
افروز عنایت
صائمہ سامنے بیٹھی ہوئی خاتون کی باتیں غورسے سن رہی تھی جو مسلسل روتے ہوئے اپنی بیٹی کےسسرال والوں کے بارے
میں بیان کررہی تھی کہ وہ اسےمیرے پاس بھیجنےکے لیےٹال مٹول سے کام لیتے ہیں یا کہتے ہیں کہ خود لے کرجاؤ۔۔۔۔ خود چھوڑ کر جاؤ ۔۔۔ محفل میں بیٹھی خواتین اس کے ساتھ افسوس کر رہی تھیں کہ یہ تو سراسر ظلم ہے۔اپنے ساتھیوں کے افسوس کرنے پر خاتون رو پڑی کہ میری بیٹی ایک مہینے سےآئی ہوئی ہے۔ اس کےسسرال سے کوئی لینے نہیں آرہا ہے۔ اس کی بات پر اس کی ایک رشتےدارجو وہاں بیٹھی ہوئی تھی بولی کیا بچی کی کوئی عزت نہیں یا اسے لاوارث سمجھ.رکھا ہے۔کوئی ضرورت نہیں اسےاس طرح چھوڑکر آنے کی۔ان سے کہو خود آکر لے جاؤعزت کے ساتھ ۔۔۔غرض خاتون اپنی دوستوں کی ہمدردی پاکرزاروقطار رونے لگی یہاں تک کہ یہ خواتین اس بیچاری کو طلاق کے مشورے بھی دینے لگیں۔۔۔۔ یہ صورتحال دیکھ کرصائمہ سے نہ رہا گیا لہٰذا اسنے دخل اندازی کرنا مناسب سمجھا۔
صائمہ (مذکورہ بالا خاتون سے) آپ کی بیٹی کوکتاعرصہ ہواہے شادی کو کیا وہ روٹھ کرآئی ہے؟؟؟؟؟ خاتون۔۔۔ ابھی ایک سال نہیں ہوا اور نہیں روٹھ کر تو نہیں آئی۔۔۔۔۔
صائمہ۔۔۔۔۔ اس کےسسرال والے اس سے لڑتےہیں کیا؟ ۔۔۔خاتون؛ نہیں؛؛ نہیں۔صائمہ۔۔۔ شوہر لڑائی جھگڑے والا ہوگا؟؟ روک ٹوک کرتا ہوگا؟؟
خاتون۔۔۔۔ لڑائی جھگڑا تو نہیں کرتا لیکن میکےنہیں لیکر آتا۔۔۔ جب سے شادی ہوئی ہے دو یا تین مرتبہ مشکل سےلایا ہوگا عموماً اسے بھائی ہی لے کرآتے ہیں اور چھوڑنے بھی جاتے ہیں۔۔اس کو افسردہ دیکھ کر صائمہ اس کے برابر والی کرسی پر جا کر بیٹھ گئی۔
صائمہ؛ میری بہن برا نہ مانوتو ایک بات کہوں(خاتون اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی)میری بیٹی کی شادی کوچار پانچ سال ہوگئے ہیں میری بیٹی کواکثر اس کے بھائی لیتےاور چھوڑتے ہیں؛؛؛ میرا مطلب ہے کہ اگر کوئی بڑامسئلہ نہیں ہے تو اسے تم خود چھوڑ کرآؤاگر کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ ہے بھی تو موقع مناسب نظرآئے تو افہام وتفہیم سےاسے حل کیاجاسکتا ہے۔۔۔۔خاتون کی خاموشی دیکھ کر صائمہ نے کہا آپ کو شاید میری بات پسند نہیں آئی۔۔۔۔۔ میری بہن ذراسوچو! یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ بات طلاق تک پہنچاؤ شادی کے بعد چھوٹے موٹے مسائل تو سامنے آتے ہی رہتے ہیں۔ آج کے دورمیں کنواری لڑکیوں کے لئےہی شادی ایک بڑا مسئلہ ہے پھر طلاق یافتہ(صائمہ کی بات پر خاتون بڑی حیرانی سے اسے دیکھ اور سن رہی تھی )
صائمہ۔۔۔۔۔ آپ کو شاید میری بات پسند نہیں آئی۔۔۔ آپ جوبھی قدم اٹھائیں سوچ سمجھ کر اٹھائیےگا۔۔ آج کے دور میں بچیوں کے ماں باپ ان کی شادی کے لیے پریشان رہتے ہیں،جبکہ تمہارا داماد اچھا کماتا ہے اسے اچھا کھلاتا ہے ۔۔۔ایسے رشتے قسمت والوں کو ملتے ہیں۔ اگلی مرتبہ وہ خاتون صائمہ سے ملی تو اس کا شکریہ ادا کیا کہ میری بیٹی اپنےگھر چلی گئی ہے۔۔۔ اسکا گھرٹوٹنے سے بچ گیا۔ اب ہم نے بھی سمجھوتہ کرلیا ہے ۔اس کے ابا نے بھی کہا کہ آہستہ آہستہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
صائمہ۔۔ میری بہن یہ چھوٹےموٹے مسائل تو زندگی کا حصہ ہیں انشاء اللہ سب ٹھیک ہو جائےگا۔اس طرح بروقت ایک مخلص خاتون کی اس مثبت اندازسے دخل اندازی اور حق بات کہنے سے ایک بچی کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا۔




































