بازغہ

 عصمت اسامہ

 (حالات حاضرہ پر مبنی ایک دلچسپ کہانی)

 حاجی منور صاحب عشاء کی نماز پڑھ کے گھر آۓ تو دیکھا کہ کسی نے صحن کا نلکا کھلا چھوڑ رکھا تھا ،وہ بند کرکے بچوں کو آواز لگانے لگے جو انہیں دیکھ

کر چھپ گئے تھے۔حاجی صاحب صحن میں بچھے ہوۓ تخت پوش پر بیٹھ گئے۔

"او ببلو ،ننھی ،پپو،کدھر ہو سارے ؟"

" جی دادا جی ! " ایک ایک کرکے تینوں بچے باہر نکل آئے ۔

"شکلیں اتنی معصوم ہیں پر عقلیں کہاں ہیں؟ سارا دن پانی کھلا چھوڑے رکھتے ہو ۔کتنی بار سمجھایا ہے کہ پانی ضائع کرنا 'اسراف ' ہے ،گناہ ہے!" دادا جی نے خفگی کا اظہار کیا۔

" آگئے آپ ؟ وہ کام ہوگیا ؟"دادی جان بھی دوپٹہ ٹھیک کرتےہوئے آگئیں۔

" نہیں اور ؟ میری شکل میں جن آیا  بیٹھا ہے کوئی؟" داداجان نے بے ساختہ کہا تو بچے بھی بے ساختہ ہنسنے لگے۔

" بھاگو یہاں سے ،سارا دن شور کرتے رہتے ہو"دادی جان کی جھڑکی سن کے بچے فورا" بھاگ گئے۔

" ابا جی ،کھانا لگادوں ؟ " کچن سے بہو بھی ہاتھ پونچھتی ہوئی آگئی۔

" میں لگادوں گی ان کا کھانا ،تم اور بچے کھالو"ساس نے نرمی سےکہا تو اس لہجےپربہو کچھ حیران حیران سی واپس مڑ گئی۔

حاجی صاحب نے قمیض کی جیب سے والٹ نکالا ،پھر ایک چیک اپنی بیوی کو پکڑا دیا۔

" یہ لو ، تین لاکھ روپے کا چیک،تمہارے بڑے بھائی جی مجھے دے گئے تھے کہ ان کی طرف سے غریبوں ،مسکینوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کردوں"۔

بازغہ خاتون نے جلدی سے چیک پکڑا اور اندر چلی گئیں۔

" بازغہ ،بات تو سنو!"دادا جان نے پکارا مگر وہ جاچکی تھیں۔

حاجی صاحب سوچنے لگے کہ اردگرد کون کون غریب رشتے دار،مسکین اور مستحق لوگ رہتےہیں جن کی ان پیسوں سےامداد کی جاسکتی ہے۔بہت سے بیمار،بے روزگار، ،ضعیف اورضرورت مند لوگوں کے چہرے تصورمیں دکھائی دینےلگے۔وہ اٹھ کے اندرچلے آئےتاکہ بیوی سے اس بارے میں بات کرلیں۔

"وہ میرے ماموں کی بیٹی نصرت پچھلےسال بیوہ ہوگئی تھی ۔اس کےدوبچےبھی ہیں ۔کچھ پیسے اسے دے دیں گے۔ کیا خیال ہے ؟"حاجی صاحب نے بات شروع کی۔

" آپ کے ماموں تو میرے بیٹےکی شادی میں نہیں آئے تھے،پتا ہے کہ ہم کتنےچاؤسےشادی کارڈ دینےگئے تھے لیکن پتا نہیں کیا ساڑا پڑ گیاانہیں ہمارے پتر سے ۔۔۔۔نہ بھئی وہ شادی پر نہیں آئے تو اب ہمارے لئے ان کا ہونا ،نہ ہونا ایک برابر ہے!" بازغہ خاتون نے جواب دیا۔

" میری چھوٹی پھپھو اپنے اکلوتے بیٹے کو  کالج میں داخلہ دلوانا چاہتی ہے۔پھپھا جی بے روزگار ہیں ،گلزار محنتی لڑکا ہے ،ڈاکٹر بن جائے گا تو کتنے انسانوں کا بھلا ہوگا،اسے کالج میں داخلے کے لئے کچھ رقم دے دیتے ہیں". حاجی صاحب نے کہا۔

" پھپھو کی تو بات نہ کریں آپ ، اس کے چار بھائی زندہ ہیں۔ ماشاءاللہ ،ان کا ذمہ بنتا ہےکہ بھانجے کا داخلہ کروائیں ۔۔۔۔۔ہمارا تو ذمہ نہیں بنتا!" بازغہ خاتون نے یہاں بھی حامی نہ بھری۔

" اچھا پھر ایسے کرتے ہیں کہ ہماری بہو کے اباجی بہت بیمارہیں ،ان کی بیماری کی درست تشخیص نہیں ہوپارہی،انہیں کسی اچھے ہاسپٹل لے جاتے ہیں اور علاج کروا دیتے ہیں،ان کا تو کوئی بیٹا بھی نہیں ہے۔ہماری بہو بھی خوش ہوجائے گی اور مزید خدمت کرے گی!" حاجی صاحب نے ایک اور مستحق کا نام پیش کیا۔

" بہو خوش ہو یا نہ ہو ،میں اس سے کام لینا جانتی ہوں ،میرے سامنے اس کی کیا مجال کہ چوں بھی کرسکے اور اس کے ابا تو حکیم سے علاج کروارہے ہیں ،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ہمارے ہاتھ میں تھوڑی ہے" بازغہ خاتون  نے غصے سے کورا جواب دے کر سر جھٹکا تو چٹیا ناگن کی طرح بل کھانے لگی پھر وہ کمرے سے باہر چلی گئیں کہ کہیں حاجی صاحب کو کسی اور ضرورت مند کا خیال نہ آجائے۔

حاجی صاحب سر پکڑ کے بیٹھ گئے۔پچھلے جمعہ کو جامع مسجد کےامام صاحب نےکتنی تفصیل سے بتایا تھا کہ مال میں پہلا حق قریبی رشتے داروں کا ،پھر ہمسایوں کا ہوتا ہے ۔انہوں نے زور دے کے کہا تھا کہ غریب رشتے دار کو دینے سے دو گنا ثواب ملتا ہے اور یہی صلہ رحمی ہے جس کا بندے سے حساب لیا جائے گا۔

دوسرے کمرے میں بازغہ خاتون ڈریسنگ ٹیبل کےسامنے کھڑی تھیں۔وہ تصورہی تصورمیں اپنےگلےمیں ایک چمکتا دمکتا گولڈ سیٹ دیکھ رہی تھیں۔جب وہ سونا میرے پاس ہوگا تو میرے چہرے پر بھی میرے نام جیسی چمک آجائے گی۔بازغہ جس کا مطلب ہی چمک ہے۔ہر شادی بیاہ کے موقع پر میرا زیور سب سے الگ ہی نظر آئے گا۔۔۔۔۔۔وہ سوچ میں بہت آگے نکل گئیں اور یہ بھول گئیں کہ وہ پیسہ انہیں کسی نے صدقہ کرنے کے لئے دیا تھا۔ وہ غرباء کی امانت تھا،پھر انھیں نیند آنے لگی ۔بستر پر لیٹتے ہی وہ خوابوں کی وادی میں اتر چکی تھیں۔

ایک اندھیرا راستہ تھا جہاں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ اونچے اونچے پہاڑ اور لمبے لمبے درخت تھے جن کے بیچ اونچی نیچی زمین پر بازغہ خاتون لڑکھڑاتی ہوئی چلی جارہی تھیں۔"میں کہاں ہوں حاجی صاحب آپ کہاں ہیں ؟" انہوں نے دو تین بار آواز لگائی مگر کوئی جواب نہ ملا۔ وہ خوف اور دہشت سے پسینے میں شرابور تھیں کہ اچانک ان کے سامنے ،درختوں کے عقب سے ایک دیو قامت عجیب و غریب مخلوق آن کھڑی ہوئی۔ابھی وہ دھیان سے اسے دیکھ نہ پائی تھیں کہ یہ کوئی جانور ہے یا کچھ اورکہ  ویسی ہی ایک اور مخلوق اندھیرے سے نکل کے سامنے آگئی ،پھر ایک اور پھر ایک اور ۔۔۔۔۔اف میرے خدا،یہ کیا بلائیں ہیں؟ اب وہ بلائیں بازغہ خاتون کے گرد گھیرا ڈال رہی تھیں اور خوف سے بازغہ خاتون کا چہرہ سفید پڑ چکا تھا۔وہ گنتی کرنے لگیں ایک دو تین چار ۔۔۔۔ستر بلائیں تھیں۔

" تت تم کون ہو،تمہیں کیا چاہیے؟"بازغہ خاتون نے وحشت کےعالم میں پوچھا۔وہ ستر بلائیں بالکل خاموش اس کےقریب آتی جارہی تھیں۔گھیرا تنگ ہورہا تھا۔

" بازغہ ! بازغہ ! دور سے کہیں حاجی صاحب اسے پکار رہے تھے۔۔۔۔وہ پیسے غریب رشتے داروں کو دے دو ،صدقہ ہر بلا سے بچا لے گا !!"۔

" اچھا ،اچھا وہ پیسے میں بانٹ دوں گی جن کا حق ہے ،ان میں سب بانٹ دوں گی!" بازغہ خاتون نے بمشکل یہ جملے بولے ۔

" بازغہ ! بازغہ! حاجی صاحب کی آواز آتی جارہی تھی ،اونچی ،مزید اونچی ہورہی تھی،پھر ایک جھٹکے سے بازغہ خاتون کی آنکھ کھل گئی۔ حاجی صاحب قریب بیٹھے بیوی کو جگا رہے تھے۔

" حاجی صاحب! بازغہ خاتون نے اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرا۔آنکھوں میں آنسو بھرے تھے۔وہ روتے ہوئے کہہ رہی تھیں۔۔۔۔ "آپ مجھ سے چیک لے لیں اور جس جس رشتےدار کا حق بنتا ہے ،اسے دے آئیں ۔آج ہی دے آئیں۔! اللہ مجھے معاف کردے ،مجھے بلاؤں سے بچالے "۔

حاجی صاحب اس کایا پلٹ پر حیران تھے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے

انجان مسافر( افسانہ) (کشف زھراء)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

... مزید پڑھیے

اقبال سے میری فکری وابستگی ( بنت اسماعیل)

  بنتِ اسماعیل

 علامہ محمد اقبال افکار میں، گفتار میں اور کردار و معیار میں ایک عظیم الشان شخصیت ہیں۔ ان کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکر،

... مزید پڑھیے