس کرتی ہوں اور خوش اخلاقی بھی نہیں اپنا پاتی ۔
کچھ لوگوں کے قریب تو رہتی ہوں پر زیادہ تر کے نہیں،اس کی بڑی وجہ مجھے یہی محسوس ہوتی ہے کہ اپنے لوگ مجھے نارمل زندگی گزارتے نہیں دیکھ سکتے۔لوگ کہتے ہیں باہر والے حسد کرتے ہیں جبکہ مجھے لگتا ہے کہ جتنا حسد اپنوں کے درمیان ہوتا ہے باہر والوں کے دل میں اس کا شاید ایک فیصد بھی پورا نہیں ہوتا۔
ایسے اپنے جو مجھے سکون محسوس نہیں کرنے دیتے اپنے اچھائی کو ظاہر نہیں کرنے دیتے یا دل کو بے چین رکھتے ہیں ،وہ میرے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔میں ان لوگوں کو کبھی نہیں سمجھ سکتی۔ خاص طور پر اپنوں کو کہ اگر آپ مجھے سپورٹ نہیں کر سکتے تو مجھے ڈی موٹیویٹ کرنے کا اختیار بھی نہیں رکھتے۔
مجھے سکون کی ضرورت ہے ،کسی کا مقابلہ کرنے یا کسی چیز کی نہیں۔مجھے پتا ہے مجھے کیا کرنا ہے کسی چیز سے انکار کرنے پر میں ناکارہ یا ناکام نہیں بن جاؤں گی۔کبھی کبھی لگتا ہے کہ مری زندگی میں باہر کے حالات کا اتنا عمل دخل نہیں جتنا ہمارے اپنے لوگ ہمیں ذہنی طور پر تھکا دیتے ہیں۔ کاش کوئی ایسی مشین ہوتی ہے یا وقت بدلنے کی کوئی دوا کہ ہم ان سے آزادی حاصل کر سکتے ۔




































