
نادیہ احمد
”عادت“ وہ انسانی کیفیت ہےجوہرفردمیں مختلف نوعیت ہوسکتی ہے۔بسااوقات بعض عادات کو انسان معاشرے کے ذریعے سے
بھی قبول کرتا ہے جو اچھی بھی ہو سکتی ہیں اوربری بھی اوراسی عادت کے تحت کوئی شخص مسلسل اس عمل کو دہراتا ہے جو دوسروں کیلئے قابل قبول ہو یانہ ہو توعادت پکی ہو جاتی ہےاوروہ اس بات سےبے نیاز ہوجاتا ہےکہ عادت کی وجہ سے سرزد ہونے والاعمل نافع ہے یا نہیں۔
بات اگر”عبادت“کی جائےتویہ وہ عمل ہےجوبذات خود وجہ سرور ہے۔عبادت کا تعلق دل سے ہےجو براہ راست ”معبود اورعبد“ کے تعلق کو گہرا کرتا ہے۔کبھی ہم نے سوچا ہےکہ ہماری نمازعادت ہے یاعبادت؟
بہت آسان سا فارمولا ہے،اگر ہماری نماز ہمیں سرورعطا کرتی ہے،خالق سے ہماراتعلق مضبوط کرتی ہےاور ہم اگلےبلاوے کے منتظر رہتے ہیں تو ہماری نماز واقعی عبادت ہے اور اگر ہم نماز معمول کا ایک کام سمجھ کر کرتے ہیں تو!!!! ” الذین ھم عن صلاتہم ساھون“ میں انہی لوگوں کا ذکر ہےجنکی نمازعبادت نہیں صرف ایک عادت ہےجو نمازیں تو ادا کرتے ہیں مگر اپنی نمازوں کی حفاظت نہیں کرتے۔
نمازوں کی حفاظت سےمراد وقت پرنمازوں کی ادائیگی اورخشوع وخضوع کاہونا جوکہ عبادت کا اہم جزہے۔اللہ تعالی ہمیں ذکر کرنے والی زبان ، ڈرنے والا دل ، نفع والا علم اور قبول ہونے والا عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں.



































