کراچی کی جیلیں اور رمضان

 قدسیہ ملک

سال کےتمام مہینوں میں ماہِ رمضان کو جوفضیلت و برتری اور تفوق وامتیاز حاصل ہےوہ کسی دوسرے مہینے کو نہیں۔ یہ مہینہ نزولِ سعادت کی

یادگارہے۔صبر وتحمل اور ایثارِ نفس کا معلم ہے ۔ اس میں جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے اورشیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔ مغفرت ورحمت کی برسات ہوتی ہے، عصیاں کاروں کو راہِ نجات ملتی ہے۔فسق و فجور میں کمی اور اعمالِ صالحہ میں کثرت ہوتی ہے ۔تلاوتِ قرآن، ذکر واذکاراور شب وروز مجالس تبلیغ ہوتی ہیں ۔اہل ثروت و دولت حضرات رضاے الٰہی کے لیے فرض زکوٰۃ کی ادائیگی اور انفاق فی سبیل اللہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ لوگ قیام اللیل یعنی نمازِ تراویح میں شرکت کرتے ہیں۔ بارگاہِ الٰہی میں سربسجود ہو کر دعا ومناجات کرتے ہیں، توبہ واستغفار کرتے ہیں اور اپنی بد کرداریوں اور سیاہ کاریوں کو معاف کرا کے جنت ِنعیم کے مستحق ٹھہرتے ہیں ۔
یہ ماہِ  ایسا مبارک ہے کہ اس میں ہر فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر ہے اور ہر نفل عبادت کاثواب فرض کے برابر ہے یہ صبر وغم خواری کرنے کا مہینہ ہے۔ روزہ افطار کرانا گناہوں کی مغفرت اور دوزخ سے آزادی کا ذریعہ ہے۔ اس ماہ کا ہر عشرہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ چناں چہ پہلا عشرہ سراسر رحمت ہے۔ دوسرا عشرہ دِن ورات مغفرت کا عشرہ ہے اور آخری عشرہ دوزخ سے آزادی کے لیے ہے۔ اس لیے اس ماہ کی دل وجان سے قدر کریں اور مذکورہ تمام فضائل حاصل کرنے کی فکر کریں
احادیث کی روشنی میں بھی رمضان کے روزے کے بےانتہافوائد ہیں۔
٭ جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں ۔قیامت کے دن اس دروازے سےجنت میں صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے ۔ان کے سوا اور کوئی اس میں سے داخل نہیں ہوگا۔ (بخاری ؛۱۸۹۶)
٭جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رکھے، اس کےگذشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔(بخاری ؛۱۹۰۱)
٭جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ (بخاری؛۱۸۹۸)
ایک روایت میں ہے کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے ۔ (بخاری ؛۱۸۹۹)
٭ روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔ روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی:(ایک تو جب) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور (دوسرے )جب وہ اپنے ربّ سے ملاقات کرے گاتو اپنےروزے کا ثواب حاصل کرکے خوش ہوگا۔ (بخاری ؛۱۹۰۴)
٭ رمضان میں عمرہ کا ثواب حج کے برابر ہو جاتا ہے ۔(مسلم :۱۲۵۶)
٭ روزہ دار کی دعا قبول کی جاتی ہے ۔(ترمذی ؛۳۵۹۸)
٭ افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں ۔(ابن ماجۃ؛۱۶۴۳)
اردو نیوز کے مطابق بھارت ریاست اکولہ میں مسلمانوں کی کوششوں سےمسلمان قیدیوں کے لئے واٹر فلٹر کااہتمام کیاگیاہے۔ہ : رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں نیکی اور ثواب کی نیت سے اچھے کام کرنے کا رحجان بڑھ جاتا ہے۔اس مقصد سےاکولہ کی ضلع جیل میں قید لوگوں کے لئے بھی اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں۔ضلع جیل میں مسلمانوں کی جانب سے واٹر پیوری فائر کا انتظام کیا گیاہے ، تاکہ رمضان کے مہینے میں قید روزہ دار اور دیگر قیدی صاف پانی پی سکیں ۔مسلمانوں کے اس اقدام کی جیل انتظامیہ نے ستائش کی ہے۔رفیق صدیقی اور فیاض گروپ کی جانب سے صاف اور شفاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے، جس کا فائدہ نہ صرف روزہ دار بلکہ دیگر قیدی بھی اٹھارہے ہیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق رمضان میں واٹر پیوری فائر سے نہ صرف روزہ داروں کو مدد مل رہی ہے،بلکہ اس سے جیل انتظامیہ کو روزانہ کے انتظامات کےلحاظ سے بھی آسانی پیدا ہوگئی ہے۔دھوپ اور گرمی کے موسم میں ٹھنڈا پانی یقینی طور راحت کا کام ہے۔مسلمانوں کی جانب سے وقتافوقتا اکولہ جیل میں مختلف طریقوں سے امداد مہیا کی جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں جیل میں قید ساڑے تین سو قیدیوں کیلئے کمبل اور کھانے کے برتنوں کا انتظام کیا گیا تھا۔مسلمان ممالک میں بھی رمضان شروع ہوتے ہی قیدیوں کے ساتھ خصوصی رعایت کی جاتی ہے۔ڈیلی پاکستان ی ایک پورٹ میں بتایا گیا کہ جدہ میں سعودی حکومت ماہِ رمضان میں قیدیوں کی سزائیں اور مختلف قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے جرمانے معاف کرتی ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حکومت نے قیدیوں کی آدھی سزائیں اور تارکین وطن کے 5لاکھ ریال(تقریبا1کروڑ 54لاکھ روپے)کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔گورنریٹس کے متعلقہ حکام، وزارت انصاف، پبلک پراسیکیوٹر آفس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے ان لوگوں کی فہرستیں تیار کر رہے ہیں جن کی سزائیں اور جرمانے معاف کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’کئی طرح کے جرائم میں قید کی سزا پانے والے قیدیوں کی آدھی سزا معاف کی جائے گی۔ تاہم سنگین نوعیت کے جرائم میں قید افرادپر اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ جو تارکین وطن اپنی سزا پوری کر چکے ہیں اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کی رہائی نہیں ہو پا رہی، ان کو رہا کر دیا جائے گا۔ تاہم جن تارکین وطن کی جرمانے کی رقم 5لاکھ ریال سے زیادہ ہے اور وہ جرمانہ ادا نہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ان کا معاملہ عدالت طے کرے گی اور ان کے جرمانے کو قید میں تبدیل کر دیا جائے گا اور پھر قید پوری ہونے کے بعد ان کو وطن بدر کر دیا جائے گا۔‘‘
کراچی ویمن جیل میں بھی رمضان المبارک کا آغاز جوش و خروش اور اہتمام کے ساتھ کیاجاتاہے۔ویمن ایڈ ٹرسٹ کی جانب سے رمضان کے شروع ہی سے روزے کے فیوض و برکات کی بابت قیدیوں کوبتایاجاتاہے۔انہیں روزہ رکھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔رمضان میں خصوصی جذبے کے ساتھ قیدیو
ن کے لئے خصوصی تحائف  عید گفٹس کا اہتمام کیاجاتاہے۔اس کے علاوہ قیدیوں کے تحائف کے ساتھ ساتھ ویمن ایڈ ٹرسٹ جیلر مرد و خواتین وہاں موجود تمام پولیس اہلکار اور تعیناتی عملے کے لئے بھی عید گفٹس کا اہتمام کرتاہے،جن میں بچوں اورخواتین کے لئے کپڑے،راشن جیولری وغیرہ دی جاتی ہے۔تاکہ انکی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔رمضان میں ویمن ایڈ ٹرسٹ کی جانب سے 20رمضان المبارک تک قیدی خواتین کے ساتھ دورہ القرآن کابھی اہتمام کیاجاتا ہے۔جس میں ساتھ ہی ساتھ قیدی خواتین کی قرآنک کونسلنگ کی جاتی ہے،انہیں رب کی رحمت کی امید دلائی جاتی ہے،ان خواتین کو زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے اور برائی سے دور رہنے کے لئے خصوصی تربیت دی جاتی ہے،اس کے لئے ویمن ایڈ ٹرسٹ کی جانب سے سمجھدار،باعلم معلمات ،علوم قرآنی سے مکمل آگہی رکھنے والی باعمل و معزز خواتین جیلوں میں ان قیدی خواتین کی کونسلنگ کے لئے بھیجی جاتی ہیں۔تاکہ قرآن و حدیث کا مستند علم ان ناآشنا خواتین تک پہنچ سکے۔وہ جو رب کی رحمت سے مایوس ہوگئی ہیں یا کردی گئی ہیں،جن کو ان کے اپنےعزیزوں رشتہ داروں ،اعزاء و اقرباء نے چھوڑدیا،رب کی محبت میں آجائیں اوراپنے آپ کو اکیلاو تنہامحسوس ناکریں۔ویمن ایڈ ٹرسٹ کی جانب سے ان قیدیوں کو  قرآن کے ساۓ میں پناہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔قیدی خواتین میں  بامحاورہ تراجم والے قرآن تقسیم کئے جاتے ہیں۔بہت سی خواتین ایسی ہوتی ہیں جو اس سایہ رحمت میں آکر سابقہ زندگی کو یادکرکے بہت روتی ہیں۔اور کچھ خواتین جو واقعی ناکردہ گناہوں کی مشقت میں جیل کی چکی میں پس رہی ہوتی ہیں انکو ایک امیدوڈھارس مل جاتی ہے۔یہیں سے ایک اچھے مکمل باکمال حسن اخلاق سے مزین شخصیت کی تعمیر کا آغاز ہوتاہے۔یہیں سے انسان وہ شاہ کلید حاصل کرلیتا ہے جو اگرفقیروں کومنگتوں کو مل جائے تو انہیں بھی شاہ و سلطان بنادے۔ویمن ایڈ ٹرسٹ کا مقصد ہی عورتوں کے حقوق کااسلامی تعلیمات کے مطابق  شعور پیداکرنا ہے۔اس کے لئے ویمن ایڈ ٹرسٹ جیلوں میں اپنے پورے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت و جانفشانی کے ساتھ اپنی خدمات سے دکھی انسانیت کو سکھ اورآرام دینے میں ہمہ تن مصروف عمل ہے۔فنڈز کی کمی ،ٹرانسپورٹ کےمسائل اور عام لوگوں میں جیلوں سے متعلق صحیح شعور بیدار ناہونے کی وجہ سے بہت  سے مسائل ہیں جن کاکراچی ویمن ایڈ ٹرسٹ سامناکررہی ہے،کرتی ہے اور کرتی رہے گی ۔لیکن سلام ہے ان افراد پر جو نام و نمود کی طلب سے بےپرواہ اپنے حصے کاکام کررہےہیں تاکہ  ظلمت شب کو اپنے حصے کی شمع  سے روشنی کی ایک کرن دیں سکیں۔تاکہ روز قیامت بہترین لوگوں میں اٹھائیں جائیں۔بہت سے مخیر افراد ایسے بھی ہیں و ویمن ایڈ ٹرسٹ کی خواتین کو زکٰوۃ صدقات اور عطیات دیتے ہیں لیکن عام افراد میں شعور و آگہی نا ہونے کے باعث ایسے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔
حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام لوگوں سے بڑھ کر سخی تھے۔ رمضان میں جب حضرت جبریل امین علیہ السلام کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ سخاوت کیا کرتے تھے۔ حضرت جبریل علیہ السلام کی ملاقات کے وقت تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخاوت تیز ہوا کے جھونکے سے بھی بڑھ جاتی۔اللہ ہم سب کو بھی سخاوت کرنے والا بنائے تاکہ روز قیامت جب اعمال کا پلڑاہلکاہوتو یہی سخاوت و فیاضی ہمارے کام آسکے۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے