یہ مال سمجھتے ہیں تجھ کو

لطیف النساء

حیا کا لفظ صرف عورتوں سے ہی کیوں منسوب کیا گیا ہے؟حیا تو ایک پاکیزہ ایمان افروز اور اللہ کا پسندیدہ رویہ ہے, جسے ہر شخص کو اپنانا چاہیے،عمر

کی کوئی قید نہیں ہر عمر میں حیا کا پہلو آپ کے مشاہدے میں ہوتا ہے۔ میری تین سالہ پوتی پہلی دفعہ جب میں اس کو نہلانے لے کر گئی کپڑے اتارنے لگی تو وہ کچھ بے چین نظر آئی پھر جب میں نے بالوں پر پانی ڈالا،جسم پر صابن لگاتے لگاتے جب اس کے جسم سے پوشیدہ حصوں کی صفائی کرنے لگی تو میں دیکھ کر حیران ہو گئی کہ پہلے وہ تھوڑا پریشان اور حیران ہوئی مما بولی اور پھر خاموش ہو گئی، میں سمجھ گئی کہ اس کو اچھا نہیں لگا، اس طرح لڑکے بھی حیا رکھتے ہیں۔

 میں نے ایک بچے کو چھیڑنے کے لیے کہا کہ تمہاری نیکر پھٹی ہوئی ہے! تم شیم شیم لگ رہے ہو! تو وہ معصوم پیچھے ہاتھ رکھ کر کمرے کی طرف بھاگا! مطلب شرما گیا گویا حیا کا عنصر پایا گیا جو کپڑوں کی حد سے آگے ہے۔ یہ تو خیر بہت ہی معمولی بات ہے ہم تو کہاں تک بڑھ گئے ہیں، حدود ہی کراس کر بیٹھے ہیں احساس رکھتے ہوئے پھر کہتے ہیں ہم تو ٹھیک ہیں، آج کا دور ہے ایسا ہی چلتا ہے! مطلب سب چلتا ہے! اتنا ہلکا لیتے ہیں۔

شروع سے لڑکیوں لڑکوں کو آزاد چھوڑا ہوا ہے۔ والدین بھی بہت آگے بڑھے ہوئے ہیں کیونکہ ان میں بھی ابھی حیا کا مکمل شعور نہیں، نہ انہوں نے خود سے سمجھنے کی کوششیں کیں، بس جو سن لیا یا سمجھ لیا اس کو بھی اپنی ہی مرضی سے موقع مناسبت سے کبھی کبھی اپنا لیا تو کبھی بالکل اڑا دیا ،لباس سنگھار بیان سے آگے بے پردہ ٹک ٹاک چل رہا ہے۔ خوب سے خوب تر نظر آئیں کیونکہ میڈیا تو کیا پوری دنیا پر چھا جاؤ کہ ہزاروں لاکھوں لائیکس ملیں گے ،بچے بچیوں کو پہلے ہی اتنا کھلا چھوڑ دیا ہے کہ ان کی حیا خود ہی نکال دی اب انہیں احساس ہی نہیں کیا صحیح ہے کیا غلط،گھر میں خاندان میں بڑے بہن بھائیوں، باپ،چاچا،تایا،نانا،دادا  دادی تو خیر ان کے علاوہ ہزارہا خالہ،ماموں، تایا زاد شہزادے ہوتے ہیں ان کا کیا؟ ان کے سامنے بھی یہی حلیے،جب ماں باپ ہی نہ روکیں کوئی اور کیا کرے انہیں تو کسی اور کا کہنا بھی برا لگتا ہے خود بھی نہ روکیں نہ دوسروں کو بولنے دیں تو وہ خود ہی کہہ اٹھتی ہیں، جب میاں ہی بیوی کو نہ روکے ٹوکے تو باقی کیا بچا؟ کہتے ہیں کہ عورت کا حسن محبت کے لیے ہے اور بے وقوف اس لیے تاکہ وہ بھی محبت کر سکے مرد سے، یہ ایک الگ بات ہے مگر محبت کے ساتھ حیا کا پہلو بہرحال مقدم ہے۔

حیا عورت کا زیور اور گھر کی عزت ہے واقعی ساتھیوں ہم ہی اپنے اوپر سب سےبڑا ظلم کرتے ہیں کہ بیٹیوں کی تربیت میں پہلی چیز پردہ شامل نہیں کرتے،انہیں محرم نامحرم کا شعور نہیں دیتے۔ انہیں معلوم ہو کہ تمام لڑکوں سے جن سے نکاح کیا جا سکتا ہے پردہ لازم ہے، بہنوئی بھی اس میں شامل ہے۔یہ پردہ صرف لباس کی حد حجاب یاعبائے کا نام نہیں ہے،نقاب نہیں، نہ ہی آنکھوں کی حفاظت کا نام ہے بلکہ انہیں صحیح شعور دلائیں کہ اللہ تعالی کا حکم ہے تمام اہل ایمان کے لیے۔بیٹیاں سمجھیں گی اٹھنے بیٹھنے بولنے چالنے کے آداب،لباس کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ نگاہوں کی حفاظت اور اللہ کے حدود کی حفاظت اولین کام ہے۔ ساتھ ساتھ بیٹوں کو بھی عورت کا،بہن کا، بیوی کا اور بیٹی کا احترام سکھائیں، بلاوجہ کی بے تکلفی ہزارہا فساد جنم دیتی ہے ،لہٰذا خود بھی محترم رہیں دوسروں کی بہن بیٹیوں کی عزت کریں۔ مائیں خود بھی باپردہ ہوں تو اولاد خود باپردہ ہوگی ورنہ یہ دنیا تو واقعی ایک ا سٹیج سے کم نہیں!موبائل کا زمانہ! پورا ہی دیوانہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ

نادان یہ عورت کیا جانے

سب گھات لگائے بیٹھے ہیں

باتوں میں تو کیسے آئے گی

سب بات بنائے بیٹھے ہیں

کب قدم تیرے رستہ بھٹکیں

سب نظریں جمائے بیٹھے ہیں

یہ مال سمجھتے ہیں تجھکو

بازار سجائے بیٹھے ہیں

منہ سے تجھے مظلوم کہیں

سوچوں میں نچائے بیٹھے ہیں

تو بہن بھی ہے تو ماں بھی ہے

سب رشتے بھلائے بیٹھے ہیں

یہ عورت مرد کے رشتے کو

بس کھیل بنائے بیٹھے ہیں

یہ بد ہیں, بدکردار بھی ہیں

صورت کو چھپائے بیٹھے ہیں

گر ایسا نہیں تو چپ کیوں ہیں

کیوں دین بھلائے بیٹھے ہیں

سبق ہیں جو اللہ نے دیے

کیوں سارے بھلائے بیٹھے ہیں

تو ان پہ بھروسہ نہ کرنا

یہ جال بچھائے بیٹھے ہیں

خود اپنی حفاظت کرنی ہے

یہ شرم مٹائے بیٹھے ہیں

نادان یہ عورت کیا جانے

سب گھات لگائے بیٹھے ہیں

ساتھیو! ایمان و حیا ساتھ ساتھ ہے جس میں ایمان نہیں وہ کیا حیا کرے گا؟ ایک حدیث کامفہوم ہےایمان کےکئی درجوں میں سےایک درجہ حیاہےاورجس میں حیا نہیں وہ جو چیز چاہے کرتا پھرے! بہرحال میں تو یہی کہوں گی کہ ہمیں ہر وقت اپنے اعمال کا، نعمتوں کا، خوبصورتی کا،عمر کا،جوانی کا، اپنے فرائض کا اور ہر نعمت کا حساب دینا ہے،وہ بھی اچانک موت کیا بھروسہ! آج ہے کل نہیں تو کیوں نہ احکام خداوندی بجا لائیں سورہ نور، سورہ احزاب ہی نہیں پورے قرآن کو اپنی لائحہ عمل بنائیں اوررہنمائی حاصل کریں۔رستہ معلوم ہو تو سفر آسان اور منزل پر پہنچنا آسان ہو جاتا ہے۔ اللہ پاک ہماری دنیا اور آخرت کی تمام منزلیں آسان فرمائے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے