کیا یہی تھا پاکستان

نگہت فرمان

خواب، خواب ہی رہتا ہے جب تک تعبیر نہ ہوجائےاورخواب تعبیر پاتے ہی مجسم ہوجاتا ہےلیکن ٹھہریے! دم لیجیے! خواب کیا ہوتا ہے ؟ خواب تو سرمایہ ہوتے ہیں، لیکن پھر یہ بھی کہ جو بڑا خواب دیکھے تو اس

کی تعبیر بڑی ہوتی ہے اور وہ خواب جو صرف اپنے لیے دیکھے جائیں تو ہوتے تو خواب ہی ہیں لیکن بس محدود

ڈاکٹر اقبال کو مصور پاکستان بھی کہتے ہیں ناں ، کیوں! اس لیے کہ انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، تو بس جتنا بڑا خواب اتنی بڑی تعبیر۔

اقبال نے ایک اور خواب بھی دیکھا تھا ، وہ یہ کہ خود ان کی زبانی

خدایا آرزو میری یہی ہے

مرا نور بصیرت عام کردے

اور پھر ان کے اس خواب نے بھی تعبیر پائی کہ آج دنیا بھر کی جامعات میں اقبال  کے افکار و شاعری پر تحقیق ہورہی ہے۔اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور اس کی تعبیر ہمارے سامنے ہے۔ اب یہ تعبیر کیسی ہے یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں۔

خواب سرمایہ ہوتے ہیں! اورپھرخواب دیکھنے پر کوئی پابندی بھی نہیں لگائی جاسکتی، تحریرپرتوپابندی لگائی جاسکتی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے لیکن خواب پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی کسی صورت بھی نہیں۔ پانی کی طرح خواب اپنا رستہ خود نکال لیتا ہے، خواب روایات، رسم و رواج اور سرحدوں کے پابند نہیں ہوتے۔ پنچھی کی طرح ہوتا ہے خواب تو۔ خواب بس خواب ہوتے ہیں کسی ضابطے سے پَرے کوئی ریا کار ہو سکتا ہے لیکن خواب نہیں۔ اس پر کوئی بھی کسی طرح کی بھی پابندی نہیں لگا سکتا ،مجبوری کہہ لیں بے بسی بھی۔

کیا ہم خواب کو کسی باغی سے تشبیہ دے سکتے ہیں؟

یقیناً خواب باغی ہوسکتے ہیں، اگر اسے موضوع بنایا تو بات بہت دور تلک چلی جائے گی تو بس واپس آتےہیں۔اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا۔ حالات کیسے تھے، ناممکن تھا پاکستان ، کوئی امید نہیں، بے سرو سامانی، بے کسی اور بے بسی لیکن اقبال گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اپنا جگنو لے کر نکلے۔ خواب دیکھا اقبال نےاوراسے تعبیر دینے کے لیے قدرت نے محمد علی جناح کو منتخب کیا جو قائد اعظم کہلائے۔ ایسا قائد جو اردو میں اپنا مطمع نظر بیان نہیں کر سکتا تھا ،اسے قدرت نے منتخب کیا۔ ایک واقعہ بہت مشہور ہے کہ قائداعظم تقریر کر رہے تھے اور ایک دیہاتی سر دھن رہا تھا، کسی نے پوچھا آپ کو انگریزی آتی ہے تو بس اتنا کہا: ”مجھے انگریزی نہیں آتی، میں تو بس اتنا جانتا ہوں کہ قائد جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں بالکل سچ کہہ رہے ہیں۔

جی! میرے خوابوں کا محور و مرکز بھی پاکستان تھا، ہے اوررہے گالیکن کیسا پاکستان ....؟ پاکستان! جہاں بلند بالا پہاڑ ہیں، وادیاں ہیں، گلیشیرز ہیں۔جھیلوں کا شفاف پانی۔ پاکستان میں پانچ دریا اور پانچ ہی موسم میں جو خوبانی سے کھجور تک میں ہمیں خود کفیل بناتے ہیں، جہاں زمیں سونا اگلتی ہے۔ یہ وطن جو جغرافیائی لحاظ سے 1947 میں منصہ شہود پر آیا اپنے قیام سے پہلے اپنے وقت کے عظیم لوگوں کا خواب تھا۔ وہ عظیم لوگ جنہوں نے تاریخ عالم پر ایسے ان مٹ نقوش ثبت کیسے ہیں کہ اصول پسندی و استقامت کو اس کے اصل معانی سے روشناس کروا گئے۔

یہ پاک وطن ان عظیم المرتبت ہستیوں کا عظیم خواب تھا جو ان کی محنت شاقہ کی بہ دولت اپنی تعبیر پا گیا لیکن آج اگرمیں اپنی انفرادی حیثیت میں اس مادر وطن کے لیے دیکھ جانے والے خوابوں کا تقابل ان عظیم خوابوں سے کروں تو جو اس کے بانیان نے اس کے لیے دیکھے تو ندامت کا احساس میرے قلم کی روانی میں حائل ہو جاتا ہے۔

نوبت یہاں تک کیوں اور کیسے آگئی؟

وہ پاکستان کہ جس کی اقتصادی ترقی کی رفتار دنیا کے بہت سے ممالک کےلیےقابل تقلید ہواکرتی تھی جس کے ماہرین معاشیات کو ریا، ملائشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے ترقیاتی منصوبہ جات تیار کیا کرتے تھے۔ وہ پاکستان جس کی جامعات طب اور زراعت میں بڑی اعلی ٰتحقیقات کے مراکز تھیں۔ پاکستان کی ایئر لائن ”با کمال لوگ لاجواب سروس“ کے سلوگن کی حامل اور جدید دور کی منافع بخش کمپنیوں کی معمار تھی جس کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ایشیا بھر میں کوئی ثانی نہ تھا۔ آج بھی دنیا بھر کے کھلاڑی سیال کوٹ کے تیار کردہ کھیلوں کے سامان کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔  وزیر آباد کے آلات جراحی مغرب کے جدید ترین اسپتالوں کی اہم ترین ضرورت تھے۔ وہ پاکستان کہ جس کی ڈرامے انتہائی کم وسائل کے باوجود اپنے پڑوسی ملک کی جدید ترین انڈسٹری سے بہت آگے تھے۔ وہ پاکستان کہ جو عالم اسلام میں اعتدال و رواداری کا نشان سمجھا جاتا تھا۔ اور وہ پاکستان کہ جس کا گورنر جنرل ایک اہم ٹیکس آفیسر کو اس لیےڈانٹتا ہےکہ اس نےاسےوقت پر انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کیوں نہیں کیا تھا۔ وہ پاکستان کہ جہاں مواخات مدینہ کے بعد بھائی چارے کی سب سے بڑی مثال دنیا نے دیکھی تھی۔

جی ہاں! یہی ہے میرے خوابوں کا پاکستان جو ماضی میں ایک حقیقت ہواکرتا تھالیکن اب یہ مستقبل کےلیےمیرے خوابوں کاپاکستان ہے۔ہم نے اس پاکستان کا کیا حال کردیا ہے۔ ہم سب اپنےخوابوں کے قاتل ہیں۔ ہم نے ترقی اور خوش حالی کے ان حقائق کو دوام دینے کی کوشش ہی نہیں کی کہ جن کی بنیاد پر میرے خوابوں کا پاکستان دنیا کے لیے قابل تقلید بن سکتا۔ نتیجتاًیہ کہ اب ہم مضمحل ہیں اورہماراپاکستان مفلوج۔

گم راہ اشرافیہ آسمان سے اترتی ہے، نہ سیاسی جماعتیں۔ دہشت گرد زمین سے اگتےہیں نہ غداران وطن۔ یہ سب طبقےہم ہی میں سےہیں لہٰذا میرے خوابوں کا پاکستان کسی کو موردالزام ٹھہرانےکسی پر انگلی اٹھانے یا پھر کسی کوکو سنے سے ہرگز وجود میں نہ آئے گا۔میرے خوابوں کا پاکستان تب وجود میں آئے گا جب ہم الزام تراشی کے اس رویے کو ترک کر کے دل و جان سے اس پاک وطن کے لیے خلوص اور چاہت سے کام کریں گے اور ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ خوابوں کےپاکستان کےحصول کی منزل دور ہونے میں ہم انفرادی طور پر کس حد تک قصور وار ہیں۔ قوم کے افراد کا انفرادی کردار ہی مجموعی قومی شناخت بنتا ہے۔ اس وطن کی تقدیر ہمارے ہاتھوں میں ہے اور ہماری تقدیراس کی سالمیت و ترقی سے وابستہ ہے۔

آئیے! اپنی پوری قوت و صلاحیت اسےمضبوط اورترقی یافتہ بنانے پر صرف کیجیےتاکہ ہم قوموں کی صف میں باعزت مقام حاصل کر سکیں اور اگر ہم نے وطن کی ترقی کی طرف سے اغماض برتا تو تاریخ ہمیں حرف غلط کی طرح مٹا ڈالے گی۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے