سیرو سیاحت :چند توجہ طلب پہلو

عصمت اسامہ

 ملک بھر کے میدانی علاقوں میں جون جولائی کا موسم شدید حدت اور حبس لئے ہوئے آتا ہے ،کئی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی

تجاوز کر جاتا ہے۔عموماً تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں اور متمول گھرانے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکل جاتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وطن عزیز پاکستان کو رب کائنات نے زرخیز میدانوں ، بلند و بالا پہاڑوں ،چشموں اور دریاؤں سے نواز رکھا ہے ۔ یہ علاقے ٹورازم کے فروغ کا اہم سبب ہیں ۔ہونا تو یوں چاہہےکہ حکومتی سطح پر اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جاۓ ،ترقیاتی فنڈز صحیح انداز میں استعمال کئے جائیں ، سیاحوں کو آمد ورفت کی خاطر خواہ سہولیات فراہم کرنےپرتوجہ دی جائے تاکہ پاکستان اس سے قابل قدر زرمبادلہ کما سکے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایسا نہیں ہےجن علاقوں میں سے موٹر وے گزرتی ہے،وہاں ٹریفک کے مسائل کم پیدا ہوتے ہیں لیکن دیگر پہاڑی علاقوں میں عموماً سڑکیں بہت کم چوڑی ہوتی ہیں ،کئی مقامات پر دو طرفہ آنے جانے والی ٹریفک کا گزرنا مشکل ہوتا ہے ۔ایک طرف کی گاڑی روک کر دوسری گاڑی کے گزرنے کی گنجائش بناتے ہیں۔

میدانی علاقوں کے لوگ خصوصاً پنجاب کے گھرانے سیدھی کارپٹڈ روڈز پر سفر کےعادی ہوتے ہیں،پہاڑی علاقوں کی سڑکیں اچانک موڑ کھاتی ہیں،سامنے کھائی آجاتی ہے ،ڈرائیور کی توجہ ذرا سی بٹنے پر گاڑی کھائی میں گر سکتی ہے۔سڑکوں پر روڈ لائیٹس سرےسےندارد ہوتی ہیں۔کئی مقامات پر ٹریفک سائنز لگانے کی اشد ضرورت ہوتی ہے کہ آگےسڑک ڈھلان  ہےیا خطرناک موڑ ہے ۔کھائیوں کی جانب نشان زدہ بلاکس بھی نہیں لگائے جاتے کہ اندھیرے میں نوواردوں کو سڑک کے دائیں بائیں مڑنے کا احساس ہو جائے۔بارش سےگیلی سڑکوں پرگاڑیوں کےپھسلنےاوراترائی والی جگہوں پر بریک فیل ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں ۔ گاڑی مرمت کروانے کی ورکشاپ بہت کم اور دور دراز واقع ہوتی ہیں۔

  سیاح ایسی صورت حال میں مشکلات میں پھنس سکتےہیں۔ حالیہ سانحہء سوات میں ایک ہی گھرانےکےاٹھارہ افراد تند و تیز موجوں میں بہہ گئے ۔ان میں سے تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ اس سانحہ نے نہ صرف پوری قوم کو سوگوارکردیا ہےبلکہ سوچ کے نئے دریچے بھی وا کئے ہیں۔ سیر وتفریح پر جانے والے گھرانے عموماً خوشی منانے نکلتے ہیں ،راستے کے خوب صورت مناظر کی ویڈیوز اور یادگار سیلفیوں کے علاوہ چند حفاظتی اقدامات کرنے کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے  ۔1:جس علاقے میں سیر و سیاحت کی غرض سے جارہے ہوں ، اس کے راستوں اور پکنک پوائنٹس کا علم ہو اور صرف انھی جگہوں پر رکا جاۓ ۔زیادہ بہتر ہے کہ وہیں کے مقامی ڈرائیور کو ہائر کرلیا جاۓ کیوں کہ اسے راستوں اور خطرات کا بہتر علم ہوتا ہے ۔2: وہاں کے موسم کی صورت حال ، سردی ،لینڈ سلائیڈنگ ،گلیشیرز ،دریاؤں کے بہاؤ کا بھی کچھ پتہ ہو۔ آج کل ایسے ایپس آگئے ہیں جو بارش ،زلزلے وغیرہ کی پیشگی اطلاع دیتے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ایپ بھی انسٹال کرلینا چاہیئے ۔ 3: گاڑی میں فیول کے علاوہ کچھ سفری سامان ہو ،مثلا" مضبوط رسی ، جیک لگانے کا سامان ،ایکسٹرا ٹائر وغیرہ رکھیں۔ 4: پہاڑی علاقوں میں عموماً میدانی علاقوں کے نیٹ ورک اور فون سمیں نہیں چلتیں ،وہاں جاکے لینا پڑتی ہیں۔اکثر مقامات پر سگنل بالکل نہیں آتے،سیاحوں کو چاہئیےکہ پیچھے گھر والوں کو مقامی لینڈ لائن نمبر مہیا کریں ،جس ہوٹل میں ٹھہریں ،اس کے فون نمبر اور لوکیشن سے بھی باخبر رکھیں ۔5: مقامی پولیس ،ہسپتال ، ریسکیو والوں کے نمبرز کہیں لکھ کے گاڑی میں رکھ لینے چاہئیں۔ 6: سانحہء سوات میں ایک اہم پہلو " پیغام کا درست نہ پہنچنا " کئی زندگیوں کو لے گیا۔ لوگوں کو ڈوبتے دیکھ کر کئی افراد نے ریسکیو والوں کو فون کیا مگر انھیں ایمرجنسی کا صحیح مطلب نہ سمجھا پائے، ریسکیو والے وہاں ایمبولینس لے کر آگئے ۔جب انہوں نے لوگ ڈوبتے دیکھے تو پھر واپس گئے تاکہ مطلوبہ سامان لا سکیں مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ 7: مقامی حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ جہاں ناپختہ پل ہوں ،خطرناک راستے ہوں یا سیلابی ریلے اچانک گذرتے ہوں وہاں ہدایات پر مبنی بورڈز لگاۓ جائیں ،دریاؤں کے ساتھ تجاوزات ختم کی جائیں، دریاؤں کے بیچ میں ناشتے نہ کرواۓ جائیں ۔ریسکیو کے لئے امدادی چوکیاں بنائی جائیں جن میں جانیں بچانے کے ضروری آلات ، لائف جیکٹس ، رسے وغیرہ اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہو۔8: جنگلات کی بے تحاشا کٹائی اور دریاؤں کو لیز پر دے کر بجری پتھر نکالنے سے صورت حال انتہائی ابتر ہورہی ہے۔اسے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔9: عوام کو اپنی جان کی حفاظت کا خود بھی خیال رکھنا چاہئیے ، رسیوں سے بنے پلوں ، خستہ راستوں ،طغیانی والے ندی نالوں کے قریب جانےسےپرہیزکرناچاہئیے. 10: آخری بات یہ ہے کہ اپنے اسفار کو روحانی بالیدگی کا ذریعہ بنائیں ،سفر کی دعائیں اور اذکار ، نمازوں کی پابندی رکھیں ، سیاح خواتین ساتر لباس میں رہیں ،اسلامی تہذیب و معاشرت کا خیال رکھیں ۔بچوں کو رب العالمین کی قدرتوں کا مشاہدہ کرواتے ہوۓ ان کا ربط خدا سے جوڑیں ۔زندگی بھی ایک سفر ہے ،دعا سکھائیں کہ رب العالمین اس کا اختتام بخیر کردے

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے

انجان مسافر( افسانہ) (کشف زھراء)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

... مزید پڑھیے

اقبال سے میری فکری وابستگی ( بنت اسماعیل)

  بنتِ اسماعیل

 علامہ محمد اقبال افکار میں، گفتار میں اور کردار و معیار میں ایک عظیم الشان شخصیت ہیں۔ ان کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکر،

... مزید پڑھیے