
افروز عنایت
چپن میں استاد محترم نےحضرت عمررضی اللہ عنہ کے اسلام لانے.کے بارے میں بتایا تھا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دعا مانگی تھی کہ
اے اللہ مجھے دوعمر میں سے ایک عمر عطا فرما اورالله نے آپ کی دعا قبول فرمائی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام کی دولت سے سر فراز ہوئے۔ اس وقت میں بمشکل آٹھ یا نو سال کی تھی میرے ذہن میں اس دن سے ہی یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ یقیناً حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شخصیت اتنی اعلیٰ و معتبر ہوگی کہ جس کے لئے رب العزت کےحکم سے آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم نےاپنی دعا میں انہیں مانگا تھا۔وقت کے دھارے بہتے گئےآگہی کے دروازے کھلتے گئے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شخصیت کے خوبصورت صفحات نظروں کے سامنےآتےگیے۔ اسلام لانےسے پہلے اور اسلام لانے کے بعد آپ کی شخصیت اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حضرت عمرکے اسلام قبول کرنے کی دعا کے پیچھے اللہ رب العزت کی کا مصلحتیں پوشیدہ نہیں۔
آپ عالم اسلام کےلیے ایک ایسی مضبوط طاقت تھےجس سےکفارخوفزدہ رہتےتھےآپ کی عالم اسلام کےلیےگراں قدرخدمات کا اعتراف غیرمسلم بھی آج تک کرنے پر مجبور ہیں۔ بحیثیت حکمران آپ کی رعایا کے ساتھ ہمدردی انکساری عاجزی تمام عالم کے لئے اعلیٰ مثال ہے۔ آپ کی حکومت میں کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ راتوں کو چھپ چھپ کر گشت لگاتےکہ کوئی تکلیف میں مبتلا تو نہیں۔اسلام لانے سے پہلے وہ عرب کی دھرتی پر اکڑ کر چلنےوالے عمرفاروق جس نے اپنا تن من دھن سب اسلام کے لیے وقف کر دیا
بائیس لاکھ مربع میل پرحکمرانی کرنے والےغریبوں کے لئے اپنی پیٹھ پر لاد کراناج پہنچاتے تھے ،پھر بھی افسردہ رہتے کہ مجھ سے کوئی خطا نہ ہوجائے کہ رب کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے۔
آپ نے اپنے دورہ حکومت میں رعایا کی بھلائی کے لئےجواصلاحات اورقوانین رائج کیےاس کی آنےوالی دورمیں نہ صرف تائید کی گئی بلکہ اسے استعمال بھی کیا گیا۔ غرض کہ آپ کی شخصیت تمام بہترین اوصاف سےمزین تھی ، جسےان چند صفحات میں سمیٹنا ناممکن ہے اسی لئے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا
26 ذوالحج 23 ہجری کوایک کافر مجوسی نے آپ کو نماز کی امامت کےدوران خنجر کےوار کرکےشدید زخمی کردیاجس کی تاب نہ لاتے ہوئے آپ نے چار روزبعد یکم محرم 24 ہجری کو رحلت فرماگئے ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بےلوث اور گراں قدر خدمات کی بدولت انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ آپ ہم سب کے لیے باعث فخر ایسےعظیم سپہ سالار اور حکمران تھے جو ہمم سب کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میں آپ کی شخصیت سے اس قدر مرعوب ہوں کہ میں نے اپنے پوتے کا نام محمد عمررکھا ہے۔ رب العزت میرے پوتےکو آپ جیسا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ یہ میرے لیے باعث فخر ہوگا۔




































