
افروز عنایت
وہ جس ملک و جس ماحول میں پروان چڑھی وہاں عورت صرف اورصرف ایک فرد کی حیثیت رکھتی ہے،جس ملک اور جس مذہب سےاس کا تعلق تھاوہاں
شازونادر ماں باپ کا اولاد کےساتھ اکٹھے رہنے کا اتفاق ہوتا ہو،لہٰذا جوسفین کےساتھ بھی یہی معاملہ ہوا۔ ماں باپ تو اپنی اپنی زندگی الگ الگ گزاررہے تھے۔ جوسفین اپنی بڑی بہن کے ساتھ ایک چھوٹے سےکرائے کے کمرے میں زندگی گزار رہیں تھیں۔ بڑی بہن بھی اس آزادانہ ماحول کے مطابق اپنے ایک دوست کے مکان میں شفٹ ہوگئی ۔ اس نے بھی پارٹنر کی تلاش شروع کردی ۔ حمید اسے کچھ مختلف نظرآیا ۔ اکثر اس سے ملاقات ہوتی رہتی تھی لیکن وہ اپنے کام سےکام رکھتا،جب جوسفین نے اسے شادی کے لیے کہا تو اس نے اسے جواب دیا کہ میں مسلمان ہوں اور کسی مسلمان لڑکی سے ہی شادی کروں گا۔ جوسفین کو اپنے مذہب سے کوئی شغف توتھا نہیں۔ لہٰذا اس نے مسلمان ہونے کے لیےحامی بھرلی۔
صرف کلمہ نہیں پڑھنا ہوگا ۔ تمہیں اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ آخرحمید اس کی رضامندی پر اس سے نکاح کرکے پاکستان اپنےوالدین سے ملانے لایا۔ یہاں اس کا باقاعدہ نکاح اور شادی ہوئی ۔اس نے نوٹ کیا کہ اس گھر والے بلکہ اس کے تمام رشتے دار اس کا احترام کرتے ہیں سسر اور خصوصاً مرد حضرات اس سے فاصلے سے گفتگو کرتے ہیں ۔وہ اپنے ماحول کے مطابق مردوں سےبھی بغلگير ہونے کی کوشش کرتی لیکن مرد رشتے دار صرف اس کےسر پر ہاتھ رکھتے۔ شروع میں تو یہ سب اسےعجیب بلکہ غیر اخلاق لگتےلیکن ایک دن اس کی ننڊ نےاسے بتایا کہ ہمارے مذہب اور معاشرے میں عورت کو مکمل تحفظ اورتکریم حاصل ہے ۔ سر پر ہاتھ رکھنے کا مطلب بھی یہی ہے کہ اب تم اس خاندان کی عزت ہو تمہیں یہاں تحفظ حاصل ہے۔
یہ چار دیواری یہ چھت تمہارے لیے سائبان ہے ۔تین مہینےاس خاندان کے ساتھ رہ کراسے احساس ہوا کہ وہ عورت ہے،جس کا مقام اسلام نے مقرر کیا ہے۔ ان تین ماہ میں اس کی تھوڑی بہت تربیت ہوگئی تھی۔ اس نے نماز پڑھنا بھی سیکھ لی جس سے اسے بڑا سکون محسوس ہوا۔
اس نے تو یہ سوچا تھا کہ کچھ عرصہ حمید کے ساتھ رہ کر دیکھتی ہوں کہ وہ کیسا بندہ ہےورنہ کوئی اور تلاش کروں گی لیکن آج وہ اپنے آپ کو خوش نصیب تصور کررہی تھی ۔ نہ صرف اسے بلکہ اس کے آنے والےبچے کو بھی مضبوط و محفوظ خاندان ملا ہے،جس سے وہ خود ساری زندگی محروم رہی تھی۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسے مزید اس بات نے تقویت پہنچائی کہ وہ اب محفوظ اور مضبوط عورت ہے
۔




































