خوب صورت

عصمت اسامہ /لاہور

مقابلہ افسانہ نگاری ( دوم پوزیشن )

صبح کا وقت تھا۔سورج ابھی تک طلوع نہیں ہوا تھا۔سرد ہواکےجھونکوں کے ساتھ درختوں سے پتےگررہے تھے۔ ہاسپٹل کےاحاطے میں قدم رکھتے ہی

ہینڈ بیگ سے پرفیوم اسپرے کرکے میں او پی ڈی میں داخل ہوگئی۔ بیگ ٹیبل پر رکھا اور کرسی پر بیٹھ گئی۔کچھ موبائل پیغامات دیکھے پھر مریض آنا شروع ہوگئے۔ ایک خاتون ننھی سی بچی کو گود میں اٹھائے داخل ہوئی،غالبا" ایک ڈیڑھ سال کی ہوگی۔ بڑی بڑی آنکھیں ،گورا رنگ اور براو¿ن بال۔سرخ سویٹر پہنے ہوئے۔ یوں لگتا تھا کہ کوہ قاف سے کوئی پری اتر آئی ہے۔
کیا نام ہے اس کا ؟ میں نے پوچھا۔
" خوب صورت" اس کی ماں نے جواب دیا۔
" یہ کیا نام ہوا ؟" میں نے مسکراتے ہوئے سوال کیا۔
" اس کے سوا کوئی دوسرا نام مجھے جچا ہی نہیں" بچی کی ماں نےجواب دیا۔
بچی کو بخار تھا ،میں نے ٹمپریچر چیک کرکے سیرپ لکھ دیا۔
وہ جانے لگی تو میں نے آواز دی ،وہ رک گئی۔
"سنو ، اپنی بچی کا روزانہ صدقہ دیا کرو"
" ڈاکٹر صاحبہ، روزانہ صدقہ ؟ میں دم کردوں گی".وہ چلی گئی۔
اس کے جانے کے بعد مریضوں کا رش ہوگیا - چند دن بعد میں اس بچی کوبھول چکی تھی کہ ایک دن وہ خاتون اپنی بچی کولے کردوبارہ ہاسپٹل آئی۔
"ڈاکٹر میری بچی کو پہلے دیکھیں،اسے کچھ ہوگیا ہے!" وہ چیخ رہی تھی۔
" بی بی پ±رسکون ہوجاو¿، بچی کو یہاں لٹاؤ،میں نے اسٹریچر کی طرف اشارہ کیا اور اسٹیھسکوپ دراز سے نکالا۔
میری ہمسائی اسے اپنے گھر لے گئی تھی .وہاں سے آئی ہے تو ایک دم بے ہوش ہوگئی" اس نے آنسو پونچھتے ہوئے کہا۔
میں نے بچی کے کچھ ارجنٹ ٹیسٹ کروا? تو معلوم ہوا کہ اسے زہر دیا گیا ہے۔میں نے اس کی ماں کو تنبیہہ کی کہ آئندہ اپنی بچی کسی کو نہیں پکڑانی۔بچی کو ہاسپٹل میں داخل کرکے دن رات ایک کردئیے۔ کچھ روز بعد وہ ٹھیک ہوگئی اور اس کی ماں مجھے دعائیں دیتے ہوئے چلی گئی۔
مجھے ایک میڈیکل کورس کے لئے بیرون ملک جانا تھا،وقت کے گزرنے کا پتہ نہیں چلا۔ تین سال بعد میں وطن واپس لوٹی تو وہی ہاسپٹل میرا منتظر تھا۔ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد میں نے اپنی گاڑی نکالی اور گھر کوروانہ ہوگئی۔راستے میں ایک جگہ سڑک پر مجمع اکٹھا تھا۔ کچھ آدمیوں کے لڑنے جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھیں۔پہلے تو سوچا کہ چپ چاپ گزر جاوں ،پھر خیال آیا کہ کسی کو طبی امداد کی ضرورت نہ ہو تو گاڑی روک دی۔
" تیرے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں کیا؟ " ایک آدمی نے دوسرے کا گریبان پکڑ رکھا تھا۔دوسرا اسے مکے مار رہا تھا۔
"کیا ماجرا ہے؟" میں نے ایک راہ گیر سےپوچھا۔
" کم بخت رکشے والے نے چھوٹی سی بچی کو آگے اپنےساتھ بٹھایا ہوا تھا جب کہ پیچھے رکشہ خالی ہے" اس نے جواب دیا۔
" اوہ ،بچی کہاں ہے؟"میں نے پوچھا تو اس نے ایک طرف کھڑے رکشے کی طرف اشارہ کیا۔
میں بھیڑ میں سےراستہ بنا کے رکشے تک پہنچی تو اسکول یونیفارم میں ایک چار سالہ ننھی بچی خوف زدہ سی بیٹھی ہوئی تھی۔اس کا رنگ زرد تھا اور گھبرائی ہوئی تھی۔ میں اس کے قریب گئی تو ایک دم جھٹکا سا لگا۔گورا رنگ اور براؤن بال۔ صورت جانی پہچانی سی تھی۔
" بیٹا تمہارا نام کیا ہے؟" میں نے پوچھا۔
" خوب صورت!" اس نےکانپتی ہوئی آواز میں کہا۔
" بچے،کیا تم بتا سکتی ہوکہ تمہارا گھر کہاں ہے ؟" وہ میرے ساتھ لپٹ گئ۔
" بتاو¿ شاباش ، گھر کہاں ہے ؟" میں نے دوبارہ پوچھا۔
"اس اگلی سڑک سے دائیں مڑ کے"۔وہ بمشکل بولی۔
میں اس بچی کے ساتھ بھیڑ کی طرف گئی،وہاں اپنا تعارف کروایا کہ میں فلاں ہاسپٹل میں ڈاکٹرہوں اوراس بچی کو اس کے گھر چھوڑنے جارہی ہوں ،یہ میرا کارڈ ہے"۔ ایک شخص نے میرا کارڈ پکڑ لیا اور کچھ لمحوں کے لئے خاموشی چھا گئی۔لوگوں کے چہروں پر اطمینان کی جھلک محسوس ہوئی تو میں بچی کو اپنی گاڑی میں اس کے گھر تک لے گئی۔اس کی والدہ کو سارا ماجرا سنایا وہ پہلے تو پریشان ہوکے رونے لگی ،پھر کھانا کھلانے پر اصرار کرنے لگی۔مجھے دیر ہورہی تھی، معذرت کرکے اٹھ کھڑی ہوئی اور سختی سےتاکید کی کہ اتنی چھوٹی بچی کو اجنبی رکشہ ڈرائیور کے ساتھ بھیجنے کی بجائے گھر میں خود پڑھاؤ یا اپنی گلی کے کسی ٹیوشن سنٹر ڈال دو مگر اتنی دور کے اسکول مت بھیجو" اور گاڑی سٹارٹ کرکے روانہ ہوگئی۔
ڈاکٹرز کی زندگی مسلسل جدوجہد میں گذرتی ہے ، وقت کےساتھ مزید تعلیم حاصل کرتے اور جاب کرتے بال سفید ہوجاتے ہیں۔ انھی دنوں میرے بھائی اور بھابھی نے عمرے کا پروگرام بنایا، مجھے بھی ساتھ چلنے کو کہا لہذا میں عمرے پرچلی گئی۔حیرت انگیز طور پر وہاں وہ ننھی بچی مجھے بار بار یاد آتی رہی۔نجانے کتنی بار میں نے خانہئ کعبہ کے سامنے ہاتھ اٹھا کے اس کے لئے دعا کی ہوگی! یا رب العالمین ،سب بہنوں بیٹیوں کی آبرو کی حفاظت فرما،انھیں ہر شر سے محفوظ فرما۔آنسو تھے کہ ٹپکتے چلے آتے تھے۔ بھابھی حیران ہورہی تھیں کہ میری اپنی تو کوئی بیٹی نہیں مگر دعائیں کس کے لئے مانگ رہی ہوں؟ انھیں کیا پتہ کہ بیٹیاں تو سانجھی ہوتی ہیں!
عمرے سے واپسی ہوئی تو میں اپنا کلینک سیٹ کرنے میں مصروف ہوگئی۔ یہ کلینک میرے علاقے میں تھا اور میں اس میں تمام جدید مشینری ،آلات اور لیب کا اہتمام کرنا چاہتی تھی۔ شوہر صاحب کے ساتھ بھائی صاحب بھی میرے اس جنون کی تکمیل میں دست و بازو بنے رہے۔اگلے چند سالوں میں میرا کلینک شہر کا مقبول ترین کلینک بن چکا تھا کیوں کہ میرا مقصد غریب اور نادار طبقے کی مسیحائی تھا۔میرے دامن کو ان کی پرخلوص دعائیں اتنا بھر دیتی تھیں کہ مجھے کبھی کسی چیز کی کمی محسوس ہی نہ ہوتی تھی۔
ایک دن کچھ خواتین ایمر جنسی میں ایک نوجوان مریضہ کولےکرآئیں،جس کا ایک بازو بری طرح جھلساہوا تھا اور وہ رورہی تھی۔خواتین نے بتایا کہ ولیمہ کا فنکشن تھا جس میں کسی جاننے والے نے ،مارے حسد کے آتش بازی کا سامان دلہن پر پھینک دیا اور بھاگ گیا ،دلہن نے اس جلتے ہو? انار کو اپنے بازو پر روک لیا ورنہ اس کا چہرہ جل جاتا۔شادی کی تقریب میں افراتفری پڑ گئی۔
" اوہ ،یہ حسد کرنے والے بھی جینا مشکل کردیتے ہیں!" میں نےتاسف سے کہا۔
نرس کو ڈریسنگ کا سامان لانے کو کہہ کر میں مریضہ کا معائنہ کرنے لگی۔ بیل بوٹے بنے ہو نازک حنائی ہاتھوں پر دھوئیں نےسیاہ نشان ڈال دئیے تھے۔بازو کا حال بھی ابتر تھا مگر بچت ہوگئی۔ "چند روز آپ کو پٹی کروانا ہوگی ،پھر یہ بازو ٹھیک ہوجائے گا ، اسے پانی سے بچائیے گا۔آپ کا نام کیا ہے؟" میں نے پرچی پر ادویات لکھتے ہو? پوچھا۔لڑکی نے آنسوؤں سے بھری پلکیں اٹھا کے میری طرف دیکھا اور آہستہ سے بولی خوب صورت۔( ختم شد)

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے

انجان مسافر( افسانہ) (کشف زھراء)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

... مزید پڑھیے

اقبال سے میری فکری وابستگی ( بنت اسماعیل)

  بنتِ اسماعیل

 علامہ محمد اقبال افکار میں، گفتار میں اور کردار و معیار میں ایک عظیم الشان شخصیت ہیں۔ ان کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکر،

... مزید پڑھیے