قربانی کا مقصد

 افروزعنایت

میں اکثراپنے بچپن کی خوبصورت یادوں کوآپ سب سےشیئرکرتی رہتی ہوں یہ تحریر بھی انہی خوبصورت یادوں کے گرد گھومتی ہے۔ یہ آج سے 

تقریباً چالیس سال پہلے کی بات ہے ۔ ہم سب بہن بھائی اسکولوں میں پڑھتے تھے امتحانات کے بعد اسکولوں کی  چھٹیاں ہوگئیں ، ہرسال ہم چھٹیوں میں کہیں نہ کہیں سیر و تفریح کے لیےجاتے تھے۔ اس سال بابا کی مصروفیات کی وجہ سے پروگرام نہیں بن رہا تھا۔

سب بچے بور ہورہے تھے، خصوصاً ہمارے دونوں چھوٹے بھائی۔ لہٰذا ان کی فرمائش پربابا نےانہیں ایک چھوٹاسابکری کا بچہ خرید کر دیا۔ بس پھر تو وہ دونوں تھےاور وہ بکری کا بچہ۔۔۔۔ غرض ان کو ایک پیارا ساتھی مل گیا۔ ان دونوں کا بس نہیں چلتا کہ  رات کو بھی اسےاپنےساتھ سلائیں۔ اس بکرے کی رفاقت کی وجہ سے ان دونوں میں سے بھی بکرے کی مہک آتی جس کی وجہ سے انہیں دن میں تین چار مرتبہ نہانا پڑتا۔

غرض دونوں بھائیوں کی چھٹیاں بکرےکی رفاقت میں بہترین گزرگئیں لیکن جب اسکول کھل گئےتو اماں نےانہیں خبردار کیا کہ اب تمہیں اپنی پڑھائی پر زیادہ توجہ دینی ہوگی ۔ ورنہ بکرےکو یا توکسی کودے دوں گی یا اس کوذبح کروادیں گے۔ خیر اماں کی دھمکی کا خاطرخواہ نتیجہ سامنے آیا۔  دونوں اپنی پڑھائی کی طرف متوجہ ہو گئےلیکن بکرے سے ان کی محبت کم نہ ہوئی۔

سات آٹھ ماہ میں وہ بکری کا بچہ توانا بکراہوچکا توبابا نےعید الضحی پر اس کی بھی قربانی کااعلان فرما دیا۔ دونوں بھائیوں کوبابا کا یہ فیصلہ منظور نہ تھا جس طرح ہرسال نیا آنےوالا بجٹ عوام کی ناپسندیدگی کےباوجود اسمبلی میں منظور ہوجاتا ہے۔اسی طرح اس بکرے کوبھی دوسرے نئےبکروں کے ساتھ قربان کردیا گیا۔

جس دن یہ بکرا ذبح ہوادونوں بھائیوں کے چہرے اترے ہوئے تھے ۔ آنکھوں میں نمی ہر ایک نے محسوس کی۔ سارا دن دونوں نے نہ کچھ کھایا نہ پیا۔  شام کو سب بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے پہلے تو ان دونوں بھائیوں کی اداسی دور کرنے کےلیے پابا نے چار دنوں کے لئے سیروتفریح کے پروگرام ترتیب دے دیا ۔ پھرخصوصاً ان دونوں بھائیوں کی طرف دیکھ کربابا نے کہا اس مرتبہ قربانی کا سب سے زیادہ ثواب توعاقب اور روحان کو ملےگا۔ نسیم نے حیرانی سے بابا سے پوچھا؛ کیوں بابا؟؟

بابا؛؛ اس لیے کہ ان دونوں نے اپنے بہت خوب صورت دوست بکرے کی قربانی دی ہے، جس کی ان دونوں نےسارا سال دل سے خدمت کی اور قربانی کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ کوئی پیاری چیزاخلاص و محبت کے ساتھ  رب العالمین کی رضا کے لیے قربان کردی جائے، جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ان کےبیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا رب العزت نے حکم دیا تو آپ نے فوراً اس حکم کی تعمیل کی۔  حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آنکھوں پرتو پٹی باندھی ہوئی تھی ۔ اللہ رب العزت نے فوراً حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بھیجا کہ حضرت اسماعیل کی جگہ دنبہ رکھ دیں اس طرح آپ نے چھری پھیری ،آنکھیں کھولیں توسامنے دنبہ ذبح کیا گیا تھا ۔رب العالمین کواپنےنبی کی یہ ادا یہ قربانی اس قدر پسند آئی کہ رہتی دنیا تک اس سنت کو امت مسلمہ کے لئےمقررفرما دیا ان دونوں بچوں روحان اورعاقب کی اس قربانی کو بھی اللہ نے یقیناً پسندکیا ہوگا۔

بابا کے اس لیکچر کا دونوں بھائیوں اور ہم سب پربھی بہت اثر ہواآج میں اس عمر میں اس قربانی کا اصل مقصد بخوبی سمجھ چکی ہوں۔

عید الضحی پرجانور کی قربانی ہمیں زندگی کے بہت سے اسباق سکھاتی ہے اپنی پیاری قیمتی چیزاور وقت کو دوسروں کے ساتھ شیئرکرنا،اپنے نفس کو قابو میں رکھنااورایسے فعل سے اپنے نفس کوروکنا جو رب کی ناراضگی کا سبب بنے۔  دین کے راستے میں پیش آنے والی مشکلات پرصبر کرنا وغیرہ بھی ایک قسم کی قربانی ہے۔

میرے اللہ رب العزت نے اسلامی احکامات  میں نہ صرف اس زندگی گو گزارنے کی اعلیٰ تعلیمات سے امت مسلمہ کو آراستہ کیا ہےبلکہ آخرت کو سنوارنے کے لیے بھی ایک سلیبس ہمارے ہاتھوں میں تھما دیا ہے۔اب یہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم احکامات سے کس طرح مستفید ہو سکتے ہیں، جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس سنت کے پیچھے خوبصورت سبق دیا گیا ہے۔ سبحان الله

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے