
لائبہ احسن
کیا تم نےسمجھ رکھا ہےکہ یوں ہی جنت میں داخل کردیےجاؤ گے؟ایمان لاؤ گےاورآزمائےنہ جاؤ گے؟؟؟(القرآن
راہ حق پرچلنا اتنا سہل نہیں۔ دین کےراستے پرچلنا ایک مشکل کام ہےاپنے آپ کو بار بار یاد دہانی کرواکر شیطان کے چنگل سےنکالنا پڑھتا ہے۔ شیطان رگوں میں خون کی طرح سرائیت کررہا ہے۔ وہ ہروقت اس مشن پردن رات کام کر رہا ہےکہ انسان کو کس طرح بھٹکائےاورراہ راست سے ہٹا دے۔ جتنا زیادہ بڑاعالم دین ہوگا اس کا شیطان اسی طرح کا ہوتا ہے۔اس کوبہکانا اس کےمطابق ہوتا ہے۔انسان کا ضمیر اس کوبتائے گا کہ آیا یہ کام صحیح ہےیا غلط۔ اچھا ہے یا برا،فائدہ مند ہےیا نقصان دہ۔
تاریخ میں جتنے صحابہ رضہ گزرےہیں کیاانہیں شیطان نہیں بہکایا ہوگا؟ضروربہکاتا ہوگا لیکن انہوں نےشیطان کوآزاد نہیں چھوڑاتھا کہ جب چاہے ان پر قابض ہوجائے اور ان سے غلطی کروا دے بلکہ انہوں نے اپنے ایمان کو اس قدر کامل کیا تھا کہ شیطان کے بہکاوے میں مشکل سےآتےتھے۔ بار بار نبی پاک کی رفاقت میں اپنے ایمان کو تروتازہ کرتے کہ کہیں کچھ غلط نہ ہوجائے۔۔۔۔اللہ اورنبی صہ کی ناراضی کا ڈراور دھچکاہروقت ان کو بے چین کیے رہتا تھا ۔
ان کی زندگیوں میں کس قدر مشکلات اورآزمائشیں آئیں لیکن وہ انہیں پیچھےنہ ہٹا سکیں،دن بہ دن ان کا یقین بڑھتا گیا۔حضرت خباب بن ارت رضہ کو تپتے ہوئےآگ کے انگاروں پر لٹایا گیا،حضرت بلال حبشی رضہ کو لوہے کی زرہ پہنا کر تپتی دھوپ میں رکھا گیا ۔ حضرت خبیب بن زید رضہ کواتنا مارا گیا اوران کے والدین کو توجان سے ہی مار دیا ان کی آنکھوں کے سامنے ۔۔صرف کس لئے کہ دین محمد سے پھر جاؤ۔ صحابہ رضہ کا ایمان کس درجے کا تھا کہ ان سب آزمائشوں کےبعد بھی "احد احد"زبان سے جاری و ساری رہتا ہے نہ کہ شکوہ و شکایت۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ توصحابہ رضہ کی کچھ مثالیں ہیں لیکن دورحاضرمیں بھی اس طرح کی بےشمارمثالیں موجود ہیں۔تازہ ترین مثال فلسطین ہی کی لے لیں کتنا لہو بہہ چکا ہے،کتنی معصوم جانیں شہداء کےمرتبے پرفائز ہوگئیں، کتنے گھرکھنڈر ہوگئےلیکن ظلم ہے کہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے اور ان کا ایمان اورتوکل الی للہ ہےکہ کمزور نہیں پڑااور اب تو موسم سرما بھی آگیا ہے بغیر کسی گرم کپڑوں کے کس طرح سردی میں ٹھٹھررہے ہوں گے، فلسطینی مائیں،بچے،بوڑھے، جوان۔۔۔ ایسی ایسی تصاویراور ویڈیوز نظروں سے گزرتی ہیں کہ دیکھ کرہمارے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن وہ کس طرح برداشت کر رہے ہیں حیرت انگیزاوررشک کے قابل ہے۔
قبلہ اول بیت المقدس کے لئے اتنی عظیم قربانیاں ۔۔۔۔۔؟وہاں کابچہ بچہ کس جذبہ ایمانی سے سرشار ہے،مجھےتوسمجھ نہیں آتا اگر ہمارے اوپرکوئی ذراسی بھی اونچ نیچ آجائے تو ہم تو آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں جبکہ ہمارا صبح وشام کیا رویہ ہوتا ہے ۔ کب کب اللہ کی نافرمانی کرلیتے ہیں بغیرکجھ محسوس کیےاورتوبہ بھی نہیں کرتےلیکن رب ہے کہ نوازےجارہا ہے۔۔۔۔اورایک بات یہ بھی کہ جوراہ حق پرڈٹ کرچلتا ہےاس پرآزمائشیں بھی زیادہ آتی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ بندےکا امتحان لیتے ہیں اوردیکھنا چاہتے ہیں کہیں کہ مشکل میں قدم پیچھےتو نہیں ہٹ جائیں گےاوربرائی اورغیراللہ کے راستے آسان ہوتے ہیں جو مشکل اللہ سے بندے کو قریب کر دے وہ آزمائش ہوتی ہے اوراس پر اللہ کی رحمت ہوتی ہےاور جو مشکل دور کردے بندے کو اللہ سے وہ عذاب اورزحمت ہوتی ہے۔
دین حق پرچلنے اور ڈٹے رہنے کی اللہ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے اورآزمائشوں سے ثابت قدمی کے ساتھ گزرنے والا بنائے۔آمین
یہ راہ حق ہے سنبھل کہ چلنا
یہاں ہے منزل قدم قدم پر



































