
افروز عنایت
ایک مسلمان کی دلی خواہش وتمنا ہوتی ہے کہ میرا اللہ مجھےاپنےگھر کا دیدار نصیب کرے۔ رب کےبھید رب ہی جانتاہےکہ کبھی توکسی غریب
کو بھی اس چوکھٹ پرپہنچا دیتا ہے تو کبھی مال ودولت کےہوتےہوئے بھی بندہ اس درکے دیدارسے محروم رہتا ہے۔ سبحان الله ۔۔۔ یہ میرے رب کا کرم ہےمجھ گناہ گارپر اس درکی حاضری کاموقع میرارب باربارعطا فرماتا ہے۔
کرونا کی وجہ سے گزشتہ چند سال میں اس درکی جو رونقیں مانند پڑ گئیں تھی وہ لوٹ آئیں ہیں بلکہ اگر میں یہ کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ اس قدر رش اوررونق میں نےرمضان المبارک اورحج کے موقع پر ہی دیکھی تھی ۔ چاروں طرف اور ہر گھڑی یہاں حاجیوں کارش دیکھ کرسبحان اللہ اور ماشاء اللہ کے الفاظ زبان سے جاری ہوجاتے ہیں. ہماراہوٹل ویسے تو مشکل سےدس منٹ کے فاصلے پر ہے لیکن مطاف پرپہنچنےکے لیے مختلف راستوں سے گزر کرپہنچنا پڑتا ہے۔
رش اورسیکورٹی کی وجہ سےشاید ایسا کیا جارہا ہے جس کی وجہ سےبھگدڑ نہیں مچتی لیکن مطاف تک پہنچنےمیں کافی وقت لگ جاتا ہے۔الحمد للہ جمعہ کو صبح ہم مکہ مکرمہ پہنچےجمعہ کی وجہ سے حرم میں رش بہت زیادہ تھا بعد نماز ہم نے عمرہ ادا کیا رش کی وجہ سے صرف احرام والے لوگوں کو مطاف میں طواف کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ باقی حجاج کرام بالائی منزلوں پرجا کر طواف کرسکتے ہیں ۔ اسی طرح وہیل چئیر والوں کو بھی بالائی منزلوں پرانا پڑتا ہے،بعض حجاج اس صورت حال پر ناراض بھی نظر آتے ہیں لیکن انتظامیہ کی یہ حکمت عملی موجودہ صورتحال کی وجہ سے انتہائی ضروری امرہے۔
سبحان اللہ اس دھرتی پاک کی کیا چیزیں بیان کی جائیں ہرمرتبہ اس دھرتی پاک کی خصوصیات کو بیان کرتی ہوں لیکن لگتا ہے کچھ کمی رہ گئی ہے۔ چٹیل خشک پہاڑوں کی یہ دھرتی لیکن اللہ رب العزت کےبلاوے پرلبیک اللھم لبیک کی صداؤں کےٓساتھ دینا بھر سے کلمہ پڑھنے والے لاکھوں کی تعداد میں حاضری دیتے ہیں۔اتنی مہنگائی کے باوجود جس کا بلاوا رب کی طرف سے ہوتاہے ہے وہ مفلسی کے باوجود اللہ رب العزت کی مدد سےاس در کی چوکھٹ پر حاضری کے لیے پہنچ جاتا ہےجبکہ بہت سے صاحب حیثیت بھی محروم رہ جاتے ہیں۔ایک اور بات جسے وہاں پہنچ کر ہر بندہ محسوس کرتاہے کہ چٹیل پہاڑوں کی اس سرزمین پر پیداوار نہ ہونےکے باوجود اللہ رب العزت کی ہر نعمت میسرہے۔ سبحان اللہ بندہ جس چیزکی خواہش کرے وہ اسے مل جاتی ہے۔
کوئی بندہ بھوکا نہیں سوتا۔۔ صبح وشام راہ خدامیں خرچ کرنےوالے مفت کھانا بھی تقسیم کرتے ہیں جہاں لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ نہ صرف اس شہر میں رونقیں برس رہیں ہیں بلکہ نعمتیں بھی برس رہیں ہیں۔
یہ سطور لکھتے ہوئے مجھے حضرت حاجرہ کا واقعہ یاد آرہا ہے کہ بیاباں صحرا میں جہاں نہ پانی تھا نہ سبزہ، امان حاجرہ کی بسائی مسفلہ کی اس بستی کو اللہ رب العزت نے کائنات کی سب سےمعتبر بستی کا مقام عطا فرمایا ہےجہاں ہر گھڑی بندگان خدا سر بسجود اشکبار رب کائنات کی حمد وثنا میں مصروف رہتے ہیں سبحان اللہ۔
میرا الله توہرجگہ اورہرگھڑی ہمارے ساتھ ہے اور ہماری دعاون کو سنتاہےاور پوراکرتاہے لیکن سبحان الله اس درٓپرمانگی گئی کوئی دعارد نہیں ہوتی۔ ٻار بار اس دھرتی پرحاضری دینے کےباوجود بندے کا دل نہیں بھرتا بلکہ مزید تڑپٓ بڑھ جاتی ہے۔




































