عالمی یوم حجاب

نبیلہ شہزاد

  مسلم دنیا میں 4 ستمبر کو عالمی یوم حجاب منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے تمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور اجلاس منعقد

کیے جاتے ہیں جن میں حجاب کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جاتی ہے اور لوگوں کو حجاب کی ترغیب دی جاتی ہے۔ چار ستمبر کو حجاب ڈے منانے کا آغاز 2004ء سے فرانس میں شروع ہوا۔ جس کی بنیاد فرانس میں حجاب کے خلاف پابندیاں بنی۔ فرانس میں مسلمان خواتین کے حجاب و نقاب اوڑھنے پر تنازعات پیدا ہونے اور پابندیاں لگنے پر اپریل میں ہملٹن کی مشہور میک ماسٹر یونیورسٹی میں کچھ طلباء نے پہلی بار حجاب ڈے منایا۔ کچھ عرصہ بعد کینیڈا  میں بھی حجاب پر پابندی لگنے پر اس دن کو منایا جانے لگا۔ اب حجاب ڈے 4ستمبر کو پوری دنیا میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ دو ستمبر 2003ء میں فرانس میں خواتین کا سر پرسکارف لینے پر پابندی کا قانون منظور کیا گیا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس وقت لندن میں امت مسلمہ کے سرکردہ علماء اور تحاریک اسلامی کے سربراہوں کو بلا کر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تین سو کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ اس کانفرنس کی صدارت قطر کی علامہ یوسف القرضاوی نے کی۔ انہوں نے کانفرنس کے اعلامیے میں 4 ستمبر کے دن کو" عالمی یوم حجاب" منانے کا اعلان کیا۔ پاکستان میں مولانا قاضی حسین احمد نے 4 ستمبر کو یوم حجاب قرار دیا اور حجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خوب تگ ودو کر کے اپنے حصے کا چراغ روشن کیا۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس دنیا کے باسی  پردہ، حجاب، نقاب، حیا، صرف مسلمان عورت کے ساتھ منسلک کر کے اسے متشدد ہونے کا رنگ کیوں دیتے ہیں۔ حالانکہ حیا کی صفت اپنانے کی تعلیم تو دنیا کے تمام ادیان دے رہے ہیں۔مصنف ہین لیچٹ کے مطابق قبل از اسلام بھی  اقوام قدیمہ میں  جس قوم کی تہذیب سب سے زیادہ شاندار نظرآتی ہے وہ اہلِ یونان ہیں۔ ان کا ایک دور ایسا بھی تھا جب ان میں خواتین کے پردہ کا رواج تھا اور گھریلو شریف عورت کی معاشرے میں عزت تھی۔ ایتھنز  میں بھی شادی شدہ عورتوں کو ان کے کمروں تک ہی محدود رکھا جاتا تاکہ یہ دوسرے مردوں کی نظروں سے محفوظ رہیں اور صرف اپنے شوہروں کے لیے مخصوص رہیں۔ اسی طرح رومیوں کی پرانی تہذیب میں بھی عورت کی حیثیت ایک باوقار اور عفت و حیا کے پیکر کی تھی۔ روم میں جو عورتیں دایہ گیری کا کام کرتی تھیں۔

وہ بھی اپنے گھروں سے نکلتے وقت بھاری نقاب میں اپنا چہرہ چھپا لیتیں تھیں۔ بڑی چادر اوڑھ کر بھی اس کےاوپر ایک قبا اوڑھی جاتی تھی جس کے سبب نا شکل نظر آتی تھی اور نہ ہی جسم کی بناوٹ ظاہر ہوتی تھی۔

 جسٹس سید امیر علی عورتوں کے بارے میں عیسائیت کے نکتہ نظر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ابتدائی زمانے کے راسخ العقیدہ کلیسا نے خواتین کے لئے ضروری کر رکھا تھا کہ اگر وہ کبھی گھر سے باہر جائیں تو وہ اپنے آپ کو سر سے پاؤں تک لپیٹ لیں۔ بائبل کے عہد نامہ قدیم میں بھی "برقع" کا لفظ کئی جگہ ملتا ہے اور بے پردگی پر سخت مذمت کی گئی ہے۔ عہد نامہ جدید میں عورت کا اپنا سر ڈھانپنا ضروری قرار دیا گیا۔ایران میں بھی پردہ کا رواج تھا۔ بلکہ ایرانی حرم میں تو اس قدر شدت رائج تھی کہ نرگس کے پھول بھی محل کے اندر نہیں جا سکتے تھے کیونکہ نرگس کی آنکھ مشہور ہے۔ عرب کے بارے میں مولانا شبلی نعمانی لکھتے ہیں۔" چہرہ اور تمام اعضاء کا پردہ عرب میں اسلام سے پہلے موجود تھا۔ مندرجہ بالا چند حوالوں سے واضح ہوتا ہے کہ حجاب کی ضرورت و اہمیت اور افادیت مختلف تہذیبوں اور علاقوں میں مسلم رہی ہے اور قرآن مجید میں احکام حجاب کے نازل ہونے سے پہلے بھی حجاب کا رواج تھا۔ موجودہ دور میں بھی کئی غیر مسلم خواتین اسلامی طرز لباس اپنا کر  اپنے تجربات بیان کر رہی ہیں اور وہ خود کو اس حقیقت کے اعتراف پر مجبور پارہی ہیں کہ واقعی حجاب و پردہ دراصل عورت کی عزت کا محافظ ہے۔ مغرب و مشرق میں کئی خواتین حجاب کی طرف مائل ہو رہی ہیں اور اپنی حیا و پردگی والی زندگی  پر مسرور و مطمئین نظر آ رہی ہیں۔

"ناومی والف"  امریکہ کی ایک عیسائی خاتون ہیں جو "خواتین کی آزادی اور سوسائٹی میں ان کی عزت و احترام" کے قیام کے لیے کام کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے دو کتابیں بھی لکھی ہیں۔ مسلم لباس اور حجاب کے حوالے سے انہوں نے اپنے آپ پر تجربہ کیا کہ اس لباس میں عورت کیا محسوس کرتی ہے۔ وہ شلوار قمیص میں ملبوس ہو کر اور سر سکارف  سے ڈھک کر بازار کے لیے نکلی۔  ان کا کہنا ہے کہ مراکش میں مسلم خواتین میں سکارف عام ہے۔ ہر جگہ ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ میں اس لباس میں بالکل آرام سے تھی۔ کسی بات کی فکر نہیں تھی۔ میں ہر لحاظ سے خود کو محفوظ بلکہ ایک طرح سے آزاد محسوس کر رہی تھی۔

"مسلم خواتین، پردہ اور جنس" کے موضوع پر اپنے آرٹیکل میں ناومی والف نے اہل مغرب کو مشورہ دیا ہےکہ مسلم اقتدار  کو دیانت داری کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں۔ پردے کا مطلب عورت کو دبا کر رکھنا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ "پبلک بمقابلہ پرائیویٹ" کا معاملہ ہے۔ ادھر ہماری کچھ مشرقی خواتین معلوم نہیں کس خوش فہمی میں مغربی تقلید پر کمر بستہ ہیں۔ساتر لباس اور حجاب و نقاب صرف مسلمان خواتین سے ہی مسلک نہیں بلکہ یہ پورے روئے زمین کی عورت کے وقار اور عصمت کی پاسداری کی علامت ہے۔ اس علامت سے چھٹکارا پاکر عورت اپنے آپ کو معاشرے میں ارزاں کر لیتی ہے۔ میں یہاں ایک بات مرد حضرات سے بھی کہنا چاہوں گی۔

 اللّہ تعالیٰ نے مرد کو عورت کا قوام بنایا ہے۔ قوامیت میں صرف لباس، رہائش اورکھانا فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ اس کی محافظت بھی ہے۔ مرد پر ذمہ داری ہے کہ اپنی بد نگاہی سے دوسروں کی خواتین کو محفوظ رکھے اور دوسروں کی بد نگاہی سے اپنے گھر کی خواتین کی حفاظت کرے اور یہ صرف ایسے ہی ممکن ہے جب افراد معاشرے میں حیا اور حجاب و پردہ کو فروغ دیں گے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے