ہم آزاد ہیں کتنے آزاد

لطیف النساء

واقعی ہم آزاد ہیں مگر کتنے اتنے آزاد کے کسی کو کسی کی پروا ہی نہیں. کہنے کو تو ہم سب مسلمان ہیں، الحمدللہ مگر ہمارے روئیے؟ اللہ اکبر!

کیا ہوگا ہمارا سوچا ہے؟ کتنے بگڑ چکے ہیں؟ اللہ کی نافرمانی اور ہماری غفلت خود ہمیں ایسے حالات سے جھنجوڑ رہی ہے کہ بچاؤ ممکن نہیں پھر بھی ہم نہیں سنبھل رہے کیوں؟ کیونکہ ہم آزاد ہیں جو جی چاہے کرو ،جیسے جی چاہے جیو! دیکھی جائے گی! یہی غفلت ہے نا؟ اب تو خود ہمارے اپنے ملک کے حالات کتنے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں ۔مہنگائی، بجلی، پانی، گیس کو تو چھوڑیں ۔کیا ہم ایک دوسرے کے دشمنِ جان نہیں بنے ہوئے؟ نہ کسی کی عزت محفوظ،نہ آبرو، نہ ضروری استعمال کی اشیا ء،موٹر سائیکل،گاڑی،مکان،دکان اور موبائل تو بائیں ہاتھ کا کھیل بچوں کے کھلونے بچوں کے ہاتھوں،اخلاقی،روحانی، جسمانی برائیوں سے چار ہاتھ آگے۔جب چاہا جہاں چاہا لوٹ لیا، فائرنگ کی، گرایا  پیسے موبائل سمیٹ لے اڑے اوریہ جا وہ جا! ہے کوئی مائی کا لعل!جو روک کر دکھائے؟

آئے دن ہونے والے قتل و غارت گری، عصمت دری کے واقعات چوری چکاری ڈنکے کی چوٹ پر سر عام لوٹ مار حق تلفی، نہ دکان، مکان، گھر، ہسپتال  یہاں تک کہ ایمرجنسی میں آنے والے زخمی اور ان کے لانے والے تک محفوظ نہیں ۔آج سے پہلے تو ایسا نہیں ہوا اب کیوں؟ کیونکہ ہم اب بہت ہی زیادہ آزاد اور زور آور ہو گئے ہیں!۔

اخلاق اتنے گر گئے ہیں کہ کسی کو کسی کی رتی بھر فکر نہیں! اللہ ہی رحم فرمائے ہماری اس آزادی کا انجام کیا ہوگا؟مانا کہ ہم آزاد ملک کے باشندے ہیں مگر دین سے دوری لاقانونیت اور خشیت الٰہی سے لاپروائی، مغربی دنیا کی اندھا دھن نقالی، عیاشی اور فحاشی بے راہ روی نے،میڈیا نے سوشل میڈیا اور گھر گھر ہر بندے بچے بڑے کے موبائل نے انہیں اتنا آزاد بنا دیا ہے کہ وہ خود اپنے قابو میں نہیں۔ نہ ہی صحیح فیصلہ کر سکتاہے تو دوسروں کا احساس ادب احترام کیسے کرے گا؟گھروں کی حالت دیکھ لیں والدین ضرورتیں پوری کرنے اور انہیں خوش رکھنے کے چکر میں غلام بنے ہوئے ہیں۔محنت اور حالات کی چکی میں پس رہے ہیں مگر اولاد ہے کہ بے پرواہ اور شکایتی! ہر وقت کا رونا اور تنگی گویا کہ ناشکری ہی ناشکری!۔

 کبھی نہیں دیکھتے کہ ہم کتنوں سے بہتر ہیں، کیا کچھ ہمارے پاس ہے جو اوروں کو میسر ہی نہیں۔ ہماری فوج ہے رینجرز ہیں فلاحی ادارے ہیں پولیس ہے مگر پھر بھی ہزاروں مافیاز چل رہے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے گورنمنٹ نام کی۔مینجمنٹ نام کی!سب ملے ہوئے ہیں تو گویا اتنی آزادی؟ سب ملے ہوئے ہیں کیسے ہو گئے؟وکیل بکے ہوئے کیسے ہو گئے؟ زندگی بھر ہم کیس لڑتے ہوئے ہی اپنے بڑوں کو دیکھ رہے ہیں اور بڑے بھی کیس کے فیصلے آنے سے پہلے زندگی کی بازی ہارتے جا رہے ہیں اور کیونکہ وہ تو اب زندگیوں سے ہی آزاد ہو چکے ہیں!

آج ہماری حالت فلسطینیوں سے بھی بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے وہاں تو یہودی اور غیر مسلم دشمن بنے ہیں اور ہمارے ہاں ہمارے اپنے آزاد  درندے جو چاہیں بلا خوف کر رہے ہیں؟ گیس بجلی پانی کا بند کر دینا!نوجوان مایوس اور بے بس ہوتے جا رہے ہیںجو تھوڑی بہت اہلیت رکھتے ہیں انہیں بھی اتنا مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں اور کچھ تو پر تول رہے ہیں۔ وسائل کے نہ ہونے کی وجہ سے بے بس اوربے کس ہیں کیوں؟ وہی شیطانی آزادی اس گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جان لیوا ہے! عدل و انصاف کی کمی انسانیت کی کمی اخلاق کی گراوٹ اور میڈیا کے ڈسے عوام اور حکومتی بے راہ روی اور لاتعلقی!کیسے ہوگا امن اور کیسے ہوگا سکون؟۔

فلسطین میں ہزاروں مسلمان شہید ہو چکے 40 ہزار کوئی کم تو نہیں؟لاکھوں زخمی اور بےگھر،بے آسرا ،بھوکے پیاسے روزانہ بچوں کا بے جا قتل ،یہ امت مسلمہ ہے کوئی بھیڑ بکریاں تو نہیں جنہیں گولیوں، بموں اور زہریلے ہتھیاروں سے بھونا جا رہا ہے۔جانوں کے نذرانے دیتےیہ بے بس مگر روحانی طاقت رکھنے والے مجاہدین اللہ انہیں سرخرو فرمائے آمین۔

ہر دم حسبنااللہ نعم الوکیل کہنے والے کیا ہمارے لیے ہمارے سوئے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی نہیں ،ہم کیسے پتھر دل ہو گئے؟ آزادی اس کا نام نہیں آزادی تو اللہ کے حضور میں رہتے ہوئے ہر برائی سے بچتے ہوئے مخلوق خدا کی جان مال و عزت آبرو کی حفاظت مرتے دم تک کرنے کا نام ہے۔ کیا ہمارا عمل رویہ قول فعل ایسا ہے، ہم دوسروں کو امن کمیٹیوں کودیگر اداروں کو تو شیم آن کہتے ہیں مگر ہمیں تو اب اپنی ہی بے جابے پر کی بیہودہ آزادی کو شیم آن کہنا چاہیے اور دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہو اپنے ملک پڑوس سے لے کر دور دراز تک دل و جان سے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

آج نہیں کل نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ جیسے صفائی نصف ایمان ہے،آج،کل اورہمیشہ!بالکل اسی طرح ظلم و بربریت کو روکنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے، ہمیشہ کے لیے،اس سے بے خبر اور لا تعلق ہو کر ہم انسان کے لیول تک نہیں پہنچ سکتے تو کیا مسلمان اور کیسے مسلمان؟کیا آزادی نہیں، نہیں یہ تو بربادی ہے جو ہم کر رہے ہیں۔ ظالم بادشاہ کے آگے کلمہ حق بولنا ہی اصل جہاد ہے۔ سب کچھ بھلا کر کوئی کیسے آزاد رہ سکتا ہے؟ ضرورت ہے عمل کا وقت ہے۔

 سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا

 لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

 تو وقت ابھی اور آج ہے! خدارا جاگ جائیں اپنے سوئے ہوئے ضمیروں کو اس احترام کے مہینے میں جگائیں،امن و امان کی شمع جلائے رکھیں۔جاہلیت کے تمام واروں کو اپنی ایمانی قوتوں کو باعمل بنا کراور صلاحیتوں سے دعاؤں کے ساتھ روکنے کی پھر کوششوں میں اپنی زندگانی لگا دیں۔ آخراس زندگی کااس مستعار زندگی کا حق ادا نہیں کرنا؟ واپس بندگی پر آئیں، رب کی عطا،بندگی فرمانبرداری تمام بیماریوں کا علاج ہے،حدود اللہ میں رہ کر جو آزادی سے کرو گے وہی آزادی امر ہو جائے گی۔ انشاء اللہ

نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے