بچوں کو ڈرائیں نہیں

افروز عنایت

عالیہ ۔۔۔۔ اوہو پھر تم نے دیواروں کو پنسل سے خراب کردیا۔ اب میں چڑیل کو بلاتی ہوں وہ تمہیں لےجائے گی ۔

اس خاتون کی بات سنکر میں بہت پیچھے چلی گئی۔میرا بڑابیٹا (جو اس وقت دو سال کا تھا) وہ کھانا نہیں کھارہاتھا ۔ صبح سے اس نے کچھ نہیں کھایا تھا۔ مجھے بہت غصہ آرہا تھا۔ میں نے اپنی امی کے سامنے اسےڈانٹا اورکہا اب میں تمہیں آندھیری کوٹھڑی میں بند کروں گی ۔ وہاں  ایک بھوتنی بھی ہے وہ تمہیں کھانا کھلائے گی ۔

امی نے اس وقت تو کچھ نہ کہا بعد میں سمجھایا کہ بچوں کو اس طرح  ڈرانا  نہیں چاہیے۔ تمام زندگی ان کی اس ڈروخوف میں مبتلا رہے گی ۔پھر امی نے اپنی ایک رشتہ دار خاتون کےبارے میں بتایا کہ وہ ہر وقت بچے کی کسی بھی غلطی اورشرارت پر اسی طرح ڈراتی کہ اگرتم نہیں سدھرو گے تو رات کو تمہیں ایک بھوتنی لےجائے گی۔ بچپن میں یہ بات اس نے کئی بار ماں سےسنی، جب اس نے جوانی میں بھی قدم رکھا تووہ بات اس کےذہن میں بیٹھی ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ وہ اندھیرے سےبھی ڈرتا۔  بجلی کی کڑک سن کرسہم جاتا۔ایک دن رات کو صحن میں چارپائی پرسورہا تھا کہ دیوارسےایک بلی کودی جو دھڑام سے اس کےاوپر آگری ۔ وہ زور زور سےچیخنے لگا کہ اس کے اوپرجن یا بھوت نے حملہ کیا ہے۔ گھروالے سارے اسے سمجھانے کی کوشش کرنےلگے لیکن اس کے دماغ سے وہ بات نکل نہیں پارہی تھی ۔ ملا مولویوں سے دم وغیرہ کروایا والدہ ہروقت اس پر قرآنی آیات پڑھ کر دم کرتی رہتی جس سے اسے کچھ افاقہ ہوا۔

امی کی اس بات اور بتائیے ہوے اس واقعہ سے نہ صرف مجھے نصیحت ملی بلکہ اج   میں اپنی بہو بیٹیوں کو بھی اس طرح بچوں کو ڈرانے سے روکتی ہوں۔ بچوں کومتوازن اورمثبت طریقے سےان کی غلطیوں اور شرارتوں پرسمجھائیں کبھی کبھار ہلکی پھلکی ڈانٹ  ڈپٹ بھی کرلیں لیکن انہیں اس طرح ڈرائیں نہیں۔

میرا چھوٹا بیٹا عبداللہ ماشاءاللہ بہت ذہین تھا لیکن اگرکبھی ہوم ورک وغیرہ کرنے  سے دور بھاگتا(حالانکہ بہت کم ایسا ہوتا تھا)  تو میں کچن میں لگی گیس لائٹ دکھا کر کہتی کہ یہ ہاسٹل والےانکل کا کیمرہ لگا ہواہے جو بچے اس طرح کرتے ہیں ۔ انہیں ہاسٹل والےاپنے ہاسٹل میں داخل کرتے ہیں پھر آپ کو صرف مہینے میں ایک مرتبہ گھرآنےدیں گے اور وہاں آپ کو اپنےسارے کام بھی خود کرنے پڑیں گے۔ عبداللہ کو اس دھمکی کا خاطر خواہ اثر ہوا۔ ماشاءاللہ

یہ بات اس کے سب بہن بھائیوں کو بھی معلوم ہے۔ میری تین سالہ نواسی جو بہت شرارتی اورباتونی تھی اورابھی بھی ہے، اس کی والدہ کو میری ہاسٹل والی بات یاد آگئی ۔ اس نے سامنےلگے الیکٹرک میٹر کواسے دکھا کرکہا کہ احریمہ یہ ہاسٹل والوں کاکیمرہ لگا ہواہےمیں اانہیں فون کرکے کہہ رہی وہ تمہیں لے جائیں ۔ تھوڑی دیربعد وہ ماں کے پاس کچن میں آئی اورکہنے لگی کہ ہاسٹل والے انکل کا فون آیا ہےوہ کہہ رہے ہیں کہ ہم بہت مصروف ہیں اپنی مما سے کہیں ہمیں فون نہ کریں۔ ورنہ ہم اسے ہاسٹل لے جائیں گے ۔ تو جناب موجودہ دورکے بچے ایسے ہیں ان سےاحتیاط سے گفتگو کریں لیکن یہ ایک حقیقت ہے اور ماہرین کی بھی یہی رائےہے کہ بچوں کو بار بار ڈانٹنا ڈرانا دھمکانا اور ہر بات پر روکنا ٹوکنا مناسب نہیں یہ چیزیں ان کی صلاحیتوں کوٹھیس پہنچاتی ہیں جو آئندہ آنےوالی زندگی کو بھی متاثر کرتی ہیں ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے