رغبت اور فروغ دین کا مہینہ

لطیف النساء

ماہ رمضان دیگر اسلامی اہم تہواروں عید،بقر عید ،حج وغیرہ کی طرح ایک مقدس ،اہم اورمسلمانوں کی مشترکہ عبادت ہے جو پورے مہینے دنیا کے

تمام مسلمانوں کی یکسانیت اور ایمانی اتحاداور عقیدت کا اظہار ہے، یقیناً یہ مہینہ اور اس میں کی جانے والی عبادات غیر مسلموں کے لیے بھی کشش اور دلچسپی کا باعث ہے۔

غیر مسلم ممالک میں تو ہم نے غیر مسلموں کو اس مہینے مسلمانوں کی عبادت سے متاثر ہو کر مسلمان تک ہوتے ہوئے دیکھا ہے، جو روزے کی حالت سے متاثر ہو کر آگے بڑھتے ہیں ،اس طرح ہمارا دعوت کا کام اس میں مزید اچھا اور مؤثر ہو جاتا ہے اور اسے ہونا ہی چاہیے! بلکہ ہم اس مہینے کو دین اسلام کی فروغ کا مہینہ آسانی سے بنا سکتے ہیں بشرطیکہ ہم بھی روز ے کو عبادت سمجھ کر رکھیں اور اس کے تقاضے بھی ویسے ہی پورے کریں،ہمارے کردار خود داعی کا نمونہ بنیں، ہمیں دنیا سے زیادہ آخرت کی فکر اور کامیابی مطلوب ہے۔

رب کی رضا مطلوب ہو، اس کام میں تو صرف قربانیاں ہی قربانیاں ہیں، اس میں تو مال سے لے کرجسم و جان اور وقت پر ہر صلاحیت رشتے ناطے سب کچھ قربانی چاہتے ہیں اور وہ بھی صحیح کام کے لیے صحیح وقت پرہی استعمال کریں، ورنہ تو یہ مہینہ ایک دکھاوا اور عادت ہی رہے گا لیکن دوسری طرف دیکھا جائے تو اجتماعیت کے یہ مظاہرے غیر مسلموں کے لیے دعوت کے اہم مواقع پیدا کرتے ہیں خود مسلمانوں میں روحانیت بڑھا تے ہیں یقینا ًغیر مسلم معاشروں کے لیے دین اسلام میں بہت کچھ ہے،ہمارے تو زندگی کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد دین کا فروغ بھی ہے اس لیے مشترکہ منظم ہونا اور اتحاد کا نمونہ بننا مسلم امہ ہی پیش کر سکتی ہے۔

عبادات کی اجتماعیت اور یکجہتی اس کا ثبوت ہی تو ہے! آج ہم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے اور ان موجودہ بد امنی کے حالات کا شکار ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ ہماری دین سے دوری اور دنیاوی لذتوں، خواہشات نفس، مادیت پرستی اور غیر مسلموں کی نقالی ہے جس کی وجہ سے ہماری وحدت تفرقے کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ تفرقے ہمیں کمزور سے کمزور تر کیے جا رہے ہیں اور ہمیں احساس ہی نہیں! گھر سے لے کر ملک اور بین الا قوامی سطح تک یہی حال ہے اللہ رحم فرمائے! قرآن تو پیغام وحدت ہے، یکجہتی کاہے،بھائی چارگی ہے۔

یہ ایسی عالمگیری دعوت ہے کہ اس میں انسانیت کی فلاح ہی فلاح ہے۔ قرآن کا واضح حکم ہے کہ سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑ و ورنہ تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور بکھرنے میں نقصان ہی نقصان ہے۔ اکیلا چنا کیا بھاڑ جھونکے گا؟تنکے مل کر کیا بناتے ہیں؟ اور کتنی صفائی کرتے ہیں؟ سب کو معلوم ہے۔

بس ایسی صفائی ہمیں نفس سے لے کر معاشرے میں چاہیے گویا منظم با مقصد اتحاد، ورنہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرما دیا ہے کہ مسلم یعنی ایمان والوں کی مثال سمجھائی ہے کہ باہمی محبت اور رحمت میں ایمان والے ایک جسم کی مانند ہیں اور ایک حصے میں اگر درد ہو تو پورا جسم اسے محسوس کرے۔

درد جہاں بھی ہو روتی ہے آنکھ
کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ

تاریخ شاہد ہے کہ قومیں کبھی ہتھیار سے نہیں اتحاد اور ایمانی قوت سے بنتی ہیں۔ ایمانی جذبوں سے اور تلوار سے زیادہ تفرقے سے شکست کھاتی ہیں۔ اپنے ملک میں میں ہی تفرقے دیکھ لیں؟ اب تو بم، ڈرون میزائل کا زمانہ ہے اور ایسے ایجاد کرنے والے، استعمال کرنے والے، ان کے فتنوں کو بنانے والوں کو نہ ہی ان مظلوموں کو خبر ہے کہ انکا غلط استعمال کتنا ظالمانہ ہے؟ فلاح و بہبود کی ضد ہے،مزید بھوک پیاس روشنی پانی جیسی بنیادی ضروریات کو بھی ہتھیار بنا کر استعمال کیا جا رہا ہے اور صاف نسل کشی کی جا رہی ہے اور وہی امت مسلمہ خاموش تماشائی!نہ سمجھیں تو بچ جائیں گے؟

ایک نہ ایک دن تو مر جائیں گے؟ مر کے بھی چین نہ پائے تو کدھر جائیں گے؟سوچا ہے؟ امت کمزور کیوں ہوتی ہے؟ مسلم ممالک خود تنازعات کا شکار ہیں اور جب مسلمان ہی مسلمان کا خون بہائے گا تو دشمن تو موقع پائے گا اور جلتی پر تیل ڈالے گا اس نے دیکھا کہ ان کا اتحاد ختم کر دیں۔ آپس میں ہی لڑوا دیں خود ہی ان کی طاقت کمزور ہو جائے گی، یہی کچھ مسلم ممالک کر رہے ہیں ان کی اندرونی جنگ الگ ہے اپنے مسلم ممالک سے تفرقات الگ چل رہے ہیں گویا وہی بات کہ بھٹکے کون؟ہم! ہم سب!کہاں گئی وہ مضبوط رسی جس کو پکڑ کر ہم نے ایک امت بننا تھا؟اور اپنی اتحاد اور ایمانی طاقت سے ظلم کو مٹا کر امن کو فروغ دینا تھا! آج اسلامی ممالک غزہ،فلسطین، سوڈان، کشمیر دیگر ممالک کا یہ حال کبھی نہ ہوتا! کیا یہ صرف فلسطینوں کا معاملہ ہے؟ ان کا امتحان ہے؟ نہیں، بالکل نہیں، یہ تو پوری امت مسلمہ کا بڑا امتحان ہے! اللہ ہمیں اس امتحان میں کامیاب کرے(آمین)۔

جب شعائر اسلام مقدس مقامات پر ایمانی دینی ذمہ داریوں اور دین پر حرف آئے تو ضمیر کا جاگنا چاہیے یا سو کر مرے پڑے رہنا چاہیے؟ اب بھی وقت ہے، مسلم اخوت اپنانے کا،کیا دیر لگتی ہے؟ کہ وہ متحد ہو جائیں، منظم ہو جائیں، مشترکہ مؤقف پر ڈٹ جائیں اور اتحاد اور قوت کو بحال کر کے ایمان افروز کام کریں! ورنہ تو قرآنی احکامات سمجھاتے ہیں کہ تفرقوں سے تم اپنی ہی ہوا کو اکھاڑ کر کمزور سے کمزور تر بن جاؤ گے اور غیر مسلم تم پر بھوکوں کی طرح ٹوٹ پڑیں گے، یہی ہوا نا پاکستان کیا کسی بھی ملک کی اندرونی حالات تنازعات بھی اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

رمضان جیسی عملی عبادات بھی ہمیں نہ جھنجوڑیں گی کہ ایک اللہ، ایک قران، ایک قبلہ، ایک شریعت اور ایک مقصد حیات ہوتے ہوئے اللہ کی رضا خوشنودی کے لیے ہم اس کے بندے بن جائیں،ہم زبان،رنگ،نسل اورمسلک، صوبہ اور ملک سے بالاتر ایک امت یعنی امت محمدیہ ہیں الحمدللہ! پھر ہماری یہ حالت کیوں؟ہمیں رمضان کے اس ماہ میں توبہ استغفار کے ساتھ اللہ سے مدد مانگتے ہوئے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے دوبارہ اپنی عالمگیری اتحادی قوت کو اصلاح کے لیے،مقصد حیات کے لیے، اللہ کی رضا کے لیے،منظم اور متحد ہو کر ہی مقصد حیات ادا کرناہے، دعائیں کرتے اور استقامت سے آگے بڑھنا ہوگا اور اللہ ضرور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے گا، معاف فرمائے گا، ہماری کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کر دیں گے ،ان شاء اللہ

یہی ہمارا مقصد اعلیٰ ہے آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بھی یہی ہے اللہ تعالی ہمیں کامیاب فرمائے اور ہماری اور دین سے رغبت کے اس مہینے کو دنیا میں امن کے مقصد کو پورا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے