ایثار وقربانی

  قدسیہ ملک 

بعض اوقات مریم بہت اداس ہوجاتی ۔اسےایسے لگتاجیسےاس کا کوئی ہے ہی نہیں۔ وہ دکھ سے سوچتی زندگی ، کیا ایسے ہی گزر جائے گی؟ ،کیا

کوئی خوشی محبت خلوص چاہت کی رمق میرے لئے بھی ہے؟

اس دن بھی وہ  تکلیف سے بے حال ہوئے جارہی تھی۔ اس نے کرب کی شدت سےایک آہ نکالی ۔ لیکن اس کی آہ سنبے والا وہاں کوئی نا تھا،۔ بچے بھی سوچکے تھے۔ شوہر رات کے اس پہر جبکہ 2 بجنے کو آئے  تھے وہ ابھی بھی گھر نا آئے تھے۔ 

مریم پڑھی لکھی سمجھ دار تعلیم یافتہ لڑکی تھی لیکن رشتہ آیاتو معمولی کلرک ، تعلیم بھی معمولی لیکن سیدھےسادھے لوگ تھے۔ والدین نے یہی سادگی دیکھ کر رشتے پر ہاں کردی لیکن یہاں اس کے لئے روز کا معمول تھا، بلاوجہ روک ٹوک، طعنے ، ذلت اور ہر بات پر ساس  کی بدعائیں ، اس کے ماں باپ کواس کے سامنے غلط تربیت دینے پر منہ بھر بھر کر برا بھلا کہنا شاید اس کی ساس نے اپنا وطیرہ بنالیا تھا۔ 

ووہ ان سب سے تنگ آکر جب اپنے مجازی خداکی جانب دیکھتی تو وہاں سوائے خاموشی کے اس نےاپنے لیے کبھی کچھ محسوس نہیں کیا۔ یکے بعد دیگرے اولاد کی پیدائش اور اب 3 ماہ کا بچہ ضائع ہوجانے کا دکھ صرف وہی ماں جان سکتی ہے جس پر خود کبھی کچھ ایسا سانحہ بیتا ہو۔ وہ جب اپنے کمزور وجود کو سمیٹے گھر آئی تو اس کی ساس کچن میں چولہے کے پاس کھڑی مسلسل کچھ بڑبڑارہی اور غصے سے اس کی جانب دیکھ رہی تھیں۔

وہ سلام کرکے کمرے میں بچوں کے پاس پہنچی ہی تھی کہ پیچھے سے ساس کمرے میں داخل ہوئی۔ کہنے لگی بات ذرا کڑوی ہے لیکن تمہیں سننی ہوگی۔ آئندہ اگر کہیں جاؤتواپنے بچےاپنی ماں کے پاس چھوڑ کر جانا۔ میرے پاس اتنا فضول ٹائم نہیں کہ تیرے بچے بھی دیکھوں اور گھر کا کام کاج بھی کروں۔ تمہاری ماں کے پاس کرنے کو ہوتاہی کیا ہے سوائے عیاشی کے۔

 آئندہ اگر آرام کا موڈ ہوتو پہلے بچے اور ان کا سامان اپنی ماں کو دے کر جانا۔ وہ ابھی لیٹنے بھی نا پائی تھی کہ ساس کی آواز سے چھوٹا ارسل اٹھ گیا اور ماں کو دیکھ زور زور سے رونے لگا۔ اس نے معصوم کو کندھےسے لگایا۔ ساس کو "جی اچھا امی " کہہ کر بچے کا دودھ بنانے لگی۔ تکلیف کی شدت سے اس کا رواں رواں چیخ رہاتھا لیکن اپنی تکلیف کو کہیں پیچھے بھلا کر وہ بچوں کا کھانا بنانے کچن کی سمت گئی ،جہاں ساس اپنے لئے حلوہ بنارہی تھی۔ اسے دیکھ کرحلوے کی پتیلی ہاتھ میں پکڑے بڑبڑاتی ہوئی کمرے میں چلی گئی۔ دودن ہسپتال میں داخل رہ کر اسکو ابھی بھی اپنے جسم سے دوائیوں کی بو محسوس ہورہی تھی۔ کینولا کھینچ کر نکالا اور رستے ہوئےخون پر سنی پلاسٹ لگاکر کام میں مصروف ہوگئی۔ 

رات گئے تک بچوں کو کھانا کھلاتےہوم ورک کرواتےکرواتےکافی دیرہوگئی۔ صبح کی تیاری کی بچوں کے بیگ یونیفارم کتابیں کاپیاں بیگ میں رکھ کر ذرا سستانےکوگردن ٹکائے موبائل پر وقت دیکھنےلگی۔ رات کے دو بج گئے تھے۔ سمیر کا کہہں اتا پتہ ہی نا تھا۔  

سمیر ماں کا اکلوتا اور چار بہنوں کاواحد سہارا تھا۔ شادی کے 6 سال میں چار بچے بچوں کے گھر کے خرچے وہ بہت  چڑچڑا ہوگیاتھا۔ بہنیں گھر بیٹھی تھیں ،شادی کی عمر گزر جانے پر ان کے مزاج اور رویئے عام لڑکی سے بہت مختلف ہوگئے تھے۔ ہر وقت کمرے میں بند رہتی۔ ماں اپنا ہاتھ بٹانے کو بہو لے آئی۔ 

بہو نسبتا ًکم حیثیت گھر سے لائی تاکہ گھر گھرستی آتی ہو۔ بیٹے کو لے کر الگ ہونے والی نا ہو۔سمجھدار ہو ،کم میں بھی گزارا کرلے۔ مریم ان تمام باتوں پر پورا اترتی تھی۔ سو خوشی خوشی اپنے بیٹے کے ہاتھ پیلے کردیئے۔ تاکہ دن رات کمانےوالا بیٹا بھی خوش ہوجائے اور گھر کے لئے ان کو ایک عدد مددگار بھی مل جائے لیکن اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے نا کرسکی ،ایک تو جہیز کے لئے منہ مانگے خرچے اور سسرال والوں کی ڈیمانڈ دوسرا سگھڑاپے کی کمی تیسرا منہ زور بہو کوئی نہیں لانا چاہتا۔

بس یہی سوچ کر انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کرنے کا سوچا تاکہ گھر میں خوشیاں آئیں باپ کے انتقال کے بعد بیٹا بالکل اکیلا رہ گیا تھا، وہ بچوں کو پالتے پالتے یہ بھی بھول گئی کہ بیٹیوں کی تربیت میں کوئی کمی رہ جائے تو یہ معاشرہ اسے قبول نہیں کرتا ۔عمر کا ایک بڑا حصہ گزر جانے پر بیٹیوں کے رشتے انا جب بند ہو گئے تو انہوں نے بیٹے سمیر کی شادی کردی۔ 

شادی کے بعد مسائل دوسرے قسم کے ہوگئے ۔یکے بعد دیگرے بچوں کی پیدائش اور مناسب غذائیت نا ہونے کے سبب مریم کمزور ہوتی جارہی تھی۔ اچانک ایک دن اچانک طبیعت خراب ہونے کے سبب جب اسپتال میں داخل گئی تو پتہ چلا ایک ننھا مہمان آنے سے پہلے ہی دنیا چھوڑ چکا تھا۔ وہ بہت بلک بلک کر روئی اسے پتہ ہی نا چلالیکن جو خدا کو منظور۔ مریم کی ماں کہتی "اللہ تعالی ٰکی حکمت کوئی نہیں جانتا ۔بس بندے کو اللہ کی رضا میں راضی رہنا چاہیے۔ نیکی کبھی رائیگاں نہیں خاتی ۔ بس تو نیکی کرتی رہ" مریم نے ماں کی باتوں کو اپنے پلے سے باندھ لیا تھا۔ وہ اپنے میکے بھی کم ہی جاتی سوچتی کیا کروں گی جاکر۔  سارے بچےاور سامان لیکر گھر جاؤں، دوسرے دن ساس کا فون آجاتا شوہر کے لئے کھانا کون بنائےگا۔ میرے اندر اب ہمت نہیں رہی۔

مریم کبھی کبھی اپنی ساس کے بارے میں کھلے دل سے سوچتی تواسےیوں محسوس ہوتاکہ سمیر کی ماں نے بھی کچھ کم مشکلات نہیں اٹھائیں۔ شوہر کی وفات ،پھر بچوں کی پڑھائی کے اخراجات اٹھائے، معاشرے میں ایک سنگل مدر کا رہنا ہر عمر میں کس قدر مشکل اور کٹھن کام ہے۔پھر لڑکیوں کی شادی نا ہونے کی اذیت اٹھانا اس نے سوچا یہ معاشرہ ایک عورت کو زندہ درگور کرنا جانتاہے لیکن کسی عورت کو سہارا دے کر اس کی مدد کرنا گوارا نہیں کرتا۔ اگر میری ساس اتنی مشکلات اور مصائب کا شکار نا ہوئی ہوتی تو شاید وہ بھی بڑے اچھے مزاج کی ہوتی۔اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں  ۔ وہ سوچتی کہ چاہے کچھ بھی ہو وہ اپنے بچوں کو ان تمام پریشانیوں مشکلوں سے دور رکھے گی۔ ان پر اپنے مزاج کی تلخی نا پڑنے دے گی۔ پھر ایک عمر کے بعد وہ انہیں ضرور تمام سختیوں کو جھیلنے کی تربیت دے گی۔ مریم ہمیشہ مشکل وقت میں  حضرت مریم  کی سیرت کا مطالعہ کرتی کہ کس طرح انہوں نے مشکل حالات میں رب کی رحمت سے ناامیدی نہیں دکھائی وہ مایوس نہیں ہوئیں۔ انہوں نے اپنی تمام قوم کی فحش و جھوٹی باتوں کا کس پامردی اور دیانتداری سے مقابلہ کیا۔ وہ بچوں کے ساتھ نرمی و شفقت کا رویہ رکھتی۔

وہ اپنے بچوں کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصے سناتی کہ کس طرح طاغوت کی غلامی سے نکل کر حقیقی معبود کو تلاش کیا اور اسی پر اپنا سب کجھ قربان کردیا۔ 

سمیر جب چند لمحات اپنے گھر میں گزارتا تو بہت سکون و راحت محسوس کرتا۔ ماں کےاتنے خراب رویئےمعاشی تنگی کے باوجود اس کی بیوی کس طرح بچوں کی تربیت کررہی ہے کہ بچے صرف والدین ہی کے نہیں دادی اور پھوپھیوں کے کام بھی دوڑ دوڑ کر کرتے ہیں۔ وہ نماز کے شوقین ہیں ۔ قرآنی آیات یاد کرتے ہیں۔ دعائیں سناتے ہیں۔ بچوں کی خوشیوں میں شریک مریم کیسے اپنا آپ بھلائے بس خدمت ہی خدمت کرتی جاتی ہے۔ واقعی کسی نے سچ کہا ہے

 

مٹادے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے

کہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار بنتاہے

 

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے