چارستمبر، عالمی یوم حجاب

نبیلہ شہزاد

 امت مسلمہ میں 4 ستمبرکوعالمی یوم حجاب منایاجاتاہے۔اس موقع پر دنیا بھر کےتمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز،

کانفرنسز اور اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں جن میں حجاب کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جاتی ہے اور لوگوں کو حجاب کی ترغیب دی جاتی ہے۔ چار ستمبر کو حجاب ڈے منانے کا آغاز 2004ء سے فرانس میں شروع ہواجس کی بنیاد فرانس میں حجاب کے خلاف پابندیاں بنی۔ فرانس میں مسلمان خواتین کے حجاب و نقاب اوڑھنے پر تنازعات پیدا ہونے اور پابندیاں لگنے پر اپریل میں ہملٹن کی مشہور میک ماسٹر یونیورسٹی میں کچھ طلباء نے پہلی بار حجاب ڈے منایا۔

کچھ عرصہ بات کینیڈا  میں بھی حجاب پر پابندی لگنےپراس دن کومنایا جانے لگا۔اب حجاب ڈے 4ستمبر کو پوری دنیا میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ دو ستمبر 2003ء میں فرانس میں خواتین کا سر پر سکارف لینے پر پابندی کا قانون منظور کیا گیا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس وقت لندن میں امت مسلمہ کے سرکردہ علماء اور تحاریک اسلامی کے سربراہوں کو بلا کر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تین سو کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ اس کانفرنس کی صدارت قطر کی علامہ یوسف القرضاوی نے کی۔ انہوں نےکانفرنس کےاعلامیے میں 4 ستمبر کے دن کو" عالمی یوم حجاب" منانے کا اعلان کیا۔ پاکستان میں مولانا قاضی حسین احمد نے 4 ستمبر کو یوم حجاب قرار دیا اور حجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خوب تگ ودو  کر کے اپنے حصے کا چراغ روشن کیا۔

اب سوال پیدا ہوتا ہےکہ اس دنیا کےباسی پردہ، حجاب،نقاب، حیا، صرف مسلمان عورت کے ساتھ منسلک کر کےاسےمتشدد ہونے کا رنگ کیوں دیتے ہیں۔ حالانکہ حیا کی صفت اپنانے کی تعلیم تو دنیا کے تمام ادیان دے رہے ہیں۔مصنف  ہان لیچٹ کے مطابق قبل از اسلام بھی  اقوام  قدیمہ میں  جس قوم کی تہذیب سب سے زیادہ شاندار نظر آتی ہے ،وہ اہلِ یونان ہیں۔ ان کا ایک دور ایسا بھی تھا جب ان میں خواتین کے پردہ کا رواج تھا اور گھریلو شریف عورت کی معاشرے میں عزت تھی۔

 ایتھنز  میں بھی شادی شدہ عورتوں کو ان کےکمروں تک ہی محدودرکھا جاتا تاکہ یہ دوسرے مردوں کی نظروں سے محفوظ رہیں اور صرف اپنے شوہروں کے لیے مخصوص رہیں۔ اسی طرح رومیوں کی پرانی تہذیب میں بھی عورت کی حیثیت ایک باوقار اور عفت و حیا کے پیکر کی تھی۔ روم میں جو عورتیں دایہ گیری کا کام کرتی تھیں۔ وہ بھی اپنے گھروں سے نکلتے وقت بھاری نقاب میں اپنا چہرہ چھپا لیتیں تھیں۔ بڑی چادر اوڑھ کر بھی اس کے اوپر ایک قبا اوڑھی جاتی تھی جس کے سبب نا شکل نظر آتی تھی اور نہ ہی جسم کی بناوٹ ظاہر ہوتی تھی۔ جسٹس سید امیر علی عورتوں کے بارے میں عیسائیت کے نکتہ نظر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ابتدائی زمانےکے راسخ العقیدہ کلیسا نے خواتین کے لئے ضروری کر رکھا تھا کہ اگر وہ کبھی گھر سے باہر جائیں تو وہ اپنے آپ کو سر سے پاؤں تک لپیٹ لیں۔بائبل کے عہدنامہ قدیم میں بھی "برقع" کا لفظ کئی جگہ ملتا ہےاوربے پردگی پر سخت مذمت کی گئی ہے۔

عہد نامہ جدیدمیں عورت کااپنا سرڈھانپنا ضروری قراردیا گیا۔ایران میں بھی پردہ کا رواج تھا۔ بلکہ ایرانی حرم میں تو اس قدر شدت رائج تھی کہ نرگس کے پھول بھی محل کے اندر نہیں جا سکتے تھے کیونکہ نرگس کی آنکھ مشہور ہے۔ عرب کے بارے میں مولانا شبلی نعمانی لکھتے ہیں۔" چہرہ اورتمام اعضاء کا پردہ عرب میں اسلام سےپہلے موجود تھا۔ مندرجہ بالا چند حوالوں سے واضح ہوتا ہے کہ حجاب کی ضرورت واہمیت اورافادیت مختلف تہذیبوں اور علاقوں میں مسلم رہی ہے اور قرآن مجید میں احکام حجاب کے نازل ہونے سے پہلے بھی حجاب کا رواج تھا۔ موجودہ دور میں بھی کئی غیر مسلم خواتین اسلامی طرز لباس اپنا کر  اپنے تجربات بیان کر رہی ہیں اور وہ خود کو اس حقیقت کےاعتراف پر مجبور پارہی ہیں کہ واقعی حجاب و پردہ دراصل عورت کی عزت کا محافظ ہے۔ مغرب و مشرق میں کئی خواتین حجاب کی طرف مائل ہو رہی ہیں اور اپنی حیا و پردگی والی زندگی  پر مسرور و مطمئن نظر آ رہی ہیں۔

"ناومی والف"امریکہ کی ایک عیسائی خاتون ہیں جو"خواتین کی آزادی اورسوسائٹی میں ان کی عزت واحترام" کے قیام کے لیے کام کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے دو کتابیں بھی لکھی ہیں۔ مسلم لباس اور حجاب کے حوالے سے انہوں نے اپنے آپ پر تجربہ کیا کہ اس لباس میں عورت کیا محسوس کرتی ہے۔ وہ شلوار قمیص میں ملبوس ہو کر اور سر سکارف  سے ڈھک کر بازار کے لیے نکلی۔  ان کا کہنا ہے کہ مراکش میں مسلم خواتین میں سکارف عام ہے۔ ہر جگہ ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ میں اس لباس میں بالکل آرام سے تھی۔ کسی بات کی فکر نہیں تھی۔ میں ہر لحاظ سے خود کو محفوظ بلکہ ایک طرح سے آزاد محسوس کر رہی تھی۔ "مسلم خواتین، پردہ اور جنس" کے موضوع پر اپنے آرٹیکل میں ناومی والف نے اہل مغرب کو مشورہ دیا ہے کہ مسلم اقتدار  کو دیانت داری کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں۔ پردے کا مطلب عورت کو دبا کررکھنا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ "پبلک بمقابلہ پرائیویٹ" کا معاملہ ہے۔

 ہماری کچھ مشرقی خواتین معلوم نہیں کس خوش فہمی میں مغربی تقلید پرکمربستہ ہیں۔ ساترلباس اورحجاب ونقاب صرف مسلمان خواتین سے ہی منسلک نہیں بلکہ یہ پورے روئےزمین کی عورت کے وقار اور عصمت کی پاسداری کی علامت ہے۔ اس علامت سے چھٹکارا پاکر عورت اپنے آپ کو معاشرے میں ارزاں کر لیتی ہے۔ میں یہاں ایک بات مرد حضرات سے بھی کہنا چاہوں گی۔ اللّہ تعالیٰ نے مرد کو عورت کا قوام بنایا ہے۔قوامیت میں صرف لباس، رہائش اور کھانا فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ اس کی محافظت بھی ہے۔ مرد پر ذمہ داری ہے کہ اپنی بد نگاہی سے دوسروں کی خواتین کو محفوظ رکھے اور دوسروں کی بد نگاہی سے اپنے گھر کی خواتین کی حفاظت کرے اور یہ صرف ایسے ہی ممکن ہے جب افراد معاشرے میں حیا اور حجاب و پردہ کو فروغ دیں گے۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے