حق کے لیے آواز بلند کرنا کیا غلط ہے

نگہت فرمان

آپ اس کو سیاسی مسٸلہ کہتے ہیں مان لیتے ہیں یہ سیاسی مسٸلہ ہے جمہوری طریقہ سے اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا سیاست ہے 

تو کیا یہ غلط ہے ؟ملک پر حکمرانی تو اہل سیاست نے ہی کرنی ہے مجھے یا آپ کو تو نہیں کرنی ہے مت بھولیں کہ سب سے پہلے یہ سیاست ہمارے نبی کریم محمد صلى الله عليه واله وسلم نے کی حلف الفضول کا معاہدہ اگر بھول گۓ ہیں تو یاد کریں جب عاص ابن اواٸل نے یمن کے ایک قبیلے کے تاجر کا سامان خریدا اور اداٸیگی نہیں کی تھی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان غیر کو اس کا حق دلانے کے لیے جمع ہوا اور عبداللہ بن جدان کے گھر کے سامنے بیٹھا (دھرنا) رہا اور اس وقت تک نہیں اٹھا جب تک اسے حق دلا نہیں دیا ۔۔
یہ سنت تو ہمارے نبی کی ہے مظلوم کی داد رسی ، ظالم کا گریبان پکڑنا ، حقوق کے لیے جدوجہد کرنا آج جو لوگ یہ سنتیں تازہ کررہے ہیں ان کا اگر آپ ساتھ نہں دے سکتے تو آپ کو اپنا جاٸزہ لینے کی ضرورت ہے اپنا اپنے رب اور نبی سے تعلق پر غور کرنے کا وقت ہے ۔آپ سسٹم کو برا بھلا کہتے رہیں ،جب اسی سسٹم کی درستی کے لیے وہ لوگ جن کی ایمان داریوں پر شبہ نہیں جن سے وابستہ لوگوں نے کراچی و خیبر پختون خواہ میں قلیل عرصہ حکمرانی میں کارہاۓ نمایاں انجام دیے جب بھی اس کے افراد صوباٸ و قومی اسمبلی کی نشستوں پرآۓ انہوں نے نہ مراعات لی نہ ان پر کوٸ کرپشن کا کیس بنا جس کے لوگ انسانیت کی خدمت کے لیے حادثوں و سانحات کا انتظار نہیں کرتے بل کہ ہمہ وقت کھڑے رہتے ہیں، ان پر آپ بھروسہ کرکے ان کا ساتھ دینے نہیں آتے تو کیا ان کے ساتھ زیادتی نہیں ؟ یہ میرے اور آپ کے حقوق کی جنگ ہے جس کے لیے یہ چند دیوانے صبح وشام سینہ سپر ہوکر وقت کے فرعونوں کے سامنے کھڑے ہیں ۔یہ لوگ سردی کے تھپیڑے اپنے ذاتی مفادات کے لیے نہیں برداشت کررہے نہ ان کو اس کے صلہ میں کوٸ پلاٹ و محلات کی تمنا ہے یہ تو اپنے نبی کی سنت کو تازہ کیے ہوۓ ہیں ۔ تین کروڑ عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد کررہے ہیں خدارا اپنے خولوں سے باہر آٸیں اپنی خود غرضی و ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالیں آپ آج اپنا گھر دنیا کہ کسی بھی خطہ پر بنالیں کل آپ کو آنا یہیں پڑے گا اپنے شہر اپنے وطن کی درستگی کے لیے ان کا ساتھ دیں ۔صرف اپنا نہیں اس شہر میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کھڑے ہوجاٸیں۔۔خدارا اپنےحصہ کا دیپ جلاٸیں یاد رکھیں جب اللہ کا کنبہ مشکل وتکلیف میں ہو تو اصل عبادت ان کے دکھ درد دور کرنے کی کوشش کرنا ہے ۔صرف کف افسوس ملنا نہیں ۔۔
عجیب لوگ ہیں ہم بھی ایک طرف رونا روتے رہتے ہیں مہنگاٸ کا ، لاقانونیت کا ، بجلی و پانی کا ، رشوت کا ، سڑکوں کی خستہ حالی کا بس رونا روتے رہتے ہیں عادت بنالی ہے۔ ہم نے اپنی اپنے حالات پر رونے کی اپنےملک و شہر کی براٸیاں کرنےکی ۔جب بھی اس ظلم کے خلاف انسانیت سے محبت کرنےوالے دیوانے کا لقب سننے والوں نے آواز اٹھاۓ ہم منہ پھیر کر کھڑے ہوگۓ ۔

آج ٹھٹھرتی سردی میں نو دن سے دن رات ہمارے حقوق کی خأطر جب یہ لوگ صبح و شام وہاں بیٹھے ہیں۔ ناانصافیوں کے خلاف صداۓ احتجاج بلند کیے ہوۓ ہیں تو بھی ہم خاموش تماشاٸ سے زیادہ کا کردار ادا نہیں کرپارہے ہر فرد یہ کہتا ہے کچھ نہیں ہوگا ذرا سوچیے یہ سوچ ہمارے اندر آٸ کہاں سے ؟ ہم مایوسیوں کے عادی ہوگۓ ہیں اس سوچ کو اپنے اندر سے نکالنے اور مثبت سوچ کو اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے سب کچھ ہوسکتا ہے وڈیروں وقابض کے قلعوں میں لرزہ طاری ہوسکتا ہےاگر ہم متحد ہوجاٸیں اس شہر کو بچانےکے لیے اپنے حقوق اپنی نسلوں کی بقاء کے لیے ۔۔
یقین جانیے یہ جو آج بےآرام ہیں یہ کسی ذاتی فاٸدے کے لیے نہیں۔ یہ اپنے رب کی رضا کےلیے اس کی مخلوق کے غم میں ہلکان ہیں ۔۔اپنے نبی کریم محمد صلى الله عليه واله وسلم کی سنت کو زندہ کیےہوۓ ہیں ۔۔ یہ ہمیں مایوسیوں کے اندھیروں سے نکالنا چاہتے ہیں اور ہم ہیں کہ نکلنا چاہتے ہی نہیں ۔۔
آپ کا تعلق کسی بھی صوبہ سےہو۔آپ کی محبت کوٸ بھی پارٹی ہو آپ اس بات سے انکار نہیں کرسکتے کہ چند وڈیروں نے پورا صوبہ تباہ کرنے کے بعد کراچی کو بھی برباد کر ڈالا ہے اگر آپ ذرا بھی شعور رکھتے ہیں تو کھولیں اپنی آنکھیں اور آٸیں ساتھ دیں ان کا یقین رکھیں اللہ تعالیٰ کوشش و نیت کو دیکھتا ہے وہ ضرور صداۓ حق بلند کرنے والوں کو اپنی رحمت سے نوازے گا کہ مایوسی مسلمانوں کو زیب نہیں دیتی۔۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے