جن سے مل کر زندگی سے عشق ہوجائے وہ لوگ

قدسیہ ملک

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر ہم  اپنی زندگی میں ان دوستوں،چاہنے والوں،رقیبوں،ہم خیال لوگ کا انتخاب کریں گے جو محبتیں پھیلانے والے

اور نفرت سے دور بھاگنے والے ہوں تو ہم اپنی زندگی دکھوں،غم وپریشانیوں کے ہوتے ہوئے بھی 80فیصد بیماریوں سے دور رہیں گے۔

اگر آپ کے قریب ایسے منفی ذہنیت کے حامل لوگ موجودبھی ہیں جو ہر وقت دوسروں کی نفرت کی آگ میں جلتے رہتے ہیں اور دوسروں تک بھی یہ آگ منتقل کرنا چاہتے ہیں تو ان سے مکمل طور پر کنارہ کش رہیئے ورنہ آپ کی شخصیت کو برباد کرنے میں ایسے لوگ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

کیونکہ وہ خود اس حسد کی آگ میں جل رہے ہوتے ہیں۔وہ اپنی زندگی کاپیشترحصہ وہ اس فعل میں گزار چکے ہوتے ہیں۔اب ان کے لئے اس کیفیت سے باہر آنا بہت مشکل ہوتاہے لیکن وہ دوسروں کو اپنے جیسااس آگ میں جلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ نے دم کٹی لومڑی کی کہانی تو سنی ہوگی۔بس اسی کے مصداق وہ ایسی مثالیں قائم کررہے ہوتے ہیں کہ شیطان کو بھی مات دے دیں۔ایسے لوگ آپکو زندگی کے ہر موڑ پر ہر گروہ،طبقات،خاندان اور قبیلے ملک و قوم میں باآسانی نظر آجائیں گے۔

منفی سوچ کے حامل ہر کسی کی کمزوریوں اور عیوب پر نظر رکھتے ہیں۔لہٰذا ایسے لوگوں کوہر شخص سے نفرت ہو جاتی ہے۔یہ ساری نفرتیں ان کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں۔ان نفرتوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ضروری قوت ارادی ان کے پاس موجود نہیں رہتی، اس طرح وہ زندگی کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔

محبت و نفرت بھی انسانی شخصیت کے دو اہم پہلو ہیں۔انسان اپنی روزمرہ کی زندگی میں بہت سی چیزوں کو پسند یا ناپسند کرتاہے۔ یہی جذبے کچھ شدیدہوکرکے محبت اور نفرت اور پھر اس سے بھی بڑھ کر عشق اور شدید نفرت کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔ اگر تو یہ جذبے اپنی فطری حدود ہی میں رہیں تب تو بہت اچھاہے لیکن ان میں حدود سے تجاوز انسان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کردیتا ہے۔ آپ نے ضرورایسے کئی لوگ دیکھے ہوں گے جو عشق یا نفرت کی شدت کا شکار ہو کر اپنی پوری زندگی لو داؤ پر لگادیتے ہیں۔

زندگی سے محبت کرنے والے ہمیشہ یہ جانتے ہیں وہ اپنی زندگی کیلئے کتنے ہی اصول و ضوابط مرتب کرلیں اور کتنی ہی محنت و محبت سے ان پر عمل پیرا ہوں البتہ اگر وہ منفی سوچ و فکر رکھنے والے افراد کے ربط میں اور ان کی صحبت میں آگئے تو ان کے سارے اصول دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، اسلئے وہ ایسے لوگوں کو دوست نہیں بناتے جو زندگی کی بے قدری کرتے ہیں یا جو ہر دم یاسیت و مایوسی کا لبادہ اوڑھے رہتے ہیں ۔وہ ان لوگوں کو دوست بناتے ہیں جن کا مثلاً یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ انسان کو ہر حال میں اپنی جد و جہد حیات جاری رکھنا ہے کیونکہ کوشش کرنے پر کوئی انسان یا تو جیتتاہے یا کچھ سیکھتا ہے، ہارتا کبھی نہیں۔

ان جذبوں کو انکی اپنی حدود میں رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کا رخ موڑ کر صحیح سمت میں لگا دیا جائے۔ انسان کی محبت کا محور و مرکز اللہ تعالیٰ کی ہستی ہونا چاہئے جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس کی ضرورتوں کا خیال رکھتا ہے۔ایسا خیال جو اور کوئی رکھ ہی نہیں سکتا۔

آپ نے اپنی زندگی میں ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہونگے جنکا خمیر محبت سے گوندھاہوا عشق کی خشبو سے رچاہواہوتاہے۔جن سے آپ ایک بار ملیں تو بار بار ملنے کی چاہ ہوتی ہے۔ اس شعر کی عملی تفسیرنظر آئیں گے۔

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہوجائے وہ لوگ

آپ نے شاید نا  دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں

  زندگی سے محبت کرنے والے اپنی زندگی میں غیر متوقع حادثات یا واقعات سےہار نہیں مانتے بلکہ انہیں زندگی کا ایک حصہ سمجھ کر راستہ نکال لیتے ہیں۔ اپنی زندگی کی لغت میں `مشکل ` لفظ کو وہ چیلنج پڑھتے ہیں۔ان جیسے افراد کو اسکول کے زمانے ہی سے صرف فتح کا جشن منانا نہیں سکھایا جاتا بلکہ بڑی سے بڑی شکست کو بھی خوش اسلوبی سے جھیلنے کی تربیت دی

میری زندگی میں ایسے بہت سے لوگ الحمداللہ موجود ہیں۔آئیےآج آپ کوان میں سے ایک کردار سے ملواتی ہوں۔یہ کردار میری نانی جان کا ہے۔

میری نانی دنیا کی سب سے اچھی نانی جان ہیں اب  میں آپکو بتاتی ہوں کہ کیوں*میری نانی اماں کی شادی بہت ہی چهوٹی عمر میں ہوگئی تھی۔عموما" اسی عمر میں پہلے شادیاں کردی جاتی تھیں۔16،17 حد ہو تو 20 سال۔اس وقت سے لیکر اب تک وہ جس طرح قربانیاں دیتی رہی ہیں،تمام رشتہ داریاں جس طرح بہ احسن خوبی نبها رہیں اسکی مثال ملنا مادیت پرستی کے اس دور میں کافی مشکل ہے۔

*شادی ہوکر جب آئیں تو پوراگھرباراپنے ساس سسر 3 غیرشادی شدہ نندوں،شادی شدہ نندیں اور انکے بچے  انڈیا سے ہجرت کرکے آئے تھے سب کوخدمت کرکے ایسےاپنا گرویدہ بنالیا کہ ناناکو کبھی بھی شکایت کا موقع نہ دیا۔ایسا ہرگزنہیں ہے کہ یہ کام انہوں نے باآسانی سرانجام دے دیاہو۔انکی پوری زندگی خدمتوں،قربانیوں اور محبتوں سے رقم ہے۔وہ آج تک اپنے سےجڑے رشتوں کا تقدس قائم رکھے ہوئے ہیں۔وہ اپنے کسی فعل سے آج  تک کبھی کسی نفس کو دکھ دینانہیں چاہتی۔چاہے وہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہویامزدوری کرنے والے ملازم کو بھی اپنی ذات سے تکلیف دینا اپنی توہین سمجھتی ہیں۔

*سب سے پہلے میری نانی جان نےاپنے بچوں کی بہترین تربیت کی۔اور انکے ساتھ ساتھ نندوں دیورانیوں کے بچوں کی بھی ساتھ ساتھ تربیت کی۔انہیں دعائیں سکھائیں، اٹھنے بیٹھنے،بڑوں چھوٹوں سے بات کرنےکے آداب،سب سے محبت سے پیش آنے کےگرسکھائے۔اپنے بچوں  کی تربیت میں سختی سے پیش آئیں۔ہمیشہ دوسروں کے بچوں کو فوقیت دی۔تاکہ اپنے بچوں میں سب سے مل جل کر رہنے کا جذبہ پیداہو۔اتنی دلی محبت اور دلی عقیدت سے پیش آتیں ہیں کہ خاندان کے سارے بچے امی جی(نانی)کے گرویدہ ہوگئے۔

لڑکیوں کواعلی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ گهرداری ،سلائی کڑھائی،سیناپرونا،گھر کی صفائی،گھر کےہر کام میں طاق کیا ۔اورلڑکوں کو پڑهائی کے ساتھ ساتھ سخت مشقت کی بھی عادت ڈالی۔*اچهے کهاتےپیتے گهرانےکے ہوتے ہوئے بهی اپنے سسرالی ہجرت سے آئے ہوئے غریب رشتہ داروں ،حاجتمندوں،پڑوسیوں،ساتھ میل جول رکھنے والوں،مدد کے لئے ہاتھ پھیلانے والوں،گھر میں کام کرنے والے مالی،ماسیوں اور خانساماوں کے خاندانوں تک کی خدمت کرنے کے لئے بذات خود عملی میدان میں اتریں اور تمام رشتہ داروں،ضرورت مندوں کی حاجت روائی کو معمول بنایا۔اور انکی غیر محسوس طریقے سے مالی معاونت کے سات ساتھ ہر معاملے میں مدد کی۔نانا نے بهی ایسے میں بھرپور ساتھ دیا صرف لوگوں کے کام آنا اپنا مقصد زندگی بنایا

*.دور دور کے خاندان میں تک چاہے کسی کی بچی کی شادی ک مسئلہ ہو،گھرمیں ماہانہ راشن ڈلوانا،نانا کی بہنوں کے وہی کپڑے اور وہی اسکول میں داخلہ دلوانا جہاں اپنے بچوں کو پڑهارہی ، اپنی بچیوں کے ساتھ ہر ہفتہ کسی بیمار عزیز رشتہ دار کے گھر جانا اسکی مزاج پرسی کے ساتھ ساتھ تمام گھر کے کام کهاناپکانے برتن کپڑے ، گهرداری کے تمام امور نبٹا کر اپنے ایک بچے کو بهی باربار انکی مزاج پرسی کے لیئے بهیجنا ۔میری نانی نے ہمیشہ لوگوں سے اللہ کی خشنودی کی خاطر محبت کی۔

ابن القیم ر ح فرماتے ہیں "اللہ کیلیے محبت  اور بغض کی علامت یہ ہےکہ انسان کسی اللہ کے ناپسندیدہ شخص کو اپنا محبوب نہیں بناتا، یعنی اگر انسان کو کسی ایسے شخص کی جانب سے کوئی فائدہ پہنچے جو اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہے ، یا وہ اِس کی کوئی ضرورت پوری کر دے  تو اس فائدے یا ضرورت پوری ہونے کی وجہ سے وہ شخص اِس کو اپنا محبوب نہیں بناتا۔ اسی طرح اگر اللہ کے کسی محبوب سے نفرت نہیں کرتا ، یعنی اگر کسی اللہ کے محبوب بندے کی وجہ سے اسے کوئی تکلیف پہنچے یا ناگوار اقدام کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اس غلطی کی بنا پر اس سے نفرت نہیں کرتا، چاہے اس کی جانب سے پہنچنے والی تکلیف غلطی کی بنا پر ہو یا تعمیل حکم الہی میں عمداً ہو، یا  کسی تاویل اور اجتہاد کی بنا پر  ہو یا [شرعی حکم سے]بغاوت  کی بنا پرہو"

نانی جان ہمیشہ اپنے سسرال کے تمام رشتوں کی پرخلوص ہوکر ایسےخدمت کرتی جیسی اپنے گهرانے کی کرتی

* بچیوں کو کپڑے سینے پرونے میں اتنا طاق کردیا کے میری امی نے اپنی شادی کی ساری کی ساری سلائی خود کی....

*بچوں کے دل میں خدا خوفی پیدا کی...حق کا ساتھ دینے والا بنایا۔اسی کا ثمر ہے کے ان کے تمام بچے معاشرے میں کارآمد شخصیت بن کر اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی،دینی و دنیاوی مہارتوں،بہترین نظم و ضبط محبت و خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتےہیں۔

*.بچوں کی شادیوں کے بعد بهی پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی اسی طرح تربیت کرنا جیسے اپنے بچوں کی کی

بچپن میں بھی ہم جب بهی نانی کے گھر جاتے ہمیں اون سلائی کڑھائی دیتی یا  کوئی پهول بناکردیتی کے اسکی کڑھائی کر کے دکھاؤ۔ابهی بهی نانی ہم لوگوں کو فارغ بیٹھنے نہیں دیتی۔

*خود بهی نانی کبھی اچار،کبھی مربے،کبهی چٹنیاں کبھی گلاب جامن،شکرپارے،نمک پارے،لڈو،دالوں کے پاپڑبناکر پورے خاندان میں باٹتی رہی ہیں اور انکے اچار پورے خاندان میں دسترخوان کی شان ہوتے ہیں...

*سوئیٹر بہت خوب بنتی ہیں مختلف ڈیزائن کے رنگا رنگ خوبصورت اوردلکش سوئیٹر

انکے سویئٹروں کی مانگ ہر اس جگہ ہے جہاں ہمارے رشتہ دار جاننے والے عزیزواقرباء،دوست احباب موجود ہیں چاہے وہ امریکہ کینیڈاافریقہ کے ممالک ہوں یا مڈل ایسٹ کے ممالک کویت ،قطر،سعودی عرب اور ہندوستان

*قرآن مجید بہت خوش الحانی سے پڑهتی ہیں ترجمے کا اہتمام کرتی ہیں۔مختف تفاسیر ،سیرت کی کتابیں،امہات المومنین کی سیرت کی کتب وغیرہ پڑھنے کا نہ صرف یہ کہ اہتمام کرتی ہیں بلکہ ہمین بھی فون کر کے بتاتی ہیں کہ یہ کتاب بہت اچھی ہے تم بھی ضرور اس کا مطالعہ کرو۔

خاندان میں سب کی خبر گیری کرتی ہیں۔کسی کا کافی دن تک فون نا آئے تو خود فون کر کے خیریت دریافت کرتی ہیں۔آج کل وباء کے دنوں میں بھی خود فون کرکے سب سے خیر خیریت دریافت کرتی ہیں۔

امریکی ماہرِ نفسیات ہیری سٹاک سالیوان سے جب کسی نےپوچھا کہ آپ کی نگاہ میں صحتمند محبت کی کیا نشانی ہے تو انہوں نے فرمایا کہ جب دوسرے انسان کے دکھ سکھ آپ کو اپنے دکھ سکھ کے برابر عزیز ہو جائیں تب آپ جان لیں کہ آپ بھی لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔

آپ سب سے دعا ہے کے میری نانی جان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں وہ واقعی بہت عظیم خاتون ہیں...

ہم سب محبت کا فن اور راز جاننا چاہتے ہیں۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو یہ فن اور راز جلد سیکھ لیتے ہیں اور ایک کامیاب محبت بھری زندگی گزارتے ہیں۔لوگوں سے بے غرض محبت ہی رب سے محبت کی بنیاد ہے۔

کرو  مہربانی  تم  اہل زمیں پر

خدامہرباں ہوگاعرش بریں پر

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے