رات کو دیپ کی لو کم نہیں رکھی جاتی

عصمت اسامہ

علم وادب قوموں کی میراث بھی ہوتے ہیں، معاشرتی سدھار کا آئینہ اور ترقی کا زینہ بھی۔ ایک مشہور قول ہےکہ ہر انسان اپنی زندگی جیتا ہےمگر کتابوں کا

مطالعہ کرنے والا کئی زندگیاں جی لیتا ہے۔عصر حاضرمیں کتب بینی کا شوق نوجوانوں سے زیادہ پختہ عمر کے افراد میں نظر آتا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کتاب میلہ میں لکھاریوں اور ادیبوں کے جھرمٹ دیکھ کےبہت خوشی ہوئی کہ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں۔

گزشتہ کئی برس ہم بھی کتابوں کےسٹال لگاتے رہے ہیں مگر اس برس سٹال نہیں لگاسکے۔ بچوں کےاسکول کے سالانہ امتحانات ہیں تو انہیں پڑھانا بھی ہوتا ہے ۔گھرداری کی مصروفیات اپنی جگہ ہیں۔ کل چھوٹی بیٹی نے کہیں سے سن لیا کہ کتاب میلہ کا آخری دن ہے تو اس نے جانے کی ضد پکڑ لی (وہ ہر سال میرے ساتھ کتاب میلہ میں جایا کرتی تھی). مجھے کچن سے فرصت نہیں تھی تو وہ اپنے بابا کے ساتھ چلی گئی۔

میں اپنے کام نمٹانے لگی، واپسی پر میں نے پوچھا کہ کیا کیا دیکھا تواس نے بڑی عجیب بات بتائی کہ وہاں بہت سی کتابیں دیکھیں اورپسند کیں مگر سب سے انوکھی بات یہ تھی کہ ایکسپو سنٹر میں کتاب میلے کے ساتھ " ویپ میلہ" بھی لگا ہوا تھا۔ کئی لوگ کتابوں کی طرف سے نکلتے تھے تو ویپ میلے میں چلے جاتے تھے۔ مجھے بہت حیرت ہوئی کہ پہلے تو کبھی ایسا نہیں ہوا تھا اور فیس بک پر بھی کسی نے اس کے بارے میں نہیں لکھا۔ یہ تو دو متضاد راستے ہیں۔ایک علم کی روشنی کا ،دوسرا آگ اور تباہی کاـمیاں صاحب سے پوچھا تو انہوں نے بھی تصدیق کی۔

 نشہ آور اشیاءکسی نام سے بھی ہوں،ان کااستعمال انسان کی جان اورایمان دونوں کےلئےنقصان دہ ہے۔ای سیگریٹ یا ویپ کےبارے میں یہ غلط فہمی جان بوجھ کر پھیلائی جاتی ہے کہ اس کا کوئی نقصان نہیں ہے جب کہ حقیقت اس سے مختلف ہےـ انڈس ہاسپٹل کراچی کی پلمونولوجسٹ ڈاکٹر صائمہ کا کہنا ہے کہ ویپ میں لکوئیڈ نکوٹین ہوتی ہے جو اسی طرح نقصان دہ ہے جس طرح عام سیگریٹ بلکہ ویپ ایک ایسا ذریعہ بن گیا ہے جو دوسری مہلک منشیات لگانے کا سبب بھی بنتا ہے۔اس سے نہ صرف  منہ اور سانس کی بیماریاں لگ جاتی ہیں بلکہ پھیپھڑوں کا سارا نظام متاثر ہوتا ہے۔

کمسن بچے اسے فیشن یا ٹرینڈ سمجھ کے استعمال کرناشروع ہوجاتے ہیں۔امریکا سمیت کئی ترقی یافتہ ممالک میں ایسے والدین کی جانب سے عدالتوں میں باقاعدہ مقدمات دائر کئے گئے ہیں جن کے بچے ویپ نشے سے بیمار ہوئے ہیں ۔لمحہء فکریہ ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں اس نشے کا خطرناک پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے جو زہر قاتل سے کم نہیں۔ویپ کا استعمال کرنے والے دوسروں کو بھی یہ نشہ لگا رہے ہیں جگہ جگہ ویپ شاپس کھل گئی ہیں۔

یہ ویپ نہیں بلکہ "ویمپائر" ہے،موجودہ دور میں اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی طالب علموں میں اس نشے کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ نوجوانوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کی مختلف وجوہات ہیں جن میں پڑھائی کا سٹریس ، والدین کی بے جا سختی ،اساتذہ کی مارپیٹ یا نفسیاتی دباؤ ڈالنا، بےروزگاری یا معاش کی پریشانی، پروفیشنل جیلسی یا حکام کا ناروا رویہ، بچوں کے سامنے والدین کے لڑائی جھگڑے ،کسی مقصد کے حصول میں ناکامی اور اس طرح کی دیگر وجوہات شامل ہیں۔

جب انسان کسی پریشانی کو بھولنا چاہتا ہے تو وہ سکون یا فرار حاصل کرنے کے لئے ان چیزوں میں پڑ جاتا ہے۔ایک بار جو انسان کسی نشے کا عادی بن جاتا ہے وہ روز بروز ایک دلدل میں قدم رکھتا جاتا ہے ۔ برے دوستوں کی صحبت بھی اس کا ایک ذریعہ ہے۔والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بیٹوں کی خصوصی نگرانی کریں اور انہیں رات دیر تک باہر پھرنے کی اجازت نہ دیں۔ایک نشہ مزید منشیات کا دروازہ کھولتا ہے اور انسان اسی زعم میں مارا جاتا ہے کہ ایک سگریٹ سے یا کبھی کبھار ویپ سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔جب انسان کی آنکھ کھلتی ہے تو اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔اچھا بھلا انسان نہ پڑھنے کے قابل رہتا ،نہ جاب کرنے کے۔متمول لوگ علاج گاہوں یا ریہیبلیٹیشن سنٹرز سے اپنا علاج کروا لیتے ہیں مگر سب یہ علاج افورڈ نہیں کر پاتےـ نادار عوام کی اکثریت موت کے گھاٹ اتر جاتی ہےجو لوگ کسی بھی نشے کے کاروبار میں ملوث ہیں ،انہیں انسانیت کی تباہی سے خبردار کرنا چاہیے، ورنہ یہ آگ تو کسی کے بھی گھر تک پہنچ کے اسے جلا سکتی ہے۔

میری سب لکھاریوں سے گزارش ہے کہ اس موضوع کو ہلکا نہ سمجھیں،یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ اسے اجاگر کریں۔میں نے جو محسوس کیا وہ لکھ دیا مگر جن گھرانوں میں کوئی نشے کا مریض موجود ہے شاید وہ مزید بہتر انداز سے لکھ سکتے ہیں ۔اس موضوع پر اہل علم ودانش سے توجہ دینے کی خصوصی درخواست ہے۔

رات کو دیپ کی لو کم نہیں رکھی جاتی

دھند میں روشنی مدھم نہیں رکھی جاتی

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے

انجان مسافر( افسانہ) (کشف زھراء)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

... مزید پڑھیے

اقبال سے میری فکری وابستگی ( بنت اسماعیل)

  بنتِ اسماعیل

 علامہ محمد اقبال افکار میں، گفتار میں اور کردار و معیار میں ایک عظیم الشان شخصیت ہیں۔ ان کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکر،

... مزید پڑھیے