محفوظ مستقبل

 ثروت اقبال

  گھٹنوں کے درد کی دوا کھاتےہوئے شہلا یہ دعا کر رہی تھی۔۔۔ "یا اللہ میرے گھٹنوں کی تکلیف دور کردے تاکہ میں اپنی بچی مریم کی شادی کی

تیاری تو کر سکوں۔ شادی میں صرف دو ماہ باقی ہیں اور ابھی تک کوئی خریداری نہیں کر سکی ہوں۔" شہلا نے اپنا لہجہ بدلتے ہوئے۔۔۔جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے اجمل صاحب کی طرف گھومتے ہوئے کہا! برسوں سے پیسے جوڑ جوڑ کر جو کئی بڑی کمیٹیاں ڈالی ہوئی ہیں۔ وہ اب ملنے والی ہیں۔  آپ شادی ہال، شادی کا کھانا، مہمانوں کی فہرست اور دولہا کے کپڑوں کا بجٹ تیار کر لیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو اور ہاں مایوں اور مہندی کی تقریبات کو بھی تو دیکھنا ہے اس کا حساب کتاب ذرا الگ سے لگا کر رکھیں۔ اجمل صاحب نے شہلا کی بات سن کر "ہوں" کہا اور اپنا موبائل اٹھا کر اپنے دوست محسن کو فون ملانے لگے۔ جن کا بیٹا علی، اجمل صاحب کا ہونے والا داماد تھا اور اب وہ دونوں ایک دوسرے کے سمدھی بن کر اس دوستی کو رشتہ داری میں بدلنے جا رہے تھے۔

محسن صاحب کے گھرمیں ان کی دونوں بیٹیاں آنے والی تھیں تاکہ بھائی اور اس کی چاند سی دلہن کی شادی کی خریداری میں اپنی امی کا ساتھ دے سکیں۔ اور ساتھ ساتھ گھر میں ہلہ گلہ بھی ہو جائے اور کچھ رونق بھی لگ جائے۔

     علی کے والد محسن صاحب شادی کے اخراجات کا تخمینہ لگانے کے بعد ۔۔۔۔اپنی بیگم سے مخاطب تھے۔ یہ لیجیے شادی کےاخراجات کی فہرستیں تیار ہیں۔ مایوں، مہندی کی رسمیں ان کے اخراجات ہال اور مہمانوں کے کھانے کا انتظام یہ دونوں متوسط طبقے کے خاندانوں کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی تھی۔

انہوں نے آہ بھر کر کہا! ساری عمر کی کمائی بچوں کی تعلیم اور شادیوں پر خرچ ہوگئی۔آپ تو جانتے ہی ہیں میں نے کبھی فضول خرچی نہیں کی اپنی خواہشات کو مار کر اپنے بچوں کی ضروریات پوری کی ہیں اس رب کریم کا احسان ہے کہ بیٹیوں کی شادی کے لیے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ہم نے بہت جلد ادا کر دیا۔ اب علی کی شادی کے بعد جو کمیٹی ملے گی۔ اس رقم سے ہم دونوں عمرے پر چلیں گے۔ واقعی!  اللہ ہمیں بھی یہ سعادت نصیب فرما دے علی کی امی کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں۔

دو سال منگنی کو ہو چکے ہیں اور اب شادی سے دو ماہ پہلےعلی کے چہرے پرکوئی خوشی نہیں۔ محسن صاحب  نے اپنے بیٹے کے چہرے کو جیسے پڑھ لیا ہو۔ علی کی امی نے اپنے میاں سے کہا!

 علی شادی کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ آج کل بجھا بجھا سا ہے وہ اتنا لاپروا تو کبھی نہیں تھا آگے ذمہ داریاں کیسے سنبھالے گا!  انہوں نے خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔ محسن صاحب کو پہلے ہی اس بات کا احساس تھا اور اب بیگم کے منہ سے یہ باتیں سن کر انہوں نے اپنے بیٹے سے معاملہ جاننے کی کوشش کی۔۔۔۔۔۔۔

 اچانک جاب ختم ہو جانے کی پریشانی علی کے حلیے سے نمایاں تھی۔وہ جاب کی تلاش میں تو تھا ہی اسی لیے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتا کر مزید پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا۔ آج تو وہ گھر بھی نہیں گیا۔ باہر پارک میں ہی خالی بینچ پر بیٹھ کر سوچنے لگا کہ میرے سامنے شادی کے اخراجات کا ایک پہاڑ ہے کیا مجھے پھر سے قرضہ لینا پڑے گا،ایسا لگتا ہےپیچھے کنواں اور سامنےکھائی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ سوچتا ہی چلا جا رہا تھا کہ شادی کے اخراجات کا مسئلہ اگر امی کی ڈالی ہوئی کمیٹیوں سے حل ہو بھی گیا تو۔۔۔۔ شادی کے بعد مریم کیا سوچے گی کہ ایک بے روزگار انسان اس کی زندگی کا ہم سفر ہے اس طرح تو اس پر میری شخصیت کا بہت برا تاثر قائم ہوگا۔

یہیں پراس کی ملاقات اپنے ایک دوست سے ہو گئی علی نے اپنی ساری باتیں اس کو بتائیں۔۔۔ تو اس نے بھی قرضہ لینے کا ہی مشورہ دیا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں لیکن علی کو اس کا یہ مشورہ بالکل پسند نہیں آیا۔

وہ گھر آیا اور تب ہی اس نے اچانک اپنا فیصلہ سنا دیا۔ میں ابھی شادی نہیں کروں گا۔ کسی کی بیٹی کو تڑپتی سسکتی زندگی نہیں دینا چاہتا۔ بہت مشکل سے یہ جاب ملی تھی۔ اب آنے والے وقت کا کچھ پتہ نہیں کب جاب ملے گی۔۔ پھر سے جاب ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

دونوں متوسط طبقے کے گھرانوں میں علی کےاس فیصلے سے ہلچل مچ گئی۔

علی کی بہنیں اپنے بھیا کی شادی کے گیت گانے کی خواہشں دل میں لیے گھر پہنچ چکی تھیں مگر یہاں کی تو صورتحال بالکل بدل چکی تھی سامنے ماں باپ کے پریشان غمزدہ چہرے تھے۔

  دونوں کے گھر والے ٹوٹے ہوئے دل کےساتھ اپنے اپنے مشورے دے رہےتھے اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش میں لگےہوئے تھے۔ 

علی اور مریم کے والدین سر جوڑ کر بیٹھے اور بہت سوچ بچار کے بعد۔۔۔ اب انہوں نے بھی ایک فیصلہ کر لیا تھا۔ اب کوئی قرضہ نہیں لیا   جائے گا بلکہ ایک بہت بڑی رقم جو شادی کی فضولیات میں برباد ہونے جا رہی تھی۔ اب وہ رقم علی کے ہاتھوں میں مسکرا رہی تھی۔ کوئی نیا کاروبار اس کا منتظر تھا جہاں کئی زندگیوں کا مستقبل محفوظ نظر آرہا تھا۔ پریشان اور غمزدہ چہرے آنے والی اَن دیکھی خوشی سے تمتما رہے تھے۔

 باہمی صلاح و مشورے سے شادی کی تقریب اور اخراجات بالکل مختصر کردیےگئے تھے۔ یہ بات سمجھ میں آ چکی تھی کہ اب ہم لوگ اپنے آپ کو فضول رسم و رواج کی چکّی میں نہیں پسنے دیں گے۔اور اپنی اور اپنے بچوں کی قیمتی زندگیوں کو قرض میں جکڑنے سے محفوظ رکھیں گے ۔قرض کا یہ بوجھ اللہ کو ناپسند ہے اور ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی ہے ۔

زندگی کو آگے بڑھانے اور مستقبل کو محفوظ رکھنے کا یہ قابل عمل آئیڈیا مریم نے ہی تو دیا تھا۔ تب ہی تو شہلا اپنی سمجھدار بیٹی پرنازاں تھیں۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے