
افروزعنایت /حریم ادب
مملکت اسلامیہ پاکستان جواسلامی ممالک کی نگاہوں کامرکز ہے،اسی لئے چند دہائیوں سےان یہود ونصاری اور کفارکی طرف
سے یہاں فتنے سراٹھا رہے ہیں جن کی معاونت یہاں کے نام نہاد لبرازم والی سوچ کے حامل مسلمان بھی کررہے ہیں بلکہ یہ بد اندیش اپنی آخرت سےغافل ان کے ہاتھوں کھٹ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ پہلے عریانی اور بے حیائی کو پھیلایا گیا ۔اس بے حیائی کے رنگ میں تیس فیصد آبادی ملوث نظرآرہی ہے۔ اب اس بےحیائی کو بے لگام چھوڑدیا گیا ہے۔ اس بے لگام بے حیائی نے نئے نئے راستے متعارف کرانےشروع کردیےہیں کیونکہ حیا نہیں تو کچھ بھی نہیں لہذا یہ نئے شوشےاقتدار اعلیٰ کی سر پرستی میں پروان چڑھ رہے ہیں ۔ انہیں قانونی سرپرستی بھی حاصل ہے،جیسا کہ ٹرانس جینڈر دجالی فتنہ آنے والی نسلوں کی بربادی کا سامان ہی نہیں بلکہ اللہ رب العزت سے بغاوت ہے۔ قدرت الہٰی کی تخلیق میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ رب العزت کےخلاف کھلی جنگ ہے توبہ نعوذ باللہ اس کھلی بے حیائی کے اثرات کا سلسلہ بھی آنا شروع ہو چکا ہے۔اس کی تشہیر کا سامان معاشرے میں آگیا ہےجس کی پذیرائی یہود ونصاریٰ کی طرف کی جائیگی۔ جی ہاں جوائے لینڈ نامی فلم 18 نومبر سے سینیما گھروں کی زینت بنے گی جسے جوان بوڑھے سب دیکھیں گے اوراس کے اثرات نئی نسل کو خصوصاً نہ جانےکہاں پہنچائیں گے۔یہ لمحہ فکریہ ہے۔ ہم سب کے لیے
یہ فلم ایسے بے حیا ذہنوں کی آبیاری کا کام اورآسان کردے گی،جس کی لپیٹ میں عام وخاص آسکتے ہیں بلکہ پچھلے چند دنوں سے اس کے اثرات آنےشروع ہو گئے ہیں ۔ مملکت اسلامیہ کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے اس کے سدباب کے لیے اوپر سے نیچے تک اقدامات اٹھانےلازمی ہیں جس سے کوتاہی برتنا آنےوالی نسلوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو گا .
اللہ رب العزت کی طرف سے معاشرتی زندگی کا جو خوبصورت ڈھانچہ عطا فرمایا گیا،اس کی دھجیاں اڑانےکے لئے یہ طاغوتی حربے ہیں یعنی ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے کے مصداق ہے۔
آج افسوس کا مقام ہےکہ امت مسلمہ کی طرف سے بھی ان دجالی فتنوں کی پذیرائی کی جارہی ہے۔اس فتنے کے خلاف خصوصاً اسلامی جماعتوں کو آگے بڑھ کرمثبت اقدامات کرنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینےچاہیے۔اللہ رب العزت نے گزشتہ امتوں کے اسی نوعیت کے کرتوتوں کی وجه عذاب نازل کیے ہیں۔ قرآن پاک میں ان کے واقعات اورعبرت ناک انجام سے باخبر ہونے کے باوجود انہی گناہوں میں کیوں اپنے آپ کو ملوث کیا جارہا ہے،جس سے صرف اور صرف شیطانی قوتوں کی خوشنودگی ہی حاصل کی جاسکتی ہے
یہ طاغوتی فتنےہمیں اپنے رب سے دورکرتے جائیں گےجیسا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول نےفرمایا تھا ۔ایک مرتبہ آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم مدینہ کے ٹیلوں میں سے ایک ٹیلے پرچڑھےپھر فرمایا کہ میں جو کچھ رکھتا ہوں تم بھی دیکھتے ہو؟ لوگوں نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا میں فتنوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ بارش کے قطروں کی طرح تمہارے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں (صحیح بخاری)
الله رحم فرمائے اب یہ فتنے دن بدن بڑھتے ہی جائیں گےایک کےبعد ایک لہذا ان سے اپنے آپ کو اوراپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیے امت مسلمہ کا صرف سوچنا ہی کافی نہیں بلکہ موثر اقدامات کو عملی جامہ پہنانا ہوگا اوراپنے نفس کو قابو میں رکھنا ہوگا۔




































