ملکی زمام کسے تھمائی جائے؟

نبیلہ شہزاد

ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اپنے بگاڑ کی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔حکومت مخالف سیاسی پارٹیوں نےوزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم

اعتماد چلا رکھی ہے۔وزیراعظم اور اس کی پارٹی اس تحریک کو ناکام بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے بلکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں ذکر کیا تھا کہ ہو سکتا ہے پی ٹی آئی کے اراکین اس دن قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت ہی نہ کریں۔ پارٹیوں میں جوڑ توڑ کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔ حکومت اور حزب اختلاف دونوں ہی دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے ایک دوسرے کے اراکین کو توڑا ہے۔ ان کے اس دعویٰ میں کتنا سچ ہے یہ اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے ویسے بھی ان سیاسی پارٹیوں کے اراکین کی اصلیت، صرف اپنی ذاتی مفاد پرستی ہے۔ ایک دن ایک پارٹی کے ساتھ اپنی موت تک ساتھ نبھانے کا عہد اور دعویٰ کرتے ہیں اگلے دن کسی دوسری پارٹی کی مقبولیت دیکھ کر فوری پینترا بدلتے ہیں اور جا کر اس پارٹی لیڈر کے قدموں میں سر رکھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

لوگ اتنی جلدی سوٹ نہیں بدلتے جتنی جلدی یہ اراکین پارٹیاں بدل لیتے ہیں۔ عہد وفا لفظ کی ان کے نزدیک کوئی حیثیت و اہمیت نہیں۔ خوشامد اور جھوٹ کے علاوہ ان کی زبانیں کچھ نہیں جانتیں۔ حالیہ حکومت ہی دیکھ لیں کہ اس کے اراکین جو کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سے نکل کر آئے ہیں، ماضی میں جب انہوں نے دیکھا کہ لوگوں کے دلوں میں پی ٹی آئی مقبولیت پکڑ رہی ہے تو فورا اپنے اپنے پارٹی لیڈر کو گدھے کی طرح دولتی رسید کی اور عمران خان کے جانثار سپاہی بن گئے۔ اب جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے بھی ناکامی کی سند حاصل کر لی ہے تو یہ مفاد پرست کیسے اس پارٹی میں ٹک سکتے ہیں۔ یہ چڑھتے سورج کو سلام کرنے والے اب اپنے لئے نئی راہوں کی تلاش میں گامزن ہو چکے ہیں۔
عمران خان نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کیا اور یہ دعویٰ اتنا کھوکھلا ثابت ہوا کہ ریاست مدینہ کی طرز کا ایک اصول بھی لاگو نہ کروا سکا۔ اس نے اپنی جدوجہد صرف مسلم لیگ کے احتساب تک ہی محدود رکھی ،ملکی مفاد کا کبھی نہیں سوچا، لگتا ہے کہ یہ بندہ اقتدار پر صرف ذاتی دشمنی ہی نبھانے آیا ہے اور وہ پوری ایمانداری سے نبھائی۔ اس نے اپنی ہر تقریر میں مخالفین کی کمیاں، کوتاہیاں اور جرائم ہی بتائے یا پھر قوم کو جھوٹی تسلیاں دیں، سبز باغ دکھائے، سب ٹھیک ہے، کا مژدہ سنایا۔ بلکہ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کی زبان سے سوائے جھوٹ کے کبھی کچھ نہیں نکلا۔ اب تو ان کی اہلیہ کا ڈھیروں پیسہ لے کر اپنی مرضی کے تقرریاں کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔اگر پھر خدانخواستہ کوئی اگلا ذاتی عناد پالنے والا حکمران آجاتا ہے، تو یوں سمجھیں کہ اگلے پانچ سال ملک کی ترقی کی بجائے عمران اور اس کی اہلیہ احتساب کرتے گزر جائیں گے کیونکہ پاکستان کی سیاست میں یہی کچھ ہوتا آیا ہے۔

افسوس ہوتا ہے یہ دیکھ کر کہ دنیا میں واحد مسلم ایٹمی طاقت، اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والا اسلامی جمہوریہ ملک میں ان سیاسی جماعتوں کے لیڈر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکٹھے کرکے، ان کا وقت برباد کر کے، صرف اپنے سیاسی دشمنوں کی برائیاں کرتے ہیں۔ ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کرتے ہیں، الزام تراشی بلکہ گالم گلوچ سے بھی پرہیز نہیں کرتے۔ ان کے آکسفورڈ میں پڑھنے کے باوجود، اس وقت بھینسیں چرانے والے ان سے زیادہ پڑھے لکھے محسوس ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں صرف ایک سیاسی جماعت ایسی ہے جس کے اراکین اپنے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔ وہ ناپ تول کر بولتے ہیں۔ وہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے پارٹیاں نہیں بدلتے۔ وہ حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کی تربیت دینی اساس پر کی جاتی ہے۔ جب انسان کا برا وقت اور بدقسمتی شروع ہوتی ہے تو وہ اپنے لیے گڑھا خود ہی کھودنا شروع کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنا ووٹ استعمال کرنے سے پہلے صالح افراد کی بجائے جماعت بندی اور برادری ازم کو دیکھتےہیں۔ ملکی مفاد کو مدنظر نہیں رکھتے اور جانتے بوجھتے ہوئے بھی اس جماعت کو اقتدار تک نہیں لے کر آتے ہیں حالانکہ صاحب اقتدار تو ہماری قوم کا اپنا انتخاب ہوتا ہے۔
اگر میں بحثیت مسلمان اسلامی قانون کی بات کروں تو ہمارے ملکی آئین میں بھی یہ دفعہ شامل ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم اور صدر مسلمان ہی ہوگا۔ یہی تو ہمارے مذہب کی خصوصیت ہے کہ یہ مذہب نسلی نہیں بلکہ عملی ہے۔ مسلمان کی پہچان نام کا مسلمان نہیں بلکہ عمل ہے۔ اگر ہمارا اسلامی فقہ ایک مسجد کے امام کے انتخاب کے لئے عمل میں تقوی کی شرط لگاتا ہے تو سوچئے جس نے اسلامی ریاست کی زمام کار سنبھالنی ہے اس کے لیے تقوی کا کیا مرتبہ ہونا چاہیے؟ نہ کہ جھوٹا، وعدہ خلاف، ذاتی مفاد پرست۔ اے پاکستانی قوم! جب ہم اپنا انتخاب درست کرلیں گے تو پھر ان شاءاللہ ہمارے لئے اللہ تعالی کی نصرت بھی ضرور نازل ہوگی اور پاکستان دنیا بھر میں وقار اور سرفرازی حاصل کرے گا۔

ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو)

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے