
قدسیہ ملک
لٹے پٹے گھر،بے آماں قافلے، بمباری سے تہس نہس ہوتی عمارتیں ، بے یار ومددگار وجود انسانی ، خون میں لتھڑے ہوئے بچوں کے چیتھڑے،
بے بس ماؤں کی آہ و بکا ،معصوم بچوں کی چیخوں سے دہکتا و بلکتا ہوا آسمان، فاقہ زدہ مائیں بھوک و بیماریوں سے بلکتے بچے، پیاس سے سکتی ہوئی معصوم بچیاں، خوف کے سائے میں رلتے ہوئے نو مولود، معصوم نہتے جوانوں کی کرب ناک چیخوں سے گونجتا ہوا گازہ۔ ہر طرف لگی ہوئی آگ سے جلتا ہوا "را فا"۔۔۔۔
اے امت مسلمہ کے نوجوانوں بزرگوں بوڑھوں بچوں جوانوں عورتوں ماؤں بہنوں بیٹیوں تم سب کی توجہ کا مستحق تم سب کا منتظر ہے گازہ۔
اٹھو وگرنہ حشر بپا ہوگا نا پھر کبھی
دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
صہیونیوں کی فسطائیت اور ظلم کی داستان اس ٹیکنالوجی اورمدر پدر آزادی کے دور میں بھی بھی سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ جب ایک اسلحہ بردار جدید بائیولوجیکل و کیمیکل ہتھیاروں سے لیس ملک اور اس کے بےرحم حواری صدیوں سے مسلم اکثریتی وبین الاقوامی قانون کے مطابق ہر لحاظ سے مسلمان ملک سے ان کا آبائی وطن چھیننے کیلئے ان پر بھوکے درندوں کی مانند چڑھ دوڑے ہیں۔ اس وقت جب ان معصوم نہتے عوام اپنی زمین اپنی جانوں کی بقاء اس کے دفاع کیلئے مسلم حکمرانوں کی جانب دیکھتے ہیں تو گویا وہاں سب کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
حکمران اپنے انجام سے بے خبر چین کی بانسری بجانے میں مشغول ہیں۔ امت مسلمہ کے غم میں شریک ہونے والی اپنی ہی عوام پر چڑھائی کررہی ہے۔ دلائل مانگے جارہے ہیں۔
دلیل کیا مجھ سے مانگتے ہو نبی کی امت کا حال دیکھو
قدم گھروں سے نکالنے کا جواز تم کو بلا رہا ہے
عوام کے ہر غم میں ان کی شانہ بشانہ کھڑی ہونے والی جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں ہر طرح سے امت مسلمہ کے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ اسی مقصد کے تحت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننے کے شاہراہ فیصل پر عوامی احتجاج کیا گیا،اس میں شریک ہوکرہم سب نے کم از کم ننھی چڑیا کا کردار تو ادا کیا جو نمرود کی آگ میں اپنی ننھی چونچ سے پانی ڈال کر روز قیامت اپنے آپ کو آگ بجھانے والو میں شامل کررہی تھی۔۔
آیئے صہیونیوں پراڈکٹس کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ دامے درمے سخنے ہر طرح کے احتجاج میں شامل ہوکر اپنی آواز ملائیں۔


































