
افروز عنایت
رشیدہ؛ ۔۔۔خیریت کیا ہوا؟
انیلا ۔۔۔۔ شرم نہیں آتی لوگوں کو گھر سے نکلنا محال ہوگیا ہے گھورگھور کر یوں دیکھتے ہیں جیسے کھاجائیں گے اپنی ماں بہنیں نہیں ہیں ان کی ۔
رشیدہ :بس بیٹا زمانہ بہت برا ہے کیا کیا جاسکتا ہے۔
دادی (جو دوسرے کمرے میں بہو اور پوتی کی باتیں سن رہی تھی) بیٹا زمانے کو برا مت کہو۔۔۔ بس آپ گھر سے باہر نکلو تو (ذرا ٹھہر کر) اچھی طرح چادر یا بڑا دوپٹہ وغیرہ لے لیا کرو۔اس طرح لوگوں کی نظروں سے بچا جاسکتا ہےمگر دادی کی بات کو اگنور کرکے انیلا بڑ بڑاتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی گئی ۔
آج تو حد ہی ہو گئی دفتر جانے کے لئے اس کی وین چھٹ گئی اس نے سوچا بس پر چلی جاتی ہوں بس اسٹاپ نزدیک ہی تھا لیکن بس نے اسے دفتر سے کافی دور چھوڑا۔
اس کے جسم پر ٹائیٹ ،پینٹ اورٹیشٹ تھا دس لوگوں کی نظریں اس کی طرف تھیں کچھ میں نفرت تھی تو کچھ میں ہوس لیکن یہ تو اس کے ساتھ روز کا معاملہ تھا۔ وہ اپنی ہی مستی میں آگےکی طرف بڑھی لیکن اسے ایسا لگا کوئی اس کا پیچھا کر رہا ہے ۔ اس نے ڈرتے ڈرتے پیچھے دیکھا دو اوباش قسم کے لڑکے موٹرسائیکل پر اس کا پیچھا کر رہے تھے ۔ وہ سرسے پیر تک لرز اٹھی کیونکہ وہ جس گلی سےمختصر راستہ کی وجہ سے گزر رہی تھی وہاں
اس وقت گلی میں صرف ایک دو لوگ نظر ارہے تھے۔۔ اوہو مجھ سے بڑی غلطی ہوگئی ۔ مین روڈ پر کم از کم لوگوں کی بھیڑ تو ہے۔ اب ان لڑکوں کے بیہودہ جملے بھی اس کے کانوں میں پہنچ رہے تھے۔ اس نے تیز تیز قدم اگے بڑھانےشروع کر دئیےجو دعائیں یاد تھیں زبان پر آتیں گئیں۔ خدا نے اس کی سن لی سامنے رخشندہ کی گاڑی آکراس کے سامنے رک گئی پہلے تو وہ ڈر گئی کہ شاید کوئی اورہے لیکن جب اسنے اپنی کولیگ رخشندہ کو اپنے شوہر کےساتھ گاڑی میں دیکھا تو اس کی جان میں جان آئی۔ ارے مس انیلا آپ؟ آجائیں بیٹھیں وہ گاڑی کاپچھلا دروازہ کھول کرفورا گاڑی میں بیٹھ گئی اور شکر ادا کیا کہ ان بدمعاشوں سےجان چھوٹی۔
رخشندہ انیلا کی سئنیر کولیگ تھی جو اس وقت بھی اپنےشوہر کے ساتھ گاڑی میں سوار ہونے کے باوجود سر پر بڑے سے دوپٹے سے اپنے جسم کو ڈھانپے ہوئے تھی ۔
انیلا نے لنچ ٹائم میں اکیلے بیٹھی رخشندہ کو دیکھا تو اس کے نزدیک گئی۔ اسے معلوم تھا کہ آج میڈم رخشندہ کے آخری دو پیریڈ فری ہیں ۔
انیلا: شکریہ میڈم رخشندہ آج آپ وقت پر پہنچ گئی ورنہ۔
رخشندہ :(مسکراتے ہوئے)
شکریہ کی کیا بات۔۔۔ آپ میری جگہ ہوتی تو آپ بھی ایسا ہی کرتیں لیکن تم آج پیدل؟؟!
پھر انیلا نے میڈم رخشندہ کو پوری تفصیل بتائی اور ان لڑکوں کی بابت بھی بتائی ۔پوری بات تحمل سے سنکر رخشندہ نے جاڙون طرف دیکھا پھر اس سے کہا کہ اگر میں تم سے اس بارے میں کچھ کہوں تو تم برا تو نہیں مانوگی ؟؟؟
انیلا :میں آپ کا مطلب نہیں سمجھی۔
رخشندہ :تم میری چھوٹی بہنوں کی طرح ہو اس لئے میں تم سے یہ بات کررہی ہوں ۔
میں بھی تمہاری طرح۔۔۔میرا مطلب ہے کہ اسی طرح لباس وغیرہ پہنتی تھی۔ برا مت ماننا۔۔۔۔اسی طرح کے واقعات میرے ساتھ بھی ہونے لگے۔ پھر رقیہ آنٹی جو اب میری ساس ہیں ،ان سے میری ملاقات ہوئی وہ ہمارے محلےمیں ہی آکر رہائش پذیر ہوئی تھیں۔ امی کی دورپرے کی رشتے دار بھی تھیں۔ ان کے گھر درس قرآن کا اہتمام ہوتا تھا ۔ امی کے ساتھ دوتین مرتبہ میرا بھی جانا یوا۔
جب پہلی مرتبہ میں وہاں پہنچی تو چاروں طرف خواتین سروں پر ادب سے عبایوں یا چادرسے سر ڈھکے معلمہ کا لیکچر سن رہی تھی شکر چلتے وقت امی نے بھی مجھے بڑا سا دوپٹہ پہننےکو دیا تھا جومیں نے ناگواری سے لے لیا تھا۔ اب وہ میرے کام آگیا اتفاقاً سورہ نور کی تفسیر بیان کی جارہی تھی۔
سبحان الله میرے رٻ نے کس قدر خوبصورت اندازمیں شرم و حیا اور پردے کے بارے میں بیان کیا ہے۔ خوب صورت انداز میں میرے رب نے عورت کو حیا اور حجاب کے بارے میں احکام پہنچائےہیں کہ یوں لگتا ہے کہ جیسے موجودہ دور کے حالات کے مطابق عورت کو خصوصی ہدایت دی گئی ہیں کہ عورت کو کس طرح اورکس حلیہ میں گھر میں رہنااورگھرسے باہر نکلنا چاہیے کون سےرشتےمحرم ہیں جن سے پردہ نہیں کیا جاسکتا۔ رب العزت کی اس کائنات کی خوبصورت تخليقات میں عورت بھی شامل ہے۔
خوبصورت اور قیمتی خزانہ کو چوروں اور لٹیروں کی نظروں سے تو چھپا کر رکھنا ضروری امر ہےتم جوان ہو،خوبصورت ہو، ظاہر ہےاس طرح گھرسے باہر نکلو گی تو یقیناً لوگوں کی نظروں کا نشانہ بنوگی بالکل اس طرح جیسے شہد کی بھری بوتل کو ڈھکن کےبغیر چھوڑ دیا جائے تو اس پر مکھیاں چیونٹیاں حملہ کر دیتی ہیں جبکہ عورت کی مکمل سترپوشی اسے محفوظ رکھتی ہے ۔
میڈم رخشندہ کی باتوں کا اس پرخاطر خواہ اثر ہوا اس پر ہدایت کا راستہ کھل گیا ۔اسے احساس ہوا کہ واقعی میں اس کی اپنی غلطی ہے۔ اس سے پہلے کہ اس کی ذات کو نقصان پہنچےوہ ایک حتمی فیصلہ کے ساتھ گھر پہنچی۔
اگلےدن انیلا گھرسےنکلی توعبایہ پہنےہوئے تھی اس نے محسوس کیا کہ اس پاس کے لوگوں کی نظروں کاآج اندازبدلا ہوا ہے۔ ان نظروں میں اسے اپنے لئے عزت و احترام کی جھلک نظر آئی جس نےاس کی شخصیت میں اعتماد اور وقار پیدا کر دیا ۔




































