حسن معاشرت میں خوش اخلاقی کی اہمیت

افروز عنایت

میرا دین  مکمل  ضابطہ حیات ہے۔کوئی پریشانی ہو ،کوئی  مسئلہ یا معاملات زندگی  ہوں تو دین اسلام  کےاحکام و تعلیمات سے رہنمائی حاصل ہوجاتی

ہے۔ رہنمائی  بھی  ایسی کہ دنیا بھی سنور جائے اور  آخرت بھی۔ آج ہم بہت سے  مسائل  کی گرفت میں ہیں ،جس کی بڑی وجہ  احکام الہی  سے دوری ہے ۔ ہماری معاشرتی  زندگی میں  دن بدن  بگاڑ پیدا ہوتا جارہا ہے  آپس میں نفرتیں حسد بدگمانیاں  بدزبانی ان برائیوں  نے بھائی کو بھائی سے دور کردیا ہے ۔ پھر یہ  اثرات  بچوں میں بھی  پروان چڑھتے جارہے  ہیں۔  ایک دوسرے کی شکلیں  دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا جاتاجبکہ میرادین اسلام تو آپس میں  محبت  اتفاق  ایثارحسن اخلاق درگزر  کی تعلیمات نوازتا ہے ۔

آپ کی ہستی مبارک  ان تمام  خوبیوں سےمنور وآراستہ  تھی کہ دشمن  بھی  دوست بن جاتا،سبحان اللہ۔  یہ  حقیقت ہے کہ  مذکورہ  بالا  خوبیوں  کی وجہ سے  بندہ  دشمن کو بھی  دوست بنانےکی صلاحیت  رکھ سکتا ہے جیسا کہ  بزر گ کہتےہیں کہ یہ زبان انسان کو  دوست بھی  بنا سکتی اور دشمن بھی  پیدا کرسکتی ہے۔اسی  زبان  میں  متوازن  طریقے سےمٹھاس پیدا کرکے بڑے سے بڑا مسئلہ بھی  حل کیا جاسکتا ہے اور یہی زبان  بعض اوقات  بنے بنائے  کھیل بھی  بگاڑ دیتی ہے بلکہ الجھنیں  پیدا کردیتی  ہے ایک خاتون نے بتایا کہ  میری ساس بری نہیں ہے، لیکن ان کی تلخ کلامی  گھرکے ماحول کو خراب کر دیتی ہے  اس لیے  گھر میں  سب کی یہ  کوشش  ہوتی ہے کہ ا.ن سے   کم سے کم بات کی جائےیا درگزر  کا معاملہ  کیا جائے ۔اس میں  بھی اجر ثواب ہے سبحان اللہ۔ جیسا کہ ایک ولی اللہ کی بیوی  بڑی  بدزبان  تھی لیکن  وہ نیک بندہ درگزر سے کام لیتا  لوگ  بڑے حیران  ہوتے اور اس کے حوصلے کی داد دیتے آخر ایک دن  اس کےکچھ قریبی  دوستوں  نے اس بدزبانی  کو برداشت کرنے کی  وجہ پوچھی تو تحمل سے مسکرا کر کہا کہ اس بندی(بیوی) کی وجه سے میرا اللہ  مجھے اجر وثواب  سےنوازتا جارہا ہے۔

اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ  سامنے والا اپنی اصلاح ہی نہ کرےاوراس پاس کے لوگوں کو  تکلیف  پہنچاتا رہےاور لوگ اسے مجبوراً برداشت  کرتے  رہیں کیونکہ  عموماً  مذکورہ بالا  ولی اللہ  کی طرح  ہرایک اتنا تحمل  اوربرداشت  والا نہیں  ہوسکتا۔ اسی معاشرتی  استحکام  اور ماحول کو  خوش گوار رکھنے کے لیے اپنے لہجے میں  تبدیلی  لانا ضروری ہے۔

آج اس بد زبانی اور  بے باکانہ اندازکوبہت سے لوگ  اپنی خوبی سمجھتےہیں کہ دیکھا کیسےمیں نے  اسے چپ کروایا ۔اس کی تو میں نے بولتی بند کروادی ہے جو کہ  غلط  روش ہے ۔ آج ہمارے  معاشرے میں  سیاست  دانوں سے لیکر عوام  تک  یہی طریقہ چل رہا ہے،ہر ایک اپنی زبان  کی نوک سے   سامنے  والے کو نیچا دکھانے کوشش میں  لگا ہوا ہے۔

 میڈیا  پر بیٹھے ہوئے  لوگ بھی  اسی  انداز میں سامنےوالے پر نشتر  چلاتے رہتے ہیں اوراینکراس گفتگو سےلطف اندوز  ہوتے ہیں، پھر یہی سب ناظرین  اور سامعین  بھی سیکھ  رہے ہیں۔یعنی  یہ زبان  اور انداز گفتگو انسان  کو معتبر بناتی ہے اور یہی زبان انسان کو  دوسروں کی نظروں میں گرا بھی دیتی ہے ۔لہذا اپنی زبان کو  قابو میں رکھنا  بے حد  ضروری  ہے۔  تلخ رویہ  چیخ کر بات کرنا، گندے الفاظ  کا استعمال،  الزام  تراشی  کرنا ،آداب کے خلاف  ہے۔

میرا اللہ رب العزت بھی نرمی  کرنے والا ہے۔ اسے بھی نرمی اور خوش اخلاقی پسند ہےجیسا کہ  حضرت  جریرہ فرماتے ہیں کہ  آپ ص نے فرمایا کہ جو شخص نرمی سے محروم ہواوہ تمام  بھلائیوں سے  محروم ہو گیا (ابو داؤد)

اسی طرح  ابو داؤد  کی دوسی حدیث  اس طرح ہے کہ آپ ص نے فرمایا کہ قیامت کے دن  اللہ  کے نزدیک  سب سے براوہ  شخص ہوگاجس کی سخت کلامی کی وجہ سے لوگ اس سےملنا چھوڑ دیں۔ دوسری  روایت میں  آپ نے  فرمایا کہ اے عائشہ سب سے برے وہ لوگ ہیں جن کی زبان درازی کی وجہ سے ان کا احترام کیا جائے (ابو داؤد)

ان احادیث مبارکہ سے واضح ہے کہ  نرم خوہی خوش اخلاقی  کی ہمارے  معاشرے  کے استحکام کےلیے کتنی اہمیت  ہے جسے ہم میں سے  کتنے  فراموش کر چکے ہیں جبکہ  بندے کی یہی  مذکورہ بالا  خوبیاں بندے کو  معتبر معزز بنانے  میں کارگر  ثابت ہوتی ہیں بلکہ  رب العالمین  کا پسندیدہ  بندہ بننے کا شرف بھی  عطا کرتی ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے