والدین میری جنت

 قدسیہ ملک

بچپن میں یہ واقعہ اپنی والدہ کی زبانی سنا تھا کہ حضرت با یزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ اللہ تعالٰی کے ایک نیک اور حق پرست مسلمان گزرے ہیں۔حضرت

بایزید بسطامیؒ سے پوچھا گیا کہ آپ کو یہ درجہ کیسے حاصل ہوا۔ان کا جواب تھا کہ یہ سب میری ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔وہ فرماتے ہیں میری والدہ بڑی ضعیف تھیں۔ایک رات انہوں نے پانی مانگا ۔اتفاق سے گھر میں پانی موجود نہیں تھا ۔باہر کنوں سے پانی لانا تھا ۔سردی کی سخت رات تھی۔ ہر حال میں کنواں سے پانی لایا ۔جب میں پانی لیکر گھر پہنچاتو میری والدہ سو چکی تھیں۔میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ انہیں جگایا جائے۔دوسرا گھر میں پانی ان کے پاس رکھ دوں توجاگنے پر انہیں پتہ نہیں ہوگا کہ پانی ان کے پاس پڑا ہے لٰہذا میں ان کے جاگنے تک پانی کا پیالہ لئےان کے پاس ہی کھڑا رہا۔اسی اثنا میں صبح ہوگئی۔ جب ان کی آنکھ کھلی وہ یہ دیکھ کر بڑی حیران ہوئیں کہ میرے بیٹے نے سردی کی رات کھڑے کھڑے گزار دی لٰہذا انہوں نے مجھے ڈھیروں دعائیں دیں ا ور میری بلندی درجات کی دعائیں کیں۔آج جو میں ہوں ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں حضرت بابزید بسطامی کا یہ واقعہ خدمت میں عظمت کی نادر مثال ہے۔
جنت کا تصور آتے ہی ذہن میں خوبصورت خیالات کاتانابانا سا بننے لگتاہے۔ایک دلفریب حسین وادی جہاں خوب دلآویز اور شفاف نہریں بہہ رہی ہوں ۔گھنے اور پھل دار درختوں کا سایہ ہو۔کھانے پینے کی ہر شے موجود ہو۔ہر من چاہی شے باآسانی دستیاب ہو۔جہاں ہر جائز خواہش پلک جھپکنے سے پہلے ہی بروقت و باآسانی پوری ہوجائے۔ جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے۔جہاں صرف خوبصورت اور من چاہا موسم ہو۔جہاں کوئی دکھن،جلن،حسد کینہ،فریب اور دغا بازیوں کا شائبہ تک نہ ہو۔جہاں کوئی کسی کی غیبت کرے اور نا ہی چغلی۔جہاں نفرت نہ ہو۔جہاں کسی کو کسی سے کوئی خطرہ نہ ہو۔جہاں صرف امن ،پیار ،محبت،چین،سکھ اور آسودگی ہو۔جہاں موت کا خوف نہ ہو۔جہاں اپنے آپ سے پیار ہو۔جہاں کا ہر شخص پیارا ہو۔جہاں صرف آسانیاں ہوں۔
کبھی جنت کا تصور کریں تو یہ دلکش لمحات ذہن میں آنے لگتے ہیں۔ جہاں ہم اپنے بچھڑے ہوؤں سے باآسانی ملاقات کرسکیں گے۔جہاں ہر مریض شفایاب ہو۔سدا کا نابینا بھی بیناہوجائے۔سدا غمگین مسرور۔کمزور لاغر بوڑھا جوان توانا اور خوبصورت ہوجائے۔جہاں ہر فانی شے لافانی ہوجائے۔ایسی ہی ہوگی نا جنت۔جنت کا تصورتو کبھی میرے اور آپکے ذہنوں میں آ ہی نہیں سکتا۔کیونکہ وہ تو ایسی جگہ ہے جو نا کسی آنکھ نے دیکھی نا کسی کان نے اسکے بارے میں سنا۔لیکن اللہ تعالی اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔اسی لیئے خالق کائنات نےانسانوں کو والدین جیسی ہستی دے کراپنے بندوں کو جنت سے متعارف کروایا ہے۔
والدین ہی تو ہیں جو ہمیں اس دنیا میں لانے کا سبب بنتے ہیں۔والدین کی بچپن سے جوانی تک ہر قدم پر رہنمائی اس بے رحم دنیا کی خطرناک چالوں سے اپنی اولادکو حد درجہ محفوظ رکھتی ہے۔ماں پیدائش سے کئی ماہ پہلے ہی سے اپنی اولاد کے سنہرے مستقبل کے خواب دیکھتی ہے۔پھر پیدائش کی تمام تکالیف اپنے اوپر سہہ کر اولاد کو دنیامیں لانے کا موجب بنتی ہے۔ چلچلاتی دھوپ میں اس کا دستِ شفقت شجرِسایہ دار کی طرح سائبان بن کر اولاد کو سکون کا احساس دلاتا ہے ۔ اس کی گرم گود سردی کااحساس نہیں ہونے دیتی ۔بچے کی پیدائش سے لے کر اسکے جوان ہونے تک کے تمام اخراجات باپ اپنے خون پسینے کی کمائی سے پورا کرتاہے۔زندگی کے ہر موڑ ہر امتحان ہر آزمائش میں ماں اور باپ اپنے کمزور اور ناتواں جانوں کا بوجھ لیئے اولادکے لئے ایک مضبوط ڈھال کی صورت میں اپنی عمر کے آخری حصے تک  ایک مضبوط چٹان کی مانند کھڑے رہتے ہیں۔تاکہ اولاد اس بھری دنیا میں اپنے آپ کو اکیلا اور تنہا محسوس نا کرے۔
اولاد چاہے جتنی بھی بڑی،قد آور،مضبوط اور طاقتور کیوں نہ ہوجائے والدین  کی نظر میں وہی مقام رکھتی ہے۔جیسے بچپن میں وہ اسکی قدم قدم پر رہنمائی کیا کرتے تھے۔اسی لئے انکی شفقت اور محبت بھری رہنمائی کو ہر گز نظر انداز یا فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔
والدین کی قدر اور انکی اہمیت کا اندازہ اولاد کو ٹھیک اس وقت ہوتاہے جب وہ خود اس مرتبے پر پہنچتی ہے۔وہ اپنے والدین پر ہونے والی مشکلات اور آزمائشوں کاصحیح طور پر اندازہ کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔
دنیا کا ہر مذہب ہر تہذیب اس بات پر متفق ہے کہ والدین کے ساتھ حُسن سلوک سب سے اہم ہے اور ان کا ادب و احترام ہر حال میں ضروری ہے۔ اس بارے میں قرآن کی تعلیم سب سے اہم اور اپنے ایک انفرادی اسلوب کی حامل ہے۔
ارشادِ باری تعالی کا مفہوم ہے: ’’ اے بندو! تم میرا شُکر کرو اور اپنے والدین کا شُکر ادا کرو، تم سب کو میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے"۔ایک اور جگہ ارشاد ربانی ہے"تیرے پروردگار کا فیصلہ یہ ہے کہ اس کےعلاوہ کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو"
سورۃ الاسراء میں ارشاد باری تعالی کا مفہوم ہے : ’’ اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا۔ اگر تیری موجودی میں ان میں سے ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے اُف تک نہ کہنا، نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا، بل کہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا۔ اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں پالا۔ جو کچھ تمہارے دلو ں میں ہے اسے تمہارا رب بہ خوبی جانتا ہے اگر تم نیک ہو تو وہ تو رجوع کرنے والوں کو بخشنے والا ہے۔‘‘
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے منبر کی پہلی سیڑھی پر چڑھتے ہوئے فرمایا: فلاں شخص برباد ہو ۔ دوسری سیڑھی پر چڑھتے ہوئے پھر یہی الفاظ کہے اور تیسری سیڑھی پر جب قدم رکھا تو پھر یہی الفاظ دہرائے۔ یہ سن کر صحابہ کرامؓ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول ﷺ کون برباد ہو؟ حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا: ایسا آدمی جو رمضان کا مہینہ پا کر بھی اپنے گناہ معاف نہ کراسکے، وہ آدمی برباد ہو۔ جو میرا نام سن کر مجھ پر درود نہ بھیجے، وہ آدمی بھی برباد ہو۔ اور جو بوڑھے والدین کو پاکر بھی اپنی مغفرت نہ کراسکے اور جنت میں نہ جاسکے۔‘‘ (مسلم)
حضرت عبداللہ ابن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے جہاد میں جانے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ نےپوچھا کیا تمہارے والدین زندہ ہیں ؟ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمہارے والدین کی خدمت کرنا تمہارے لیے جہاد ہے۔‘‘ (بخاری)
ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت رسول کریم ﷺ سے پوچھا وہ کون سا عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ وقت مقررہ پر عبادت کرنا، پوچھنے والے نے پوچھا: اس کے بعد کون سا عمل؟ آپ ﷺ نے فرمایا: والدین کے ساتھ حُسن سلوک۔‘‘ (بخاری)
ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر دریافت کیا کہ میرے حُسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تمہاری ماں ۔ اس شخص نے پوچھا پھر کون؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا تمہاری ماں۔ اس نے پوچھا پھر کون؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا تمہاری ماں ۔ اس نے پوچھا پھر کون؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا تمہارا باپ۔(صحیح بخاری)
حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ۔ جس شخص کی خواہش ہو کہ اس کی عمر لمبی ہو اور رزق میں فراوانی ہو تو اس کو چاہئے کہ اپنے والدین سے حُسن سلوک کرے (اور اپنے عزیزواقارب کے ساتھ بنا کر رکھے) اور صلہ رحمی کی عادت ڈالے۔(مسند احمد بن حنبل)
ماں باپ کے آگے صرف تین وقت کی روٹی رکھ دینا ہی کافی نہیں ہے۔بلکہ والدین کی اطاعت، فرمابرداری، ادب و آداب ہی باادب اور کامیاب انسان بناتے ہیں۔والدین کی دعائیں کامیابی کا زینہ ہیں جس کی بدولت آپ ایک کامیاب انسان بن کر ملک وقوم کا نام روشن اوراپنا جنت میں داخلہ ممکن بناسکتے ہیں۔ والدین کے غصے کے آگے آپ کی برداشت اور غفودرگزر ادب و آداب کی بہترین قابل تعریف مثال ہے۔ والدین کی ناراضی وقتی ہوتی ہے اور آپ کے اس عملی مظاہرہ سے والدین کے دل میں آپ کی جگہ بن جائے گی اور ان کی شفقت و محبت میں مزید بہتری آئے گی۔ آپ کی تقلید میں چھوٹے بہن بھائی اور گھر کے دیگر افراد بھی آپ کے نقش قدم پر چلیں گے۔اور پھر گھر جنت کانمونہ بن جائے گا۔
ہمارے والدین ہمارے لیئے باعثِ برکت اور رحمت ہیں۔یہی ہماری جنت ہیں۔ اس لیئے اب ہمارا بھی فرض ہے کہ والدین کا حددرجہ خیال رکھیں۔ ان کہ کہنے سے پہلے ہر چیز اور سہولت ان کو فراہم کردیں۔ان کی خدمت کریں۔ کیونکہ ان ہی کی بدولت ہماری جنت اور جہنم ہے۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے