
افروزعنایت
اس دھرتی پرسب سے پیارااور بےغرض رشتہ اولاد کا والدین کےساتھ ہے۔والدین محبت سےاولاد کی تربیت وپرورش کرتےہیں چاہےانہیں خود کتنی
تکالیف سےکیوں نہ گزرنا پڑے۔اسی طرح ایک اور ہستی بھی ہے،جن کاآپ کی تعلیم وتربیت میں بڑا حصہ شامل ہوتا ہے،جی ہاں وہ ہیں اساتذہ کرام، جنہیں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے۔
اساتذہ کرام بڑی ایمانداری سےاپنےفرائض سرانجام دیتےہیں جواشد ضروری امرہے،لہٰذاجس طرح والدین قابل احترام ہیں بالکل اسی طرح اساتذہ کرام کا ادب و احترام بھی ضروری ہے، کیونکہ آپ کی تعليم وتربیت میں ان کا بڑاحصہ ہے، اس کائنات کےعظیم ومعتبرمعلم ہمارے نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم ہیں ، یعنی علم دینا اورلینا نبیوں کاشیوہ ہے،معاشرےکی فلاح و بہبود کے لیےاساتذہ کرام کا کرداروعمل بڑی اہمیت کاحمل ہے ۔اساتذہ شاگردوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ،جس طرح اولاد میں والدین کی جھلک نظرآتی ہےاسی طرح شاگردوں میں استاد کی۔
میراتعلق کیونکہ درس تدريس سےرہاہےاس لیےمیرایہ تجزیہ ہےکہ شاگرد اپنےاستاد سے کہیں نہ کہیں ضرورمتاثر ہوتےہیں ۔مثلاً بحیثیت اسلامیات کی استاد.کے میں اپنا فرض سمجھتی تھی کہ انہیں قرآن حدیث وغیرہ سےمتعلق بھی آگہی فراہم کروں،خصوصاً نماز کی ادائیگی کے بارے تاکید کرتی رہتی تھی۔ والدین کے ساتھ ماہانی میٹنگ میں اکثروالدین نے مجھے بتایا کہ ہمارے بچےگھر آکر ہمیں نماز کی پابندی کےبارے میں تاکید کرتے ہیں۔ کچھ والدین نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بچے کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی ٹیچرکے کہنے پرنمازپڑھنی شروع کر دی ہے۔ یقیناً ٹیچرکے اپنے بچے کس قدر نماز کی پابندی کرتے ہوں گے،کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بچے اپنے استاد سے ضرور سیکھتےہیں اورمتاثر بھی ہوتے ہیں۔
اسی پاکیزہ بندھن کی وجہ سےاساتذہ کرام کی بڑی اہمیت و ذمہ داری بھی ہے۔پاکیزہ معاشرے کےاستحکام کیلئے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ فی زمانہ اساتذہ کرام کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ آجکل اکثرمائیں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اولاد کو وقت نہیں دے پاتیں (جو کہ سراسر غلط ہے) اس لیےاساتذہ کی ذمہ داری صرف تعلیم دینے تک محدود نہیں بلکہ تربیت کی ذمہ داری بھی ان پرعائد ہوتی ہے؛ بقول ہمارے اسکول کی بانی کے اب یہ ذمہ داری بھی استاد کو اٹھانی پڑے گی۔دوسری طرف طلبہ کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کرام کی بات نہ صرف دھیان سےسنیں بلکہ اس پرعمل بھی کریں اورانہیں عزت دیں اور احترام کریں۔




































