
نگہت پروین
فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہر مسلمان دعا گو ہے اورحماس کےبہادر،نڈر اور دلیر بھائیوں پاکستان کا ہر فردآپ کے ساتھ ہے.
پاکستان کی تمام مائیں بہنیں آپ سب کے لیے تڑپ تڑپ کرپروردگار عالم سے دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کی ایمانی قوت کو بڑھائے۔
اللہ غیب سے آپ کی مدد فرمائے۔ اللہ فرشتوں کےذریعے آپ کی مدد فرمائے۔ آپ کو استقامت عطا فرمائے۔ آپ کے اسرائیل کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں میں برکت ڈال دے اوراس راہ کو آپ کے لیےآسان کر دے اور اس راہ کو آپ کے لیے فتح کا نشان بنا دے۔
آپ کی ہمت اورجرات کو سلام ہے۔ اللہ کا وعدہ ہے حق آکر رہےگا اور باطل مٹ جائے گا۔ انشاءاللہ اب اللہ کا یہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔ سلام ہے فلسطین کی ماؤں بہنوں کو جو طویل عرصے سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔کتنے ہی سہاگ ،کتنے ہی بیٹے ،کتنے ہی بھائی شہید ہو گئے۔ ماؤں بہنوں کی عزت نہیں کی گئی گھرمسمار کیے گئےمگر سلام ہے فلسطینیوں آپ کبھی مایوس نہیں ہوئے۔ آپ کبھی رکے نہیں کبھی پیچھےہٹے نہیں کیونکہ آپ مسلمان ہیں اور مومن کبھی جنگ میں پیٹھ نہیں دکھاتا۔
اللہ پر آپ کا توکل اور بھروسہ اورایمان ہی ہے جو آج آپ سرخرو ہونے چلیں ہیں۔ تمام مسلمان آپ کےساتھ ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مسلمان سربراہ ایک ہو جائیں۔ اپنی فوجیں فلسطین بھیجیں۔ ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کریں۔ باطل کے آگے ڈٹ جائیں تمام سعودی ریاستیں تیل کی نعمت سے مالا مال ہیں وقت سے فائدہ اٹھائیں یورپ کو ترسا دیں۔ تیل کی ترسیل بند کر دیں ان کی تمام اشیاء ضرورت کا بائیکاٹ کیا جائے۔
پیپسی ہر مسلمان ملک میں بند کر دی جائے۔ اس طرح ان کی معیشت کوہم دھکا دیں گے۔ آج وقت مسلمانوں سے قربانی مانگ رہا ہے۔ مسلم ممالک کا اتحاد یورپ اور اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ پیپسی پر پابندی اتنی قربانیاں تو ہم مسلمان دے ہی سکتے ہیں ہماری ان تھوڑی سی قربانیوں کے عوض ہمارے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں بہت بڑی ہیں۔
ہمیں ان کی مدد اسی طرح کرنی ہے۔ حماس کے بہادر نڈر اور دلیر بھائیوں اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہے۔ تمام مسلمانوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔آپ کی قربانیوں، ہمت اور جرات اور عقیدے پہ پکا یقین سلام ہے آپ پر۔ اللہ آپ سب کو سلامتی عطا فرمائے۔ ترقیاں فتوحات عطا فرمائے۔کامیابیاں آپ کا نصیب ہوں۔**فلسطینی عوام زندہ باد**





































