
افروزعنایت
نواسہ رسول اکرم حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا امت مسلمہ کے لیےایک اہم مقام ہےاور کیوں نہ ہو یہ دونوں نواسے رسول اکرم کے دل کے جگر اور آپ
کو بہت عزیز تھےآپ فرماتے تھےکہ جنہیں مجھ سے محبت ہے،انہیں حسن اور حسین سے محبت ہوگی(مفہوم حدیث)
سردار جنت حضرت حسن اور حسین سےہم سب مسلمانوں کی محبت آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم سےمحبت کی دلیل ہے پھر اس نواسہ رسول اللہ کی شہادت کہ جس پر آج بھی ہرآنکھ اشکبار ہے؛ آپ کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لیے دلیل ہے کہ آپ صرف اور صرف امت مسلمہ کی بھلائی کے خواہاں تھے
اپنے حکمران وقت کو برائیوں کے پھندے میں جکڑاہوا دیکھا ایسی برائیاں جو پوری قوم کو برائیوں کی طرف لے جاتی تو اس کےسامنے ڈٹ گئے بھوکے پیاسے قلیل تعداد صرف اللہ رب العزت کی ذات پر توکل تھا کہ اللہ اور رسول کوکیا جواب دیں گے ۔
ایک مسلمان کا فرض ہے کہ اپنے سامنے ہونے والی برائیوں کو دور کرے تاکہ وہ برائیاں پھیل کراسلامی معاشرے کوالودہ نہ کر لیں اپنے اس فریضہ کی ادائیگی میں اپنے جام شہادت نوش فرمایا اوراپنے نانا کی امت کو ایک اہم پیغام اور سبق دیا کہ برائی کو ختم کرنا پوری امت پراحسان کرنے کےمترادف ہے اس سے اپنے آپ کو روکنا بزدلی ہے۔
آج ہم خاموش تماشائی بنے کرسیوں پر بیٹھے ہوئے حکمرانوں کےغلط فیصلوں پر بھی خاموش ہیں جس کا خمیازہ آنے والی نسلوں کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں، جس کےاثرات سامنے آنا شروع بھی ہوگئے ہیں کیونکہ آج تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں بلکہ آج تو ہمیں بہت ساری یزیدی قوتوں اور برائیوں کا سامنا ہے ہم اور علماء مشائخ سب لب بمہر ہیں کیوں؟؟؟؟۔




































