میٹھی عید کا حقیقی مزہ

قدسیہ ملک

"دادا جان، دادا جان اپ بتائیں اپ عید پہ کون سے کلر کے کپڑے سلوائیں گے؟ میں تو اس دفعہ براؤن کلر کی شلوار قمیض بنواؤں گا اورریڈ کلر کی شرٹ کے ساتھ بلو کلر کی

پینٹ بنواؤں گا۔" آج اشر میاں بڑے جوش کے ساتھ دادا جان سے مخاطب تھے دادا جان جو کسی گہری سوچ میں گم تھے اچانک اشر میاں کی بات سن کر کسی نیند سے بیدار ہو گئے۔

اشر میاں سے بولے،" کیوں بیٹا کیوں کپڑے بنوانا چاہ رہے ہو ؟" اشر میاں بولے ،"ارے دادا جان عید انے والی ہے عید پر تو سب نئے کپڑے پہنتے ہیں۔ عید تو خوشیوں کا دن ہوتا ہے نا!  آپ ہی نے تو بتایا تھا مجھے، آپ بھول گئے شاید۔۔۔ دادے جان بولے،" نہیں اشر میاں مجھے سب کچھ اچھی طرح یاد ہے۔ اور بتائیے میں نے اپ سے کیا کیا بتایاتھا؟" اس پر اشر میاں کسی رٹو طوطے کی طرح کہنے لگے ،"عید مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے ۔عید امت مسلمہ کی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔ عید میں سب خوش ہوتے ہیں۔ عید میں محبت خوبصورتی خوشیوں کے ساتھ رہنا چاہیے۔ غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ عید پر مستحق، نادار ،یتیم، مسکین اور غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے اور ان کو اپنے ساتھ خوشیوں میں کھانے میں اور اچھے اچھے کپڑوں کو ان کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔ دادا جان یہی باتیں بتائی تھی نا آپ نے؟"  دادا جان نے کہا جی اشر میاں یہی باتیں بتائی تھی اب اآپ بتائیے اس کو ہمارے ہاں کون غریب اور مستحق نظر آتا ہے ۔

اشر میاں کہنے لگے دادا جان اس دفعہ امی نے مالی کو بھی عید کے جوڑے دیے ہیں اور ہم کچی بستی میں بھی گئے تھے ،وہاں بھی ہم نے بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے گفٹ پینسل ربر، ٹافیوں اور بسکٹ کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک رہیں۔" " بہت اچھا کام کیا اپ نے" دادا جان خوشی سے کہنے لگے۔ "بیٹا اس دفعہ میں عید اپنی فلسطین کے بچوں کے نام کرنا چاہتا ہوں اس پر اشر میاں بولے دادا جان وہ کیوں؟ دادا جان نے کہا ؟"بیٹا میں اس عید پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ان کے غم میں شریک ہونا چاہتا ہوں۔ میں اس عید پر اپنے نئے کپڑے نہیں بنواؤں گا بلکہ فلسطینی رومال اور فلسطینی پٹی پہن کر عید کے دن نماز پڑھنے جاؤں گا تاکہ میں فلسطین پر ہونے والےظلم پراپنا احتجاج پوری دنیا کو بتا سکوں اور اپنااحتجاج ریکارڈ کرا سکوں۔ آپ کو پتا ہے نا وہاں کیا حالات چل رہے ہیں؟

اس پر اشر میاں بولے ،"جی دادا جان میں نے امی کے موبائل پہ ویڈیوز دیکھی تھی، وہاں پہ گندے ظالم لوگ گھروں پر بمباری کر رہے ہیں۔وہاں پر گھروں پر خطرناک بم پھینک رہے ہیں، معصوم بچوں کو شہید کر رہے ہیں ،چھوٹی چھوٹی بچیوں کو شہید کر رہے ہیں اور ان کے ہاسپٹلز میں حملے کیے جا رہے ہیں ۔ ان کے گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔ ان پر بہت ظلم ہو رہا ہے"۔

دادا جان یہ سن کر آب دیدہ ہوگئے، کہنے لگے ،"جی بیٹا یہ سب ہم اپنے کھلی انکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ اس دور میں بھی کسی پر اتنا ظلم ہو رہا ہے۔ انہیں اپنی زمین سے محروم بیدخل کیا جا رہا ہے۔ ان پر بمباری کی جا رہی ہے، ان کے گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔ان پر بلڈوزرچلائے جا رہے ہیں ،ان کو خوراک اور غذا کی فراہمی نہیں دی جا رہی۔ ان کا پانی روک لیا گیا ،اہل غزااور اہل کربلا میں اج کوئی فرق نظر نہیں اتا ۔" جی دادا جان اپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں اشر میاں بھی اداس ہو گئے "بس بیٹا وہ بھی ہمارے بھائی بہن ہیں ہماری ہی جیسے انسان ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ اپ بھی میرے ساتھ ان کے دکھ میں شرکت کریں جس طرح ہم خوشیاں بانٹتے ہیں، اسی طرح ہم ان کے دکھ بھی بانٹیں، ہم ان کے دکھ میں شریک رہیں۔ ہم ان کو یہ بات بتائیں تاکہ وہ اپنے اپ کو اکیلا محسوس نہ کریں۔"

دوسرے دن اشر میاں نے یہ سب باتیں اپنے دوست وقاص کو بھی بتائیں وقاص بھی یہ سب واقعات  سن کر اداس ہو گیا۔ اس نے بھی وعدہ کیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ عید کے دن ان کے غم میں شریک رہےگا فلسطین کی محبت میں وہ بھی اپنے سر پر فلسطینی رومال باندھے گا۔ وہ بھی اسرائیلی اور ملٹی نیشنل اشیاء کا بائیکاٹ کرے گا ۔ وہ بھی دنیا کو بتائے گا  کہ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں ۔ ان پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے جس طرح ان پر ظلم کیا جا رہا ہے اس طرح کسی پر بھی ظلم کے پہاڑ توڑے جا سکتے ہیں ۔ اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

اشر میاں وقاص کو دادا کی باتیں بتانے لگے۔ وقاص بھائی دادا جان کہہ رہے تھے کہ ،"جس دن سے فلسطین کے معصوم بچوں کی لاشیں بے ابرو ہوتے جسم دیکھے ہیں، مجھے تو عید گزارنے کا مزہ ہی نہیں آئے گا"۔ ہاں یار مدد تم ٹھیک کہتے ہو۔ اشر میاں وقاص کو بتانےگے کہ امت مسلمہ اور اس سے مطلب یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم سب ایک جسم کی مانند ہو اور اگر جسم کےکسی حصے میں کوئی زخم  ہوتا ہے تو پورا جسم جو ہے اس کی تکلیف سے بلبلا اٹھتا ہے۔

یہ امت مسلمہ ایک جسم ہے لیکن یہ جسم ہمارا کس طرح کا ہے کہ ہم فلسطین میں رستا خون دیکھ کے بھی اپنی عید کی خوشیاں منائیں۔ میرا تو دل چاہتا ہے کہ ہم سب عید پہ فلسطین کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین کے جھنڈے فلسطینی رومال باندھ لیں۔ فلسطین کی پٹیاں خریدیں ۔فلسطین کے رنگوں والے فلسطین کے جھنڈے کے کلر والے کپڑے بنائیں اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں تاکہ پوری دنیا ہمارا احتجاج دیکھے اور ہمارے حکمرانوں کو تھوڑی سی عقل آئےاور وہ بھی فلسطین کے احتجاج میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ہاں یار تمہارے دادا جان نے تو تم سے بہت اچھی باتیں کی ہیں۔ میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اشر میاں بولے،"مجھے دادا جان نے بتایاہے کہ ہم بائیکاٹ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ ہم لوگوں میں شعور پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم سوئی ہوئی امت کو جگا سکتے ہیں ۔ہم اپنے جیسے بچوں کے دلوں میں یہ احساس پیدا کر سکتے ہیں کہ وہ بھی ہم جیسے ہی معصوم بچے ہیں وہ ہم جیسے ہی پیارے پیارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کے والدین ان سے چھن گئے ،جن کے کپڑے بستے جوتے گھر دادا دادی نانا نانی سب ان سے چھین لیے گئے۔ ان کا اسکول ان سے چھن گیا ان کے کارخانے ان سے چھن گئے، ان کے سارا شہر ان سےچھین لیا گیا، ان کو چھوٹی سی جگہ پہ ہاسپٹل بھی ان سےچھین لیا گیااور چھوٹے سے خیمہ بستی میں ان کے خیموں پر بمباری کی جا رہی ہےتاکہ ان کا نام نشان تک مٹ جائے۔ اتنا ظلم ہو رہا ہے اور ہم کچھ بھی نہیں کر پا رہے۔اتنے میں دادا جان بھی آگئے۔وہ بچوں کی بات سن کر بہت خوش ہوئےاور کہنےلگے کہ اللہ تعالی ہمارے دلوں میں ان فلسطینیوں کے لیے وہ درد ڈال دے، وہ سمجھ اورفہم ڈال دے کہ ہم اس درد کوپوری امت کےساتھ شیئرکر سکیں۔ ان کا دکھ درد  بانٹ سکیں۔ ان کے زخموں پر مرہم رکھ سکیں۔ پھر دادا جان نےہاتھ اٹھاکر دعا مانگی ،" اے اللہ ہمارے اوپر رحم فرما ،ہمیں اپنی اس عید کو فلسطینیوں کے نام کرنا چاہیے۔ اس پر ہمیں ثابت قدمی عطافرما۔" دعا کے بعد دونوں بچے ایک دوسرے کو اللہ حافظ کہہ کر اپنے گھر چلے گئے۔

  عید کے دن دونوں بچےدادا جان اورمحلے کے دوسرے لوگو کی طرح سے فلسطینی پٹیاں اور فلسطینی رومال کےساتھ صاف ستھرے کپڑوں میں نماز عید ادا کررہے تھے۔ فلسطین کی آزادی کیلئے دعا مانگ رہے تھے۔ اب وہ عید کی حقیقی خوشی کو محسوس کررہے تھے۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے