
نگہت پروین
زمل نے بڑے شوق سے ٹی وی آن کیا اورمشال سے بولی ۔۔۔ آج ویلنٹائن ڈے ہے۔ زبردست پروگرام آئیں گے مگر یہ کیا! کسی بھی چینل پرویلنٹائن پر کوئی
پروگرام نہیں ہو رہا۔۔۔۔۔ یار مشعل آج 14 فروری ہے نا؟
اس نےکہا کہ ہاں 14 فروری ہی۔ہے تو پھر ٹی وی پر کوئی نہ کوئی ڈرامہ اور نہ کوئی پروگرام؟ مشعل نے سمجھداری سے جواب دیا اچھا ہے نہ یہ ہمارا کوئی خاص دن تھوڑی ہےاور ٹی وی کا تو یہ کردار بڑا زبردست ہے کہ غلط رسم کو پروموٹ نہیں کر رہا۔
زمل بے چین تھی کہ کیا کروں چلو فیس بک پربیٹھتے ہیں اس نے یہاں ویلنٹائن ڈے پربہت سارے پیغامات پڑھے دیکھو مشعل۔۔ فیس بک پرتو یہ دن خوب منایا جارہا ہے مشعل نےکہا ہاں توفیس بک ہرشخص تواستعمال نہیں کرتانا۔۔ اس طرح وہ ان تمام پیغامات سےبےخبرہےآخر تمہیں کیا پریشانی ہے؟ کیا تم چاہتی ہو کہ ہرشخص یہ دن مناتا نظرآئے دیکھو زمل میں تمہیں اس دن کی حقیقت بتاتی ہوں۔
اس کی ابتدا سترہ سو سال قبل ہوئی اہل روم کےنزدیک 14 فروری کا دن یونی دیوی کے لئےمقدس تھا اوراہل روم یونی دیوی کو عورتوں اور شادی بیاہ کی دیوی سمجھتے تھے عاشقانہ، فحش اورغیرشرعی تعلقات رکھنا ہی دراصل ویلنٹائن ڈے ہے اورایک پادری جس کا نام ویلنٹائن تھا اسے 14 فروری 279 عیسوی کو پھانسی دی گئی یوں اس کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اب تم بتاؤ کہ یہ دن ہماری معاشرت اوراقدارمیں کہاں فٹ ہوتا ہے؟
ہم تومحبت کو لازوال اورانمٹ جذبہ سمجھتے ہیں یہ کیا کہ لڑکیاں لڑکوں کو اورلڑکے لڑکیوں کو گلاب کے پھول تحفےمیں دیتے ہیں یا سرخ لباس زیب تن کرتےہیں اورکہتے ہیں ہیپی ویلنٹائن ڈے۔ کیا تمہیں یہ اچھا لگتا ہے؟ کیا تم اپنے والدین اور بہن بھائیوں سےمحبت نہیں کرتی۔
اپنے دوستوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں سےمحبت نہیں کرتیں! آپ نے قرآن اور اللہ سے محبت نہیں کرتیں! زمل بولی کے بہت محبت کرتی۔ ہوں
تو زمل یہ محبت ایک دن کی نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ رہتی ہے، تو ہم کیوں غیر مسلموں کی نقالی کرتے ہوئے صرف ایک دن ہی اس کے لیے وقف کریں۔ تمہیں معلوم ہے نہ اس دن کا موضوع لڑکے اورلڑکی کی محبت ہوتا ہے جو اسلامی لحاظ سے سراسر ناپسندیدہ ہے۔ ہم تو اپنےشوہر،اولاد اور بہت ساری دوسری چیزوں سےبہت محبت اور لگاؤ رکھتے ہیں اوراسی لحاظ سے ان کی عزت بھی کرتے ہیں اورہم ٹی وی کےاس کردار کو سراہتے ہوئےاپیل کرتے ہیں کہ اس دن کو* حیا۔ڈے۔* کےطور پرمنائیں اورعوام کو اندھی تقلید سے نکالیں۔





































