
افروز عنایت
صائمہ ۔۔۔ مبشربیٹا نماز توتم پڑھ لیتےہو لیکن قرآن نہیں پڑھتے ایک رکوع ہی سہی روزپڑھ لیا کرو۔
مبشر۔۔۔۔۔ جی امی۔۔۔۔ وقت ہی نہیں ملتا۔ آفس سےآتا ہوں تو رات ہوجاتی ہے
صائمہ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھانا صحت اورجان کے لیے ضروری ہے، اس کے لئے تو تم وقت نکال ہی لیتےہوتو قرآن کی تلاوت روح کی غذا ہے اس کا اہتمام بھی کیا کرو۔۔۔۔۔ وقت نکالو گے تو نکل آئے گا۔
اوپربیان کی گئی صورت حال اکثروبیشترنوجوان نسل کےساتھ رہتی ہےخصوصاً لڑکوں کو نمازکی پابندی تو پھر بھی کر لیتے ہیں لیکن قرآن کی تلاوت بہت کم لڑکےکرپاتے ہیں۔
ہم مسلمان خوش نصيب ہیں کہ رب العالمین نےنہ صرف آخرت کےابدی گھرکےسکون کا ذریعہ اس دین کو بنایا ہےبلکہ اس دنیا کی راحت کا بندوبست بھی اسی دین کی پاسداری میں پنہاں ہے جیسا کہ قرآن کا پڑھنا اوراس پرعمل پیراہونا ہر درد کی دوا ہے۔ ان سطور کے توسط سے میں نوجوان کو خصوصی طور پرکہوں گی کہ اپنے دلوں کوآباد کرنے کے لیے قرآن کی تلاوت کو معمول بنالیں کیونکہ قرآن کی تلاوت دلوں کوسکون بخشتی ہے ۔
آج کے اس پر ڦٽن دور میں جب ہردوسرا بندہ پریشان ہے۔ایسے وقت میں ذہنی سکون کے لیے چند گھڑیاں قرآن کی تلاوت سےنہ صرف سکون و راحت محسوس ہوگی بلکہ اس قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے شفاء بھی رکھی ہے ۔اسی لیے قرآن کا سیکھنا اورسکھانا افضل نیکی میں شامل ہے۔
حضرت عثمان رضی تعالٰی عنہ سےروایت ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےفرمایا تم میں اچھا وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اورسکھائے(بخاری شریف)
آسی طرح ترمذی شریف کی حدیث مبارکہ ہےکہ جس کےسینےمیں قرآن سے کچھ بھی نہ ہووہ اجاڑ گھر کی مانند ہےلہذا دلوں کو اجاڑ گھر بنانے سے بچانے کے لیے نوجوانوں کو خصوصی طورپروالدین قرآن کی تعلیم قرآن کی تلاوت اوراس کے احکام کی پیروی کی طرف رجوع کریں۔ یہ مت سوچیں کہ اب بچے جوان ہو چکے ہیں ۔ اب انہیں نصیحت کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ یہ غلط سوچ ہے۔
میرے چاروں بچے شادی شدہ اورالحمد للہ اولاد والےہیں۔ماشاء اللہ نماز کی تو پابندی کرلیتے ہیں لیکن قرآن باقاعدگی کےساتھ نہیں پڑھتے تو میں اکثر اس بارے میں تاکید کرتی رہتی ہوں کیونکہ یہ میرا فرض ہے۔ اس بار بار کی نصیحت اور یاد دہانی کے سبب وہ ہفتے میں دو یا تین بارضرور تلاوت کرتے ہیں جبکہ میری نصیحت تو یہی ہے کہ قرآن کی تلاوت کو لازمی معمول بنالیں ۔ انشاء اللہ قرآن مجید کی برکت سے کے بگڑے کام بنائےگا۔




































