
افروزعنایت
آج دوسرا روزہ تھا آج بھی گیس نہیں آرہی تھی دونوں منزلوں سےبچوں کے رونےچلانے کی آوازیں آرہی تھیں ،بھوک سے بچےنڈھال ہورہے
تھےلیکن گیس نہ تھی کہ کچھ بچوں کو بناکردیں۔ دروازے پرہلکی سی دستک ہوئیشازی کےدروازہ کھولتےہی زینب نے پوچھا بھابھی کچھ سحری والی روٹی بچی ہوئی ہے ۔ ہانیہ نےتوگھر سرپراٹھایاہوا ہےاسے بھوک لگی ہے ۔
شازی۔۔۔ نہیں یارمجھےکیا پتہ تھا کہ آج بھی گیس نہیں ہوگی۔ کل تو ٹوسٹ (پاپے) پڑےہوئےتھے،مائیکرو ویو میں چائے بناکربچوں کو ناشتہ کروا کر اسکول بھیجا تھا۔ شکر ہے رات میں اسکول کے لنچ کے لئے میں نے رات میں پیزابناکررکھ لیا تھا لیکن آج تو چھٹی کا دن ہے۔ یہ سارے بچےآج کیا کھائیں گے.؟؟ (تینوں دیورانیوں کےنو بچےتھے) اماں(ساس) بیچاری کیا کھائیں گی وہ تو خالی پیٹ دوائی بھی نہیں رہ سکتیں۔
شازی۔۔۔۔۔ایک کام ہوسکتا ہے(چٹکی بجاتےہوئے) میرے پاس ایک کلو کے قریب آلو ہیں ۔۔۔ فرائزبنا لیتی ہوں
زینب۔۔۔ کچھ میرے پاس بھی الو نکل آئیں گے۔اس طرح ان کا آج کا مسئلہ تو حل ہوگیاکہ سارے بچوں نےانہی فرائزآلووں پرگزاراکرلیا لیکن یہ ایک مہنگا طریقہ تھا فرائیٹی میں ایک کلوآئل کا استعمال ہوااورایک گھنٹہ سے زیادہ بجلی کا خرچہ الگ۔
دوسری طرف بیچاری ساس نےدودھ پرہی گزاراکرلیا۔۔۔اگلےدن.احتیاطاً سحری میں تینوں دیورانیوں نےبچوں کے لیے پراٹھے انڈے وغیرہ بناکررکھ لیے کہ شاید آج بھی گیس نہ ہو لیکن پتا چلا اب یہ روزکا مسئلہ رہےگااور دوپہر تین بجے سے پہلے گیس نہیں آئے گی۔ یہ تو ایک گھر کی حالت میں نے بیا.ن کی ہے جبکہ آدھے دن گیس کی غلط وقت پر لوڈشیڈنگ نےسب کو پریشان کر رکھا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ جس طرح ارباب سکندر نے یہ ناقص اقدامات اٹھائے ہیں۔اس سے عوام کو کتنی تکلیف پہنچ رہی ہے۔
جی ہاں ہرگھر میں بچے، بوڑھے اور بیماروغیرہ ہوں گےجو روزہ رکھنے سےقاصرہوں گے.پھراقلیتی برادری جن کی ذمہ داری بھی سرکارکےاوپر ہوتی ہے۔ وہ کیا تمام دن بھوکے رہیں گےکچھ خوش حال خاندانوں نے مجھے بتایا کہ مجبوراً ہمیں الیکٹریکل چولہے لینے پڑے ہیں گرچہ اس کے لیے ہمیں بجلی کا بل برداشت کرنا پڑتاہے لیکن ہر کےلیے یہ سہولت حاصل کرنا ممکن نہیں۔
دوسری طرف آئیےذراخواتین کا ایک اور مسئلہ بھی سن لیجیے۔ تقریباً ہر گھر میں خواتین تینن ساڑھے تین بجےسحری کے لیے اٹھ جاتی ہیں ۔ فجر کے بعد بہت کم خواتین کو تھوڑی دیرنیند مل جاتی ہے۔ پہلے صبح کے وقت گیس ہوتی تھی تو خواتیں صبح جلدی جلدی کچن کے کام نمٹا کرعبادت وغيره سے فارغ ہو کر دو گھنٹے توضرور آرام فرماتی تھیں پھر تازہ دم ہو کرنماز، تلاوت قرآن پاک وغیرہ میں مصروف ہوجاتی تھیں ،اس کے بعد افطار کا بچا کھچاکام نمٹا لیتیں یعنی ایک منظم طریقےسے تمام کام نمٹ جاتے تھےجبکہ اب خواتین صبح ایک دو گھنٹےعبادت کرکےماسیوں کےساتھ گھرکی صفائی ستھرائی میں لگ جاتی ہیں، پھرگیس آنے کا انتظار کرتی رہتی ہیں ، یعنی دن کاآرام بھی ختم۔۔۔ پھرکچن ہوتا ہے اور وہ خواتین۔۔۔۔ اس بے ترتیب نظام کی وجہ سے تھکاوٹ الگ روزہ کھولنےکے بعد خواتین جیسے تیسے نماز ادا کر پاتی ہیں مذکورہ بالا حالت میں نے بہت ساری خواتین کے ساتھ گفتگو کے بعد بیان کی ہیں۔
اس وطن عزیز میں ویسےہی مسائل کا انبار ہیں جس سے عوام دوچار ہیں، کیا ماہ رمضان المبارک کی ان باسعادت گھڑیوں میں سرکارکے یہ اقدامات درست ہیں ؟ لگتا ہے سرکار کو صرف اپنی کرسیوں کو بچانے کی فکر ہے۔۔۔۔عوام جائے بھاڑ میں۔۔۔۔۔۔ مرے یا جیے۔۔۔۔۔۔۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔۔۔ یہ صورتحال ہم سبب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔۔۔ .یہاں پاکستان میں بہت سے۔۔۔۔ درپیش مسائل میں سے میں نے صرف ایک مسئلہ کو سامنے رکھا ہے۔۔۔۔۔ کم از کم رمضان المبارک کی معتبر باسعادت گھڑیوں سےفیضاب ہونے کے لیے سرکارکچھ تو رعایت دے۔۔۔۔ الله رب العزت پاکستان کو سلامت رکھے اور ایماندار قیادت نصیب ہو۔




































