
افروز عنایت
اپنی ذات سے دوسروں کے لیےآسانیاں پیدا کرنا بھی عبادت ہے۔پاکستان میں عموماً دیکھا گیا ہےکہ رمضان المبارک کےآتے ہی مساجد بھر جاتی
ہیں بچے بوڑھے جوان غرض ہرعمر کےلوگ بڑی رغبت سےاذان کےہوتےہی مساجد کی طرف چل پڑتے ہیں۔ نمازکےبعد ان نمازیوں میں سے کئی وہاں رک کر تلاوت قرآن بھی کرتے ہیں ۔ سبحان الله
یعنی اس ماہ مبارک میں مساجد میں روح پرورمناظراوررونق نظرآتی ہےماشاء اللہ لیکن انتہائی افسوس سےکہنا پڑتا ہےکہ ان نمازیوں میں سے کچھ مسجد سے باہر نکلتے ہی اپنی پرانی روش پرجاتے ہیں۔
جی ہاں اپنی عادات کے مطابق بولنا لڑنا جھگڑنا، جھوٹ، دھوکے بازی غیبت وغیرہ،ٓیعنی اس ماہ مبارکہ میں بھی اپنے معاملات زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں لاتے۔ اس طرح وہ حقوق العباد کی ادائیگی سے محروم رہتے ہیں ۔کیا ایسے لوگوں کی یہ روش ان کے لئے نقصان دہ نہیں ،جس سے وہ غافل ہیں ،پھر ایسے لوگوں کو کوئی نصیحت بھی کر لے تو ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ کیا برا کیا ہے میں نے؛؛؟؟
یعنی ایسے لوگ روزے میں صرف اللہ کی عبادت کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ حقوق الہیٰ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد بھی رضائے الٰہٰی کا ذریعہ ہیں ۔ لوگوں کے ساتھ محبت سےعزت سے دھیمے لہجوں میں گفتگو کرنا مشکل میں ان کی مدد کے لیے آگے بڑھنا۔ ترش رویوں سےپرہیز کرنا۔ جھوت اوردھوکے سے دوسروں کی ذات کو تکلیف دینے سے اپنی ذات کوبچانا بھی عبادت ہے اور روزہ تو ہے ہی ایسی ڈھال جو ہمیں مذکورہ بالا تمام برائیوں سے بھی بچائے اورمیرا اللہ بھی اپنے بندے کی ان ہی خوبیوں سے راضی ہوتا ہے جیسا کہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ایک شخص اپنے مال کی وجه سے اکثر ضرورت مندوں کی مدد کرتا رہتا تھا۔ وہ سمجھتا تھا کہ میں نے حقوق العباد کا حق ادا کردیا ۔ایک بزرگ نے اس سے کہا کہ یہ تو اللہ رب العزت کی طرف سے تجھے ان لوگوں کا حصہ دیا گیا تھا جسےتو ان تک پہنچاتا رہا ۔ تیرا ان پر کوئی احسان نہ تھا تونے اپنی طرف سے کیا نیکی کی۔
اس شخص نے پوچھا کہ وہ کیا نیکی ہوسکتی ہے جو میں اپنی طرف سے ادا کروں تو اس بزرگ نے کہا کہ تو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کر ان کے راستے کے پتھر ہٹا ،ان کے لئے پریشانی کا باعث نہ بن۔ یہ تیری اپنی طرف سے کی گئی نیکی ہوگی ۔سبحان الله
بیشک لوگوں کے ساتھ مثبت رویے اور انہیں آسانیاں پہنچانا بھی عبادت ہے۔الله رب العزت ہم سب کو ماہ رمضان میں اللہ رب العزت کی عبادت کے ساتھ ساتھ ایسی ہی نیکیوں کو کرنے کی توفیق عطا فرمائےجس سے الله رب العزت کے بندوں کی پریشانیاں دور ہوسکیں (آمین ثم آمین یا رب العالمین)




































