
لطیف النساء
عالمی سیاست بھی عجیب چال چل رہی ہے کہ مختلف خطوں میں ہونے والے تنازعات اتنے سر اٹھا رہے ہیں کہ اس میں تو بیچارے فلسطین کے مسئلے کو
سمجھو سب سے پیچھے ڈال رکھا ہے ۔ فلسطین کا مسئلہ پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہےمگر دنیا کی بے حسی سمجھ میں نہیں آتی کیا کیا جائے؟ کیسے سوئے ہوئے ضمیروں کو زندہ کیا جائے؟کیسے انہیں انسانیت کا احساس دلایا جائے؟ کیسے دکھی انسانیت کو سکھ دیا جائے؟یہ تو مسئلہ گھمبیر اور دل خراش ہے ۔
میرے خیال میں تو یہ پورے عالم کے لیے ہی یہ ایک بڑا چیلنج ہےکیونکہ یہ دراصل ایک ایسا مسئلہ ہے جوعالم انسانیت کے لیےبڑا سوالیہ نشان ہے؟جسے سب جانتے ہوئے بھی انجان بنے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ توجہ کے مستحق یہ فلسطینی ہیں۔ فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم اور غذائی صورتحال، سردی، موسم، بھوک، پیاس، خوف و ہراس، مسلسل نقل مکانی، یہ کتنے مشکل مرحلے ہیں؟ کیسے یہ لوگ اپنے دن رات گزار رہے ہیں؟
سب مسائل نے انہیں نفسیاتی اور ٹراما زدہ کر دیا ہے،اس کے باوجود بھی وہاں تو برے حالات میں خواتین،بوڑھے، بچے، زخمی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں۔ ضرورت ا س امر کی ہے کہ انہیں فوری طور پر مدد دی جائے اور ان کو دوبارہ تعمیر اور دوبارہ رہائشی وبنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ،کیا لوگ بالکل ہی بے خبر ہیں ۔ امداد کے منتظر یہ لوگ اقوام عالم اور خاص کر مسلم ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن ان اقوام عالم اورخصوصا ًمسلم ممالک کی غیر فعالی حیثیت بھی المیہ بن چکی ہے۔
ان کا غیر مؤثر اور غیر فعال کردار ضمیر ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ اللہ پاک انہیں ہدایت دے کہ یہ سب مل کر اس ظلم کو روکیں۔ سارے امن حقوق اور انصاف کے بڑے بڑے دعوے کیا صرف اور صرف اعلان تک ہی محدود ہیں،دنیا کے ہر انسان کو مساوی حقوق اور تحفظ ملنا چاہیے اور کیا دنیا میں امن قائم رکھنا اور سب کے لیے یکساں اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کا کوئی دستور نہیں ۔
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا کیونکہ خوشیاں شیئر کرنے سے خوشیاں دگنی ہوجاتی ہیں لیکن یاد رکھیں جب لوگوں کے دکھ، درد،غم شیئر کریں گے تو خوشیاں کئی گنا زیادہ ہو جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی خوشیاں عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نیکیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔دنیا کو پر امن بنائے۔ آمین



































