بچوں کے اقبال

 قدسیہ ملک

نظم "بچے کی دعا"

لب پہ آتی ہے دُعا بن کے تمنا میری

زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری!

دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے!

ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے!

ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت

جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب!

علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب!

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا

درمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا

مرے اللہ! بُرائی سے بچانا مجھ کو

نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو

یہ خوبصورت دعا ہمارے قومی شاعر ، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے آج سے تقریباً ایک صدی پہلے بچوں کے لئے لکھی۔ جس میں ایک اچھے، محب وطن ، مخلص، علم کی محبت سے سرشار، اندھیروں میں چراغ، ایماندار، نیک، صالح اور درد مند انسان بنانے کی آسان شاعری میں  دعا سکھائی گئی۔ جسے ہم بچوں نے اپنے بچپن میں خوب لہک لہک کر پڑھا ہے۔

علامہ اقبال 9/نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ بچپن ہی سے نہایت ذہین اور سمجھدار تھے۔  آپ کو قرآن پاک کی تلاوت کا شوق تھا۔ صبح سویرے بلاناغہ قرآن پاک کی تلاوت کیاکرتے تھے۔ ان کی زندگی کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ان کےسوئےہوئے جذبہ آزادی کو بیدار کرنا تھا۔

علامہ اقبال کو بچوں سے بڑی محبت تھی۔ وہ جانتے تھے کہ آج کے بچےہی کل کے معمار ہیں اس لئےسب سے اہم ہے کہ ان کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت کی جائے اور انہیں زیورتعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ علامہ اقبال نے بچوں میں اچھی اچھی عادتیں پیدا کرنے اور ان کی بہتر تربیت کے لئے نہایت دلچسپ، پرمغز،  پر تاثیر، آسان اور سبق آموز نظمیں لکھیں۔انکی شاعری میں بہت سی سبق آموز باتیں اور نصیحتیں بچوں کو نہایت موثر انداز میں سمجھائی گئی ہیں۔

ان میں مشہور بچے کی دعا، ہمدردی، مکڑا اور مکھی، پہاڑ اور گلہری، گائے اور بکری، پرندے کی فریاد، ماں کا خواب ، بچہ اور جگنو، شمع اور پروانہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام نظمیں ان کے مجموعہ کلام بانگ درا میں شامل ہیں۔ ان نظموں میں بچوں کیلئے خاص نصیحت ہے۔ مثلاً نظم ’’ہمدردی‘‘ کے ذریعے انہوں نے بچوں کو دوسروں سے ہمدردی اور بھلائی کرنے کا درس دیا ہے ۔

’ماں کا خواب ہو‘‘ یا ’’بچہ اور جگنو‘‘  اُن کی تمام نظموں میں بہت سے خاص پیغام اورمحبت اور ہمدردی کے طریقے، بہترین نصیحتیں پوشیدہ ہیں۔

علامہ محمد اقبال پاکستان کے قومی شاعر ہیں۔ انہوں نے زندگی کے ہررخ  پر شاعری کی۔ ان کی زیادہ تر شاعری نوجوان نسل کے لیے ہے۔ اپنی کتاب بانگ درا میں بچوں کے لیے کچھ نظمیں لکھیں۔ ان نظموں میں اقبال بچوں کو اخلاقی اقدار اور زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتے ہیں۔ اگر بچے یہ اشعار پڑھیں گے تو انہیں یقیناً پسند آئیں گے، پھر وہ اقبال کے دوسرے اشعار پڑھنا چاہیں گے اقبال کی شاعری پڑھ کر وہ پر امید ہو جائیں گے، اور جب وہ پر امید ہو جائیں گے تو زندگی کے کسی میدان میں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ یہ اقبال ہی تھے جنہوں نے ہمیں پاکستان کا تصور اس وقت دیا جب لوگ نا امید تھے۔ اس نے ہمیں زندگی کی سمت دی. اگر بچے اقبال کو پڑھیں گے تو وہ ہمارے پیارے ملک کی ترقی میں بہترین کردار ادا کریں گے۔

آیئے ہم کچھ نظموں کے بارے میں پڑھیں اور اہم سبق جاننے کی کوشش کریں۔

پہاڑ اور گلہری

کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اک گلہری سے

 تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے

اس نظم میں بچوں کی ذہن سازی کے بہت سے سامان ہیں کہ کس طرح پہلےایک بہت بڑا پہاڑ ایک ننھی سی گلہری سے مخاطب ہے اور اسے اپنی شان و شوکت کے متعلق آگاہی دے رہاہے۔اپنے غرور میں کچھ آگے بڑھ کر گلہری کو شرم دلارہاہے کہ کتنی حقیر سی ہے۔ لیکن اس کے جواب میں جب گلہری نے اپنی بات سمجھائی توپہاڑ کی ساری بڑائی دھری کی دھری رہ گئی۔۔۔

ہر ایک چیز سے پیدا خدا کی قدرت ہے

کوئی بڑا کوئی چھوٹا یہ اس کی حکمت ہے

پھر آخرمیں بچوں کے لئے سب سے اہم سبق پنہاں کردیا۔

نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں

کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں

نظم "مکڑا اور مکھی" میں بچوں کے لئے بہت ہی سبق آموز باتیں پوشیدہ ہیں کہ کس طرح پہلے مکڑے نے اپنے گھر کی خوبصورتی زیب و زینت کی تعریف کی کہ یہ سب میں نے مکھی صاحبہ آپ کے لئے سجائے ہیں کچھ شکوے بھی کئے۔ لیکن اس پر بھی جب مکھی پر کوئی اثر ناہواتو مکڑے نے خوشامد کا راستہ اپنایا اور مکھی کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگا تعریف سن کے مکھی باآسانی مکڑے کےپھیلائے ہوئےجال کا شکار ہوگئی۔

ایک دن کسی مکھی سے یہ کہنے لگا مکڑا

اس راہ سے ہوتا ہے گزر روز تمہارا

لیکن مری کٹیا کی نہ جاگی کبھی قسمت

بھولے سے کبھی تم نے یہاں پاؤں نہ رکھا

مکڑا اور مکھی‘‘ کی خوبصورت داستان بیان کرکے بچوں کو بتایاگیا کہ ہمیں کس طرح اپنی عقل اور سمجھداری سے کام لے کر خوشامدی لوگوں کے مکروفریب سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

نظم "ماں کا خواب" میں بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے اہم سبق پنہاں ہے۔ نظم کے آخری شعر میں ایک بہت بڑا پیغام ہے

بھوکا تھا کئی روز سے اب ہاتھ جو آئی

آرام سے گھر بیٹھ کے مکھی کو اڑایا

ایک نظم "ماں کا خواب" جس میں بچوں بڑوں کے لئے یکساں پیغام پوشیدہ ہے

میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب

بڑھا اور جس سے مِرا اِضطراب

یہ دیکھا، کہ میں جا رہی ہوں کہیں

اندھیرا ہے اور راہ مِلتی نہیں

اس نظم میں شاعر مشرق یہ پیغام دینے کی کوشش کررہےہیں کہ کسی عزیز کا چلے جانا واقعی ایک بہت بڑا سانحہ ہوتاہے۔انسان جو اس موقع پر جذبات کے ہاتھوں مجبور ہوکر روتاہے۔ روتاہے اور بہت روتاہے۔ لیکن رونا اور صرف روناہی مقصد نہیں ہوناچاہیئے۔ اس مرنے والے کیلئے ایسے اعمال بھی کرنے چاہیں کہ اس مرحوم کا دیا ہمیشہ ان نیک اعمال اور صدقات جاریہ سے روشن رہے۔اس نظم کا آخری شعر ہے

سمجھتی ہے تُو،ہو گیا کیا اِسے؟

تِرے آنسوؤں نے بُجھایا اِسے

نظم "پرندے کی فریاد" میں علامہ اقبال نے بچوں کو آزادی اور غلامی میں واضح تفرق کی ہے۔اس میں انہوں نے نہ صرف نشاندہی کی بلکہ آزادی جیسی نعمت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیاہے۔

آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ

وہ باغ کی بہاریں وہ سب کا چہچہانا

آزادیاں کہاں وہ اب اپنے گھونسلے کی

اپنی خوشی سے آنا اپنی خوشی سے جانا

یہ نظم ایک ایسے پرندے کی فریادبیان کرتی ہے جس کو شکاری   نے پنجرے میں قید کر دیا ۔ اب وہ اپنی تنہائی کا غم بیان کر رہا کہ کس طرح اس سے دنیا کی  انمول نعمت  آزادی چھن لی گئی ۔ وہ گھر کے لیے ترس رہا ہے وطن اور ساتھیوں سے دوری نے اسے غمناک کر دیا ۔ وہ اپنی فریاد میں قید کرنے والے شخص سے التجا کررہاہے کہ اسے چھوڑ کر اس کی دعائیں لے لے۔ انہوں نے بچوں کواس نظم کے ذریعے بتایا کہ غلامی کی لعنت کو انسان تو کیا، حیوان بھی پسند نہیں کرتے۔

نظم "گائے اور بکری"  میں بچوں کو نصیحت اورشاعری کےذریعے خوبصورت اور دیدہ زیب مناظر دکھاتے ہوئے اقبال فرمارہے ہیں کہ اگر تم صرف شکوہ شکایات کرو گے تو تمہاری زندگی سے سکون و اطمینان رخصت ہوجائےگا۔ آدمی اگر تمہارے دودھ اور گوشت سے مستفید ہوتاہے تو وہ تمہیں اس قدر حسین خوبصورت اور جنت نظیر وادیوں میں بھی رکھتاہے۔ جو ہم پر احسان کرتاہے اس پر ہمارا بھی یہ فرض ہے کہ ہم اس پر احسان کریں۔کبھی بھی تصویر کے ایک رخ کو دیکھ کر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

اک چراگاہ ہری بھری تھی کہيں

تھی سراپا بہار جس کی زميں

کيا سماں اس بہار کا ہو بياں

ہر طرف صاف ندياں تھيں رواں

 

ایک گائے اور بکری‘‘ میں گائے کی انسان سےشکایتیں یہ تھیں کہ وہ اس کا دودھ اپنے لیے استعمال کرلیتاہےلیکن جب بکری اس گائے کو دوسرارخ دکھاتی ہے تو گائے یہ کہنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

یوں تو چھوٹی ہے ذات بکری کی

دل کو لگتی ہے بات بکری کی

وہ گائے کو اس بات کا احساس دلاتی کہ انسان تمہارے لیے چراگاہ بناتاہے، تمہیں کسی جنگلی جانور کا خوف نہیں، تمہیں اچھی غذا دیتا ہے، تمہاری نگہبانی کرتا ہے، دراصل اس نظم میں اقبال یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انسان کو ہمیشہ زندگی کا روشن رخ دیکھنا چاہیے، ہمیشہ منفی رخ کو سامنے نہیں رکھنا چاہیے، کیونکہ منفی سوچ انسان کو بیمار کردیتی ہے۔

نظم ’’ہمدردی کا مضمون مصیبت کے وقت دوسروں کے کام آنا ہے۔ اس میں اللہ کی طرف سے عطا کر دہ صلاحیتوں کو دوسروں کی بھلائی کے لیے وقف کرنے کا واضح پیغام ملتا ہے۔ نظم میں ایک بلبل دن بھر اڑنے اور دانہ چگنے میں مصروف رہنے کےبعد شام کو جب اپنے گھر روانہ ہوتاہے تو اندھیرا چھانے کے باعث واپسی کی راہ گم کر بیٹھتا ہے۔ اسی پریشانی میں وہ شاخ پر بیٹھا تھاکہ ایک جگنو اس کی اداسی کا سبب جان کر اسے اپنی خدمات پیش کر تا ہے۔

حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے

کیڑا ہوں اگر چہ میں ذرا سا

کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری

میں راہ میں روشنی کر وں گا

اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل

چمکا کے مجھے دیا بنایا

 اللہ تعالیٰ نے جگنو کو چمکنے کی صلاحیت دی ہےاس کی روشنی میں بلبل کو اس کے آشیانے تک پہنچا دیتا ہے۔ اس نظم کا شعر آخر ہے کہ

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے

آتے ہیں جو کام دوسروں کے

ایک صدی قبل لکھی گئی تمام نظمیں آج بھی اپنےاندر وہی تازگی ،ٓجاذبیت اور زندگی رکھتی ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارےبچےبھی معاشرے کا فعال رکن بنیں اور زندگی کی ہرشاہراہ پر کامیابی و کامرانی کا علم بلند کریں تو انہیں علامہ اقبال کی شاعری کا مطالعہ بھرپور طریقے سے کروائیں تاکہ وہ ان نصیحتوں پر عمل پیرا ہوں جن کا ذکر شاعر مشرق نے کیا ہے تاکہ جب ان  کے کاندھوں پر ملک و قوم کی ذمہ داری عائد ہوتووہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نباہ سکیں۔ملک و قوم کا نام بلند کریں اور دین و آخرت کی کامیابی و سربلندی حاصل کرسکیں۔

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

بنو قابل سب سے بڑا فری آئی ٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک بن چکا :نوید علی بیگ 

 کراچی( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا فری آئی

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

گھر کی تقسیم نہیں تنظیم (احمد شفیق )

احمد شفیق

صبح کی کاذب روشنی ابھی روشندانوں سے چھن کر اندر نہیں آئی تھی کہ "آشیانہ" نامی اس دو منزلہ مکان میں زندگی کی سرسراہٹ شروع ہو چکی تھی۔ یہ

... مزید پڑھیے

میرے دل کی بے حسی کو۔۔۔۔۔۔ (نگہت سلطانہ)

نگہت سلطانہ

اسرائیلی کنیسٹ نےسوموار 30اگست کے دن فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ،اس کے حق میں 62 اور

... مزید پڑھیے

پردیسیوں کی عید (افروز عنایت)

افروزعنایت

امریکہ میں جمعہ کے دن عید تھی لہٰذ وہاں رہائش پزیر بہن کو جمعہ کے دن عید کی مبارک دی اور حال و احوال پوچھا تو کہنے لگی الحمدللہ ویسے تو عید

... مزید پڑھیے