جوان بیٹی کا قتل

قدسیہ ملک /جامعہ کراچی

اسلام میں  داخل ہونے والے ہر انسان کے حقوق و فرائض کتاب اللہ اور احادیث  کی روشنی میں واضح ہیں، جس  طرح ماں باپ کےحقوق و فرائض ہیں ۔اسی

طرح اولاد ،زوجین،استاد و طالب علم،تمام کے حقوق و فرائض بھی ایک مسلمان کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔مسلمان کو اپنے تمام رشتہ داروں،قرابت داروں اور ساتھ اٹھنے بیٹھنےوالوں کے ساتھ ساتھ وہ تمام حقوق  ادا کرنے  ہوتے ہیں جواس پر فرض کردیے گئے ہیں ،بدلے میں اسے بھی تمام حقوق دیئے جاتے ہیں۔اسی باہمی حقوق و فرائض کو ادا کرنے سے ایک اسلامی فلاحی ریاست ،ایک اسلامی معاشرہ ایک اسلامی پرسکون معاشرہ وجود میں آتاہے۔جہاں ہر انسان دوسرے کےحقوق کا خیال رکھتا ہےاور اپنے آپ کو اللہ کے آگے جوابدہ سمجھتا ہے۔اسی طرح احسن الخالقین  والے معیا ر پر انسان پورا اترتا ہے۔

انسان پر سب سے زیادہ حق اس کے والدین کا ہے قرآن میں ارشاد ربانی ہے“اور تیرے رَبّ نے حکم کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور اپنے ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تیرے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو کبھی “اُف” (ہوں) بھی مت کرنا اور نہ ان کو جھڑکنا، اور ان سے خوب ادب سے بات کرنا اور ان کے سامنے شفقت سے اِنکساری کے ساتھ جھکے رہنا، اور یوں دُعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار! ان دونوں پر رحمت فرمائیے جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں پالا ہے۔

"حدیث میں ہے"حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما ہی سےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: فرمانبردار اولاداپنے والدین کی طرف نظرِ شفقت و محبت سے دیکھے تو ہر مرتبہ دیکھنے پر ایک حجِ مقبول کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے۔

عرض کیا گیا: خواہ سو مرتبہ دیکھے؟ فرمایا: ہاں! اللہ تعالیٰ اس سے بھی بڑے اور زیادہ پاکیزہ ہیں (ان کے لئے سو حج کا ثواب دینا کیا مشکل ہے)۔” جو لوگ والدین کی خدمت سے کنارہ کشی کرتے ہیں، وہ بہت ہی بدبخت ہیں، لیکن اس میں کچھ قصور والدین کا بھی ہے، وہ بچوں کو مغربی تعلیم و تربیت دیتے ہیں، دِینی تعلیم و تربیت سے محروم رکھتے ہیں، نتیجتاً اولاد بڑے ہوکر مغربی عادات و اطوار کو اپناتی ہے، اور سب جانتے ہیں کہ مغرب میں والدین کی خدمت کا کوئی تصوّر نہیں، اولاد جوان ہوکر خودسر ہوجاتی ہے اور والدین سے ان کو کوئی ربط نہیں رہتا۔

اسی طرح والدین پر بھی کچھ فرائض عائد ہوتے ہیں جو اولاد کے حقوق ہےجیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اولاد کی اچھی تربیت میں کوتاہی کے بہت سنگین نتائج سامنے آتے ہیں۔ شیر خوارگی سے لڑکپن اور جوانی کےمراحل میں اسے مکمل رہنمائی اور تربیت درکار ہوتی ہے،اس تربیت کا آغاز والدین کی اپنی ذات سے ہوتاہے۔ اولادکے لیے پاک اور حلال غذا کی فراہمی والدین کے ذمے ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب وہ رزقِ حلال کمائیں۔

والدین جھوٹ بولنے کےعادی ہیں تو بچہ بھی جھوٹ بولے گا۔ والدین کی خرابیاں نہ صرف ظاہری طورپر بچےکی شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ باطنی طور پر یہ خرابیاں اس کے اندر رچ بس جاتی ہیں۔ والدین کےجسم میں گردش کرنے والےخون میں اگر حرام ،جھوٹ، فریب، حسد، اور دوسری خرابیوں کے جراثیم موجود ہیں تویہ جراثیم بچے کوبھی وراثت میں ملیں گے۔ بچوں کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اوران کوآزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔

 کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کے حقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اور اس بات میں کوشک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے۔

حدیث میں ہے کہ تم میں سے ہر کوئی نگران ہے اور ہر کوئی اپنی رعیت کے متعلق جواب دہ ہے اور آدمی اپنے گھر کا ذمہ دار ہے اس سے اس کی رعیت کے متعلق باز پرس ہو گی۔اولاد کے حقوق میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ان پر دستور کے مطابق خرچ کیا جائے جس میں اسراف ہو نہ بخل کیونکہ اولاد پر خرچ کرنا باپ کی لازمی ذمہ داری ہےاور اس میں اللہ کی نعمت کا شکر بھی ہے

اگر اولاد اور والدین اپنے حقوق و فرائض سے نابلد و ناآشناہوں تو معاشرے کی انحطاط پذیری کوکوئی طاقت نہیں روک سکتی۔کیونکہ معاشر ےکی اکائی اسی رشتے سے استوار ہوتی ہے۔آج ہم اپنے معاشرے میں   بڑھتے ہوئے جن جرائم کو دیکھتے ہیں ان سب کی شروعات بھی اسی خاندان کی اکائی سے ہوتی ہے۔آج ہمارے اسلامی معاشرے میں بھی الاد کی تربیت پرکوئی  توجہ نہیں دی جاتی  نتیجہ معاشرے میں تشدد،بے حسی اور بے رحمی بڑھتی جارہی ہے۔اب ہمارے ارد گرد بھی جابجا ایسے واقعات جنم لے رہے ہیں جن کا تصور بھی اسلامی معاشرے میں نہیں کیاجاتا تھااور وہی اولاد جوان ہونے پر والدین کے ساتھ ناروا سلوک کی خطاوار ہوتی ہے۔

سماء نیوز کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں باپ اورچچانے پارک جانے پر بیٹی کو دو ماہ تک زنجیروں میں باندھ کرگھرکےکمرے میں قید کردیا ۔سہیلی کے ساتھ پارک جانے کی سزا باپ ہی خوشیوں کا دشمن بن گیا، اٹک کی تحصیل حسن ابدال میں والد نے پندرہ سالہ بینش کوزنجیروں سے باندھا دو ماہ تک کمرے میں قید رکھا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو روز مارپیٹ کرتا رہا، رشتے داروں کی مدد سے لڑکی بھاگ کر تھانے پہنچ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے والد اور چچا کو گرفتار کرلیا، والدہ بیٹی کو کمرے سے نکالنا چاہتی تھی لیکن ڈر کے مارے خاموش رہی، بینش کو درالامان منتقل کردیاگیا۔

اسی طرح کاایک اور واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔ گوجرانوالہ کےعلاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بھائی نے 17 سالہ بہن اور 100 سالہ دادی کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا جبکہ ملزم کی دوسری بہن زخمی ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے گاؤں گڑھا میں ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی 17 سالہ بہن اقرا اور 18 سالہ بہن سدرہ پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا، بعد ازاں ان پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران دادی اپنی پوتیوں کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دادی پوتی دونوں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم کی 18 سالہ بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم سفیان واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہنوں پر فائرنگ کی جنہیں بچاتے ہوئے دادی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

آج کی ہماری جیل کہانی میں بھی ایک ایسے ہی   ایک قصے کو بیان  کررہی ہےجس میں ایک جواں سالہ بیٹی کو ماں اور بھائیوں نےمل کر محض اس لئے مارڈالا تاکہ وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم سے لوگوں کو ،محلے داروں کو،عزیزوں و اقرباء اور پولیس کو نابتاسکے۔جب ہم جیل گئے تو پتا چلا کہ یہاں ایک ساس بہو قتل کے کیس میں آئیں ہیں ۔

ساس کو سزا ہوگئی مگر بہو کوابھی سزا نہیں ہوئی ہے۔جب بوڑھی اماں (جومقتولہ کی والدہ تھی )سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا۔اماں کہنے لگی کہ اسکے چال چلن ٹھیک نہیں تھے۔میرے بیٹوں نے اسے بہت سمجھایا۔وہ نامانی ۔بلکہ کہنے لگی کہ تم سب کی شکایت تھانے میں کروں گی۔اسی میں ہاتھا پائی ہوئی اور وہ مرگئی۔مرگئی کہنا جتنا آسان تھا۔کرنا اتناآسان ناتھا۔وہ قتل کی سنگینی کو بیٹے کی محبت کے آگے سمجھ ہی نہیں پارہی تھی۔کسی انسانی جان کو محض اس لئے مار دیاگیاتھاکہ وہ پولیس میں جاکر شکایتیں نالگائے۔ایک گھرانا پورا گھرانا اپنے ہی مکینوں  کی وجہ سے تباہ و برباد ہوگیاتھا۔جب ہم اماں کی بہو سے ملے تو وہ بہت بری طرح رو رہی تھی کہنے لگی اماں نے تو مجھے اور میرے شوہر کو9 سال پہلے ہی جائیداد کے تنازعے پر گھر سے نکال دیا تھا اب انکا ایک بیٹا اور وہ بیٹی انکے ساتھ رہتے تھے۔اہل محلہ نے بتایا کہ قتل والے روز یہ دونوں ماں بیٹا ،بیٹی کے خون میں لت پت گھر سے باہر نکلے تھے۔بیٹا تو موقع پر ہی فرار ہوگیااور اماں کو پکڑکر تھانے لے آئے۔ لیکن مجھے پتا نہیں کیوں پکڑلیا یہ کہہ کر اماں کی بہو دھاڑیں مارمار کررونے لگی۔کہنے لگی میرے تین بچے پتا نہیں کس حال میں ہوں گے ۔

میرے بےگناہ شوہر کوبھی پولیس نے جیل میں بند کردیا،جب ہم نے اس بات کا تذکرہ سینئر ایس ایس پی شیباشاہ سے کیا تو کچھ حیران کن حقائق ہمارے سامنے آئے شیباشاہ  کے مطابق بہو اور بیٹےنے قتل کی رات قاتل ماں بیٹے کو اپنے گھر پناہ دی تھی۔اور انہیں قاتل کے سہولت کار بننے کی پاداش میں جیل کی ہوا کھانی پڑرہی ہے۔جب ہم نے انکی بہو سے اسی بابت استفسار کیا تو وہ تھوڑی گڑبڑا سی گئی اور بولی لیکن ہم نے تو قتل نہیں کیا نا۔ہ

میں بتایاگیا کہ یہ لوگ برابر کے شریک نہیں تھےلیکن قتل کے بعد ماں بیٹے نے جائیداد کی لالچ دےکر انہیں  اپنے ساتھ ملالیاجس کی وجہ سے وہ بھی اسی جرم میں شریک ہیں۔بات تو درست تھی لیکن بہو کو کون سمجھاتا کہ اسنے بھی غلط کام کیاہے ۔ویمن ایڈ ٹرسٹ کی جانب سے اس کی کونسلنگ کی گئی کہ قتل میں وہ بھی برابر کاشریک ہے جو قاتل کی مدد کرئے۔اسےتوبہ  کرنے کی طرف راغب کیاگیا۔اسے بتایا گیا کہ تھوڑی سی دنیاوی لالچ کی خاطر دین و دنیا دونوں سے ہاتھ دہونے سے بہتر ہے کہ تم تونہ کرو۔اللہ اپنے بندے کی توبہ سے بہت خوش ہوتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ ماں کی بھی کاؤنسلنگ کی گئی کہ اولاد بھلے کتنی ہی نافرمان کیوں ناہو ۔والدین اسے قتل نہیں کرسکتے۔ماں کو توبہ کی جانب مائل کیا گیا۔قتل جس بھائی نے کیا وہ ابھی تک مفرور ہے۔اسکی تلاش جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے والد اور بھائی دونوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔جس کے بعد امید کی جاتی ہے کہ مزید حقائق سامنے آسکیں۔ خیر اگر وہ دنیاوی سزا سے بچ بھی گئے تو اخروی سزا ان کا ضرور انتظار کر رہی ہے ۔ وہاں سے کیسے بچ سکیں گے اور بعض اوقات دنیا ہی میں اللہ تعالی لوگو کے اعمال کی سزا اور جزا دے دیتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے