ماں کی عظمت کو سلام ۔۔

عصمت اسامہ

" ماں" ایک ایسا لفظ ہے جسے ادا کرتے ہی منہ میں مٹھاس گھل جاتی ہے۔ ماں کالمس ،بچے کے لئے زندگی اور سکون کا ذریعہ ہوتا ہے۔ ماں سے بات

کرکے دل ہلکا ہوجاتا ہے ،اس لئے کہ ماں تو نام ہی ممتا اور خلوص کا ہے۔ ماں اپنی اولاد کے لئے ہر طرح کی تکلیف برداشت کرتی ہے۔ انتہائی اذیت ناک مرحلے سے گزر کر بچے کو جنم دیتی ہے اور بعض اوقات خود جان کی بازی ہار جاتی ہے۔ زندہ رہے تو جسم و جان کی سب توانائیوں کو بچوں کی پرورش میں صرف کر دیتی ہے۔ اردو ادب کا مقولہ ہے کہ اگر موسم گرم ہو تو دو میں سے ایک بات نہیں ہوگی : یا تو وہاں ماں نہیں ہوگی یا پھر وہاں دھوپ نہیں ہوگی!۔چھوٹے بچے کی پیدائش اور پرورش کے مراحل کٹھن بھی ہوتے ہیں اور جاں گداز بھی۔ اولاد کو پالنے کے لئے ماں اپنا سکھ چین ،نیند ،خواہشات سب کچھ قربان کر دیتی ہے
کسی شاعر نے لکھا :

~ ماں وہ چراغ ہے جو کبھی بجھتا نہیں
دھوپ میں بھی چھاؤں سا سکوں ملتا وہیں

لب پہ آئے جو دعا، سب سے پہلے نام تیرا
تُو جو نہ ہو، خالی لگے ہر اک بسیرا

نیند میں بھی خواب تیرے سائے سے روشن
تیری گود، جیسے ہو جنت کا دامن

دن بھر کی تھکن جب بدن پر سوار ہو
تیری آواز میں چھپا سکون بے شمار ہو

تو کھانا کھلائے تو ذائقے بدل جائیں
تیرے ہاتھ کی خوشبو سے دل بہل جائیں

تو نے ہر درد چھپایا مسکرا کے
ہم کو ہنسایا خود اشک بہا کے

تیرا ہونا، میرے ہونے کی دلیل ہے
میری ماں تو رحمت رب جلیل ہے!

ماں اپنے بچوں کےہرچھوٹے بڑے مسئلے کے حل کے لئے کوشاں رہتی ہےاور راتوں کو اٹھ اٹھ کے رب کریم سے دعائیں مانگتی ہے ،اسی لئے کہا جاتا ہے کہ: جب وقت آپ کے خوابوں کو تہس نہس کر رہا ہوتا ہے تو آپ کی ‎ ماں اپنے مصلے پر ،اپنی دعاؤں میں اسے دوبارہ تعمیر کر رہی ہوتی ہے!
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کو اسلام نے بہت اہمیت دی ہے، خاص طور پر ماں کے مقام کو نہایت بلند و بالا قرار دیا گیا ہے۔ قرآنِ مجید اور احادیثِ نبویہ میں بار بار والدین کی اطاعت و خدمت کی تاکید کی گئی ہے-
قیامت سے پہلے کے زمانے کی جن نشانیوں کی نشان دہی حضور اکرم ﷺ نے فرمائی، اُن میں سے ایک بڑی نشانی "ماؤں کی نافرمانی" ہے۔
علاماتِ قیامت جو احادیث میں بیان فرمائی گئی ہیں ،ان میں سے ایک علامت یہ ہے کہ لونڈی اپنے آقا کو جنم دے گی ( بحوالہ مسلم شریف).
اس کی وضاحت علمائے کرام نے اس طرح فرمائی ہے کہ اولاد ماں پر حکم چلاۓ گی ،ماں کی حیثیت ملازمہ جیسی ہوگی کہ بس وہ سب کے کام کرتی رہے مگر اسے کوئی عزت و وقار حاصل نہیں ہوگا ،اولاد نافرمان ہوجاۓ گی ۔
یہ حدیث نہ صرف قربِ قیامت کی نشانیوں کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ ہمارے معاشرتی زوال کی ایک اہم وجہ کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔ آج کے دور میں، مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر نوجوان طبقہ والدین، بالخصوص ماں کی نافرمانی، بدتمیزی اور بے ادبی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ موبائل فون، سوشل میڈیا اور دوستوں کی محفلوں نے ماں کی محبت، خدمت اور دعاؤں کی اہمیت کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔اسلامی معاشرہ تبھی پنپ سکتا ہے جب اس کی بنیاد ادب، خدمت اور محبت پر ہو، اور ماں کے ساتھ حسنِ سلوک سب سے بلند عمل ہے۔ نافرمانی صرف زبانی کلامی گستاخی نہیں، بلکہ ماں کی بات کو اہمیت نہ دینا، وقت نہ دینا، اور اس کے حقوق ادا نہ کرنا بھی نافرمانی میں شامل ہے۔

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

"اور تمہارے رب نے فیصلہ کر دیا کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور والدین کے ساتھ نیکی کرو۔ اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے اف تک نہ کہنا، نہ انہیں جھڑکنا بلکہ ان سے عزت و احترام سے بات کرنا۔"
(سورۃ الإسراء: 23)۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ سبحانہ وتعالیٰ گناہوں میں سے جس گناہ کو چاہیں معاف فرما دیتے ہیں مگر والدین کی نافرمانی کو معاف نہیں فرماتے بلکہ اس جرم کی سزا مرنے سے پہلے دنیا میں ہی مل جاتی ہے۔ ( مشکوٰۃ المصابیح).
ایک صحابی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آۓ اور جہاد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا : کیا آپ کی والدہ زندہ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں ۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی خدمت میں لگے رہو کیوں کہ جنت ان کے قدموں کے نیچے ہے ۔( سنن نسائی ،ابن ماجہ).

آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ سدھر جاۓ، نسلیں سنور جائیں اور اللہ کی رحمتوں کا نزول ہو تو ہمیں ماں کےمقام کو پہچاننا ہوگا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں، ماں کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائیں، خواہ وہ اپنی ماں ہو یا اپنے بچوں کی ماں ،اسے سکون اور عافیت کا ماحول فراہم کریں ۔
بڑھاپے میں والدین بعض اوقات بچوں جیسے ہوجاتے ہیں۔ چھوٹی سی بات پر خوش اور چھوٹی سی بات پر دکھی ہوجاتے ہیں ۔جسمانی قوتیں اور اعضاء ساتھ چھوڑنے لگتے ہیں۔ بعض اوقات کچھ بیماریوں کی وجہ سے والدین چڑچڑے یا زود رنج ہو جاتے ہیں، ایک ہی بات کو بار بار دہرانے لگتے ہیں ،اونچا سننے لگتے ہیں ۔ بعض اوقات ضعف العمری کی وجہ سے ذہنی صلاحیتوں اور عقل میں کمی آجاتی ہے ، بات سمجھنے سے قاصر ہوجاتے ہیں ایسے وقت میں انھیں بچوں کی طرح شفقت اور محبت درکار ہوتی ہے۔جس طرح ایک چھوٹا بچہ ضد کرتا ہے ،تنگ کرتا ہے،توجہ مانگتا ہے ،اسی طرح بڑھاپے میں مائیں ہوجاتی ہیں لیکن یہی موقع ہوتا ہے ان کی محبت کے قرض کو لوٹایا جاۓ،ان سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ وقت دیا جاۓ،ان کی صحت کی دیکھ بھال کی جاۓ۔
نجانے وہ کیسی اولادیں ہیں جو اپنی جنتوں سے غافل ہوجاتی ہیں ؟ نجانےوہ کیسے خون ہیں جو والدین سے نمو پاکر بھی سفید کے سفید رہتے ہیں ؟ نجانے وہ کیسے پتھر دل ہیں جنھیں والدین کی تکالیف کا احساس نہیں ہوتا ؟ نجانے وہ کیسی مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے اولادوں نے اپنا پہلا گھر " رحم مادر" فراموش کردیا ہے ؟ ماؤں سے غافل اور ان کو اولڈ ہومز میں چھوڑنے والی اولادیں یاد رکھیں کہ آج جو کچھ وہ بوئیں گی ،کل وہی کچھ کاٹیں گی۔
#

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

رائزنگ اسٹارزایشیا کپ: (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے

انجان مسافر( افسانہ) (کشف زھراء)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

... مزید پڑھیے

اقبال سے میری فکری وابستگی ( بنت اسماعیل)

  بنتِ اسماعیل

 علامہ محمد اقبال افکار میں، گفتار میں اور کردار و معیار میں ایک عظیم الشان شخصیت ہیں۔ ان کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکر،

... مزید پڑھیے