
افروزعنایت
ثمینہ اب تمہارے دیورکی طبیعت کیسی ہے ریحانہ؟؟
ریحانہ ۔۔۔اللہ کا شکر ہےکل انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے،بس چپ چپ رہتا ہے۔بیچارے کو بڑاذہنی صدمہ پہنچا ہے۔ نہ جانے طلاق کے بعد اس کی بیوی کا کیاحال ہواہوگا دونوں کی محبت کی شادی تھی۔
ثمینہ۔۔۔۔ ہاں ہم سب کوسنکر ہی بڑی حیرانی بلکہ دکھ ہوا تھا کہ خاندانی جھگڑوں کی نوبت یہاں تک پہنچ سکتی ہے۔ایک عورت ضد میں آکر اس طرح بیٹےکاگھر برباد کرسکتی ہےاس دوسری عورت کا نہ سہی اپنے بیٹے کا ہی خیال رکھتی۔۔۔۔ اس کی محبت تھی اریبہ بھابھی۔
یہ حقیقت تھی کہ عثمان نےمما کوبڑی منت سماجت کےبعداریبہ سےشادی کرنےپرراضی کیا تھا،اسی لیے باوجود کوشش کے اریبہ ان کا دل نہ جیت سکی اس کے ذہن میں بس ایک ہی بات بیٹھ گئی تھی کہ اس عورت نے میرا بیٹامجھ سے چھین لیا ہے،میں اسے سکون سے جینے نہیں دوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مما ہر وقت بیٹےکےکانوں میں کوئی نہ کوئی نازیبا الفاظ اریبہ کےخلاف ڈالتی رہتیں کہ عثمان بھی بیوی سےبدظن ہوجائےلیکن عثمان ماں کی ان باتوں کو نظرانداز کرتا رہتاتھا، جب پانی حد سے اونچا ہوگیا تو اریبہ نے عثمان کو علیحدہ گھر لینے کر دینے کا کہا وہ خود بھی ملازمت کرتی تھی ،عثمان نے بھی حامی بھرلی لیکن حسب معمول مما اس کی راہ میں دیوار بن گئیں کہ تم میرے جنازے سے گزرکر ہی یہ قدم اٹھا سکتے ہو۔
ایسی صورت میں نتائج اکثرو بیشتر طلاق تک ہی پہنچتے،ہیں لہٰذایہاں بھی ایسا ہی ہوا۔ناچاہتے ہوئےبھی عثمان نے اریبہ کو طلاق دے دی جس کے صدمے سے وہ بڑی مشکل سے واپس زندگی کی طرف لوٹا تھا لیکن وہ اب اس شہر میں مزید رہنےکے لیے تیارنہ تھا جہاں اس نےاپنی محبت کو اور اپنے معصوم بچے کوکھودیا تھا۔ مما کے روکنے کے باوجود وہ امریکا چلا گیاکہ اب وہ واپس نہیں آئے گا ؟
اس نوعیت کا یہ واقعہ کوئی اکلوتا واقعہ نہیں ہے،ہمارے معاشرے میں اکثر وبیشتر خاندانی اختلافات اورضداور ہٹ دھرمی میں نہ چاہتے ہوئے بھی طلاق جیسے واقعات پیش آتے ہیں۔۔ طلاق وہ گھناونا فعل ہے جو رب العزت کی طرف سے جائزلیکن ناپسندیدہ عمل ہےجس کے بعد کے نتائج نہایت تکلیف دہ ہوتے ہیں ۔




































