افروزعنایت
رنگ نوکی چوتھی سالگرہ پرایوارڈز2023 کی تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔آخرانتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں منتظمین اورایوارڈزحاصل کرنے والوں
کی بڑی تعداد پریس کلب میں جمع ہوگئی ۔اگرچہ کچھ وجوہات کی بنا پر تقریب کاآغاز دیر سے ہواجس کی وجه سےوقت پرپہنچنے والوں کو تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑالیکن ہمارے ساتھ ہماری حریم ادب کی کچھ بہنیں تھیں جن کے ساتھ مفید گفتگو کرتے ہوئےوقت گزر گیا۔ تمام مہمان خصوصی جن کا تعلق کراچی کےاہم شعبوں سےتھا۔ان کی دلچسپ اورکارآمد گفتگو نےپروگرام کو چارچاند لگا دیئے۔اس تقریب کی اہم بات جوتمام مہمان گرامی نےنوٹ کی جس کا ذکرکرنا میں ضروری سمجھتی ہوں وہ یہ کہ رنگ نو کے سربراہ زین صدیقی صاحب ،ان کی اہلیہ یاسمین صاحبہ کےعلاوہ ان کابیٹااس تقریب کی کامیابی کی بڑی وجہ تھے۔(ماشاء اللہ) زین صدیقی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کی بہت سی خوبیوں سےہم وقتاً فوقتاً واقف ہوتے رہتے ہیں۔ آج کے اس مادہ پرست دورمیں جب اکثریت کامقصد زندگی صرف پیسہ کمانا ہے۔ زین صاحب خلوص دل سے انسانیت کی خدمت کے لیےکوشاں ہیں۔۔ خیر جی انتہائی پرخلوص واپنائیت والےماحول میں لکھاریوں اوردوسری اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ اس تقریب میں ان تین لڑکوں کوخصوصی طورپر مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے پچھلے سال غربت کی شکار خاتون کو تین بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرتےہوئے اپنی جانوں پر کھیل کر بچایا ان نوجوانوں کو بھی ایوارڈزسےنوازا۔ٓمجھ ناچیز کوبھی مقابلہ مضمون نویسی اور ٹاپ اسٹار رائٹرکےسلسلے میں دو ایوارڈزاورسند سےنوازاگیا۔ ہماری حریم ادب کی کئی بہنوں کی بہترین تحاریر.پرانہیں ایوارڈز دئیے گئے ۔ یہ ایوارڈز ہم سب کے قلم کی تقویت میں اضافہ کا باعث ہیں۔
رب العزت سب بہنوں کو اس قلم کی حرمت کے مطابق اس کو استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ہم زین صدیقی اور ان کی پوری ٹیم کو قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے اوراس قدر منظم اورخوبصورت تقریب پرمنعقد کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتےہیں۔اس لیےکہ آج کے دورمیں قلمکاروں کی وہ پذیرائی بہت کم نظر آتی ہے جو ہونی چاہیےاور یقین کریں کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کاباعث بنتےہیں بلکہ ہمیں اپنی ذمہ داری کا بھی احساس دلاتے رہتےہیں اور اپنی تحریر کومزید بہتر بنانے کی راہیں بھی ہموار کرتی ہیں کیونکہ اکثرایس محافل میں زین صاحب ایسی معززہستیوں کو دعوت دیتے جن سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
تقریب میں مقابلہ مضمون نویسی 2022 بعنوان یوم آزادی پاکستان کے پوزیشن ہولڈرزاسما ءمعظم کو اول پوزیشن ،شہلا خضر کو دوم اور لائبہ عامر، افروز عنایت کوسوم پوزیشن حاصل کرنے پرایوارڈ دیا گیاجبکہ بہترین مضامین لکھنے پر نزہت ریاض ،شگفتہ وسیم اور رملہ کامران نے اپنا ایوارڈ وصول کیا ۔اسٹار رائٹرز2023 کی کیٹگری میں سارا سال سب سے زیادہ اورعمدہ تحریروں پر اول پوزیشن کا ایوارڈنزہت ریاض،دوم پوزیشن کا ایوارڈافروزعنایت نے حاصل کیا۔
معاشرتی موضوعات پرعمدہ تحریریں لکھنےکے ایوارڈزمحترمہ لطیف النسا ، حاجرہ عبدالمجید،روشانہ جمیل کودیئے گئے،نوعمرٓاسٹاررائٹرز2023 ماہم احسن،ماہ نورشاہد کو دیئے گئے، بیسٹ رائٹرز آف دی ایئر2023 صباحت شمیم ،نصرت اسحاق ، احسن اختر کو دیئے گئےجبکہ اسی کیٹگری میں 2022 میں عمدہ تحریریں لکھنے والےرائٹرز عالیہ عثمان ،طیبہ سلیم، نگہت پروین ، شبانہ حفیظ کو کتب واسناد کے تحائف دیئے گئی جبکہ لاہورسے عصمت اسامہ، ہ ندا اسلام ،اسلام آباد سےٓ حریم شفیق کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ۔
نیٹی جیٹی کے پل سے خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون اور اس کے تین بچوں کو بچانے والے نوجوانوں علی حسن ،شہریاراورمحمد ماجد کو ایوارڈ واسناد دی گئیں پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ دیا گیا ۔تقریب میں مہمان خصوصی محمد ارشد صاحب کو رنگ نو ٹیم نے گلدستہ اور کتب کے تحائف بھی دیئے جبکہ تمام معزز مہمانوں کو یاد گاری شیڈز پیش کی گئیں ۔
مختصر یہ کہ یہ تقریب پورے سال کے لئے ہم سب کے لیے یادگار رہےگی ۔اس امید کے ساتھ کہ انشاء اللہ زین صاحب اگلے سال پھر ایسی تقریب میں شرکت کا موقع دیں گے ۔




































