
افروز عنایت
کراچی پاکستان کا دل اورسب سے بڑا شہرہےبلکہ اسےمنی پاکستان بھی کہا جاتا ہےلیکن آج یہ مسائل کا گھرا ہوا ہے ۔ویسے تو آج پورا پاکستان
ہی مسائل سےدوچار ہے۔ قصورتو ہم سب کا ہی ہے۔ اختیارات نا اہلوں کے حوالےکردیے گئے ہیں ،جنہیں اپنے ذاتی مفاد بے حدعزیزہیں ملک اور عوام کی بھلائی جائے بھاڑ میں؛
الفاظ ذراسخت ہیں لیکن سوچیں ملک کو اس دوراہے پرلانے والے ہم اور ہمارے یہ حکمران ہی تو ہیں۔ملکی حالات نے سب کو افسردہ ومایوس کردیا ہے۔ سرکاری اداروں سےلے کرعام اداروں میں بھی ایمانداری برائے نام نظرآتی ہے اس نفسانفسی اورذاتی مفادات کی دوڑ نےملک کو مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔
سب منتظر تھے کہ بلدیاتی انتخابات کےبعد کم از کم کراچی کےاختیارات تو اہل اورایماندار قیادت کونصیب ہوں گےجس سے کراچی کو بہتری کی طرف لےجایا جاسکے گا لیکن افسوس یہاں بھی خودغرضی اور ذاتی مفادات کی دوڑ میں حق داروں کو ان کے حق سے محروم کرکےشہر کراچی کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے ہرجگہ ان کی شاطرچالیں بھلائی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔
بس اب محب وطن عوام منتظرہیں کہ اللہ رب العزت جماعت کو نصرت و کامیابی سے ہمکنار فرمائےاوراس کی کامیابی میں آنے والی رکاوٹوں کو سبق سکھائے اورمکر وفریب کے داؤ کو انہی پرپلٹ دے ۔
ملک کی سلامتی ،بقا اور امن وسلامتی کےلیے وطن عزیز کی قیادت ان کے حوالے ہوجو اپنے ذاتی مفادات پراس دھرتی اور اس کے باسیوں کو اہمیت دے اور ایسا ضرور ہوگا۔ انشاء اللہ




































