“وہ خانہ خراب ابھریں گے''

نگہت سلطانہ

"ادا آہستہ چلو ۔ ۔ ۔"

" تمہیں ڈر لگ رہا ہے  "

"نہیں  تمہاری فکر ہے اتنے کیچڑ میں ایسے تیز تیز چل رہے ہو ٹانگیں درد کریں گی ۔ ۔ ۔"

" الله مالک ہے "

"  اب مجھے اتار دو میں کوشش کرتا ہوں چلنے کی "

" نہیں بالکل نہیں دوست تمہاری  ٹانگ مفلوج ہے پتہ ہے ناں کتنی مشکل سے تمہیں اس دلدل سے نکالا ہے ۔ ۔ ۔ "

" ادا ! تم کتنے اچھے ہو ۔ ۔ ۔"

"  رب کا کرم  ہے دوست ''

" اچھا اب وہ گیت دوبارہ گاؤ جوپہلے گا رہے تھے ۔ ۔ "

 وہ اس کو کندھوں پہ اٹھائے تقریباً آدھے گھنٹے سےاس کیچڑ میں بانس اوررسیوں سے بنائےگئےعارضی راستے سے گزر رہا تھا یہاں کہیں پانی کھڑا تھا کہیں کہیں نوکیلے پتھر راستہ روک لیتے کہیں دلدل کا منظر بھی تھا اس کی ہدایت کے مطابق اس نے دونوں ہاتھ گردن کے گرد حلقہ بنا کر مٹھیاں بند کر رکھی تھیں۔ اب جو اس نے گیت کی فرمائش کی تو اس نے دوبارہ گانا شروع کر دیا۔

" تم انقلاب کی لہروں کو روکتے ہی رہو

اسی طرح تو یہاں انقلاب ابھریں گے

مچل رہے ہیں دلوں میں جوجذبہ ہائے دروں

وہ باربار بصد اضطراب ابھریں گے

اسی طرح تو ۔ ۔ ۔ ۔ "

" ادا ! کیا ہوا ؟ تم رک  گئے ؟"

اور پھر اچانک اس کا دایاں ہاتھ اس کی آنکھ کو چھو گیا .

" ادا ! تم روئے ؟"

" نہیں نہیں یار بس ایسے ہی "

" کسی کیڑے نے کاٹا ہے ؟؟؟"

" ہاں جوگر کے اندر چلا گیا ہے شاید "

" مجھے اتارو میں اپنی ایک ٹانگ پر چلوں گا.. مان جاؤ مان جاؤ ناں ۔ ۔ "

" نہیں نہیں یار ہمارے صدر پراجیکٹ کا حکم ہے تمہیں کسی قسم کی تکلیف دئے بغیر منزل تک پہنچانا ہے اس لئے چپ چاپ میرے کندھوں پر بیٹھے رہو اور ہاں یاد آیا تمہارا نام تو پوچھا ہی نہیں ۔ ۔ ۔"

" عاطف " اس نے فوراً نام بتا دیا اور پھر اگلے کئی لمحے خاموشی سے گزر گئے

" عاطف ! ناراض تو نہیں ہو گئے ۔ ۔؟"

" ادا ! تم جیسے فرشتے سے ناراض کون ہو سکتا ہے. مجھے اتنا بتا دو تمہاری تربیت کون کرتا ہے اور اپنا نام بھی بتاؤ مجھے "

" ہماری تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن جو کہ جماعت اسلامی کا ذیلی ادارہ ہے ہماری نظریاتی تربیت جماعت اسلامی کرتی ہے اور میرا نام جنید ہے "

" تو یہ جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لیتی ؟؟؟"

" لیتی ہے یار "

" جیتتی کیوں نہیں ؟" عاطف کافی دکھی ہو رہا تھا ۔

" یہ سوال تو عاطف دوست ! خود سے پوچھو ناں "

اس نے دوبارہ گانا شروع کر دیا

" جو اہل دین سیاست بدر ہیں برسوں سے

وہ لے کے ہاتھ میں اب المیزان ابھریں گے۔۔عاطف ''

''ہوں۔۔۔''

" یہ خدمت کا سارا کام اپنے رب کی رضا کے لئے ہے دوست، ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے نہ ملے ہم دکھ کی ہر گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ ہیں۔

جنید نے ایک ہاتھ سے عاطف کی پنڈلی پہ چٹکی کاٹی اور ساتھ ایک بڑا سا قہقہہ لگایا

''ادا جنید میں سوچ رہا ہوں بس جلدی  سے ٹھیک ہو جاؤں اور تمہارے ساتھ  انسانیت کی خدمت میں لگ جاؤں '' عاطف نے مسکراتے ہوئے کہا اور پھر مزید چار پانچ منٹ کیچڑ میں چلنے کے بعد وہ اب پکی سڑک پر آ چکے تھے اور پھر دو چار قدم کے بعد جنید نے سڑک پار کی اور عاطف کو ایک عمارت کے سامنے اتار دیا یہ کسی کالج کی عمارت دکھائی دیتی تھی۔ اب عاطف جنید کا بازو تھامے آہستہ آہستہ قدم اٹھا رہا تھا۔ گراؤنڈ کراس کر کے وہ لوگ ایک بڑے ہال میں داخل ہوئے۔ اس ہال میں عاطف کے گوٹھ کے متاثرین سیلاب کو ٹھہرایا گیا تھا۔ سیلابی ریلا جب اس گوٹھ کی طرف بڑھ رہا تھا تو لوگوں نے گوٹھ میں وڈیرے کی حویلی میں پناہ لے لی تھی۔ حویلی کافی اونچی جگہ پر تھی اور کافی بڑی تھی۔ اس حویلی میں الیکشن کے دنوں میں خوب گہما گہمی ہوتی تھی۔ باقی دنوں میں یہ سنسان پڑی رہتی تھی۔

 اپنے کچے مکانوں کو پانی کی نذر ہوتا دیکھ کر گوٹھ کےلوگوں کو یہاں عافیت نظر آئی تو کوئی چھت پہ جا بیٹھا کوئی بالکنی میں کوئی کمروں کے اندر۔ اب جب دوسرے سیلابی ریلے کی اطلاع گردش کرنے لگی جو کہ زیادہ شدید نوعیت کا ہو سکتا تھا تو الخدمت فاؤنڈیشن نے ان لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی ٹھانی۔

گوٹھ سے پکی سڑک تک کا راستہ کافی خراب ہو چکا تھا کہیں کیچڑ کہیں دلدل کہیں کہیں گندا پانی بھی کھڑا تھا۔ رضاکاروں نے بانس کے بڑے بڑے ڈنڈوں اور رسیوں سے عارضی سیڑھیاں بنا کر لوگوں کو یہاں سے نکالا بیمار اور معذور لوگوں کو کندھوں پہ اٹھا کر منتقل کرنا پڑا۔

عاطف کی وقتی معذوری یہ تھی کہ اس کی ٹانگ دلدل میں پھنس گئی تھی۔ رضاکاروں نے اسے کیچڑ اور دلدل سے نکال تو لیا تھا مگر اب اسے چلنے میں خاصی دشواری کا سامنا تھا۔ اسے جنید نے ایک چارپائی پر لٹا دیا۔ لائٹ تو اس علاقے کی بند تھی اس لئے  عاطف وہاں موجود سب لوگوں کو پہچان نہ سکا البتہ ننھی منی ٹارچ کی روشنی میں اسے اپنے بہن بھائی نظر آگئے وہ جنید کے سہارے آہستہ آہستہ چلتا ہوا ان میں جا شامل ہوا۔

جنید نے کہا " اب میں چلتا ہوں اس وقت رات ہوگئی ہے تم اپنے بھائی سے کہہ کر ٹانگ پر لگا کیچڑ صاف کرواؤ  ڈاکٹر صاحب آئیں گے  توچیک  کریں گے''

ادا جنید! ادا جنید! "

" یار تمہیں آرام کی ضرورت ہے ۔ ۔ "

" ادا ! میں اب انیس سال کا ہو گیا ہوں میرا شناختی کارڈ بن گیا ہے ،میں اب ووٹ جماعت ۔ ۔ ۔ جماعت ۔ ۔ ۔ کیا نام بتایا تم نے ۔ ۔ ۔"

" جماعت اسلامی ۔ ۔ "

" ہاں جماعت اسلامی کو دوں گا ووٹ۔ گوٹھ والوں کو بھی سمجھاؤں گا گوٹھ والےمجھ سے پیار کرتے ہیں میری بات مان جائیں گے اور ہاں میرے لئے کھٹے رنگ کی یہ جیکٹ لانا جیسی تم نے پہن رکھی ہے۔ ۔ ۔"

''ہاں ہاں عاطف میں تمھاری فرمائش ذہن میں رکھوں گا '' ٓیہ کہہ کر جنید ہال سے باہر نکل گیا

جونہی وہ نکلا ایک ادھیڑ عمر کا آدمی ہال میں داخل ہوا اور اس کا نام پکارا

" میں ہوں " عاطف چونکا

" ساتھ والے کمرے میں چلو بڑے سائیں نے بلایا ہے ۔ ۔ ۔ "

" اسے کیوں بلایا ؟ کوئی اور عاطف ہوگا ۔"

اس کی بڑی بہن نے تعجب سے سوال کیا۔

" اسے ہی بلایا ہے "

" چلو میں چلتا ہوں'' "عاطف اس کے بازو کا سہارا لے کر آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا اس کے ساتھ چل پڑا

چھوٹے کمرے میں بڑا سائیں تو نہیں البتہ اس کا کارندہ بڑی بڑی مونچھوں والا سیاہ چادر لپیٹے کرسی پر بیٹھا تھا عاطف کو دیکھتے ہی فوراً اٹھا اور اس کا گریبان پکڑ کر جھنجوڑنے لگا

" ابے! تجھے کس نے اجازت دی کہ تو ووٹ کسی اور کو دے ۔ ۔ ۔"

"سرکار ! ۔ ۔ ۔ میں ۔ ۔ میں ۔ ۔ "

" بھول گیا کہ تم لوگ جدی پشتی بڑی سرکار کے ووٹر ہو ۔ ۔ ۔ ؟"

مونچھوں والا کافی کرخت ہو رہا تھا ۔

" سائیں "

" تو بھول گیا کہ تم سارے گوٹھ والوں کو بڑی سرکار ہر سال گندم کی ایک ایک بوری دیتے ہیں اور اب کے تمہارے گوٹھ کو لگنے والی سڑک پر مٹی کے پشتے باندھنے کا بھی وعدہ کیا تھا وہ تو بارشیں اتنی جلدی شروع ہو گئیں کہ یہ کام رہ گیا ۔"

مونچھوں والے کی گرفت اس کی گردن پر سخت ہوتی جا رہی تھی

"سائیں میرے پہ رحم کرو سائیں رحم کرو ۔ ۔ "

" سائیں ! وہ آ گئے سائیں ۔ ۔ "

ادھیڑ عمر کا آدمی ہانپتا ہوا اندر داخل ہوا

" او کون آ گئے بک بھی دے ۔ ۔ ۔ "

مونچھوں والے نے عاطف کو ایک طرف دھکیلتے ہوئے اپنی چادر اپنے منہ پر لپیٹتے ہوئے کہا

سائیں وہ ۔ ۔ وہ ٹی۔وی والے آئے ہیں اور سائیں

وہ چھوکرے بھی آ رہے ہیں کیا نام ہے ان کا ۔ ۔ ۔  ال ۔ ۔ ۔ "

" اوئے الخدمت والے ۔ ۔ ۔ کیا بکواس کرتا ہےاتنے اندھیرے میں ٹی۔وی والوں کا دماغ خراب ہے جو یہاں آئیں گےوہ اور یہ جو چھوکرے ہیں ناں الخدمت والے یہ تو بھوت ہیں بھوت ''

" سائیں ! باتوں کا وقت نہیں ہے ۔ ۔ "

" اوئے تو جلدی کر اسے کسی طرح گاڑی میں ڈال اور نکل لیتے ہیں ۔"

" سائیں اب اس کا وقت نہیں ہے وہ آ گئے ہیں ۔ ۔ ادھر ہی آرہے ہیں بھاگو ۔ ۔ پچھلے دروازے سے نکلو ۔ ۔ "

اور پھر دونوں یہ جا وہ جا ۔ عاطف نیم بے ہوشی کی حالت میں وہاں پڑا تھا ۔

معروف ٹی وی چینل کی ٹیم اندر داخل ہوئی اپنا مصنوعی لائٹنگ سسٹم آن کیا ۔ ایک نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر سبھی ہکا بکا رہ گئے ۔بیرونی گیٹ کے پاس کرسی پر گیٹ کیپر بیٹھا اونگھ رہا تھا اسے بلوایا گیا اورپوچھا کہ انتظامیہ کا کوئی بندہ آیا ہے یہاں ؟اس نے کہا " جناب کوئی نہیں آیا بس وہ ۔ ۔ ۔ "" کیا بس وہ ۔ ۔" ٹیم انچارج نے پوچھا

" وہ ۔ ۔ ۔ جی کچھ نہیں " چوکیدار کے کانوں میں بڑی مونچھوں والے آدمی     کی دھمکی  یادآگئی۔

جنید اپنے کچھ ساتھیوں اور ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ہال میں داخل ہوا جہاں اس نے عاطف کو چھوڑا تھا مگر وہاں عاطف نہیں تھا چھوٹے بچے ماؤں کی گودوں میں بلک رہے تھے مائیں جھوٹی تسلی دینے میں لگی تھیں مرد آنے والے حالات کے خدشات پر بات کر رہے تھے سب کے چہروں پر ایک رنگ مشترک تھا شدید کرب کا رنگ ۔ تحصیل قمبرشہزادکوٹ کے ایک چھوٹے سے گوٹھ کے ان باسیوں کو جنید اور اس کےساتھیوں نے بحفاظت ادھر پہنچا دیا تھا۔ اب وہ باری باری ان لوگوں کے نام لکھ رہا تھا جو گلے یا معدہ کے انفیکشن میں مبتلاء ہوگئے تھے۔ اس نے جب عاطف کے بہن بھائیوں سے اس کے بارے میں پوچھا تو اس کی بڑی بہن بولی

" سائیں ! خدا کےلئےعاطف کو ڈھونڈو کچھ پتہ نہیں کدھرگیا ہے ۔ ۔ "

وہ حیرت و کرب کی تصویر بنا کھڑا تھا کہ اچانک ایک کیمرہ والا آدمی اندر داخل ہوا اور بولا

" ساتھ والے چھوٹے کمرے میں ایک نوجوان نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔''

جنید فوراً چھوٹے کمرے کی طرف لپکا

" عاطف ! عاطف ! تمہیں کچھ نہیں ہوگا میرے بھائی چلو تمہیں ڈاکٹر صاحب کے پاس لے چلوں "

وہ اسے کندھوں پہ ڈال کر ہال میں لے آیا ڈاکٹر صاحب نے اسے فوراً انجیکشن لگایا اور اس کے حلق میں دوائی کے چند قطرے ٹپکائے اس کی گردن پر چند نشان بھی تھے انگلیوں کے

"ڈاکٹر صاحب! ٹھیک ہو جائے گا نا ۔ ۔ ۔ " جنید کی آنکھوں میں آنسو تیر رہے تھے

ان شاءالله جنید آپ پریشان نہ ہو یہ جوان ہے صحت مند ہے کچھ نہیں ہوگا اسے۔ آپ اس کا مساج کریں اور کوشش کریں یہ باتیں کرے "

جنید اس کے ہاتھوں اور بازوؤں پر مساج کرنے لگ گیا

تھوڑی دیر بعد اس نے آنکھیں کھولیں

" ج ۔ ۔ ج ۔ ۔ جنید ۔ ۔ ادا ۔ ۔ جنید "

" میں تمہارے پاس ہوں میرے بھائی ۔ ۔ ۔ "

" م ۔ ۔ میں ۔ ۔ میں ۔ ۔ "

" عاطف تمہیں بتانا ہوگا یہ سب کیسے ہوا ۔ تم ٹھیک ہو جاؤ گے جلد ، کچھ بولو عاطف ۔ ۔ "

" تم ۔ ۔ ۔ انقلاب کی ۔ ۔ ۔ لہروں کو روکتے ہی رہو ۔ ۔ ۔ "

عاطف آہستہ آہستہ گنگناتے لگا

" ہاں ہاں بولو بولو، بولو میرے بھائی، تم ٹھیک ہو جاؤ گے ، تم میرے ساتھی بنو گے

عزیمت کے راستے پر خدمت کے راستے پر اقامت دین کے راستے پر اکٹھے چلیں گے ہم اب تم  بولو۔۔۔۔۔۔ ''

" تمہارے فیض سے ۔ ۔ ۔

تمہارے فیض سے ہے جن کی خانہ ویرانی

ہے عین وقت وہ خانہ خراب ابھریں گے ۔ ۔ "

عاطف پہلے آہستہ آہستہ پھر روانی سے بولنے لگا

" ڈاکٹر صاحب ! ڈاکٹر صاحب! اس نے بولنا شروع کر دیا "

جنید کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا اس نے عاطف کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا اپنے ہونٹ اس کی پیشانی پر رکھ دئے اور اس کے کان میں کہا

" میں تمہارے لئے ایک چیز لایا ہوں بوجھو کیا ۔ ۔ ۔ ؟"

" چ ۔ ۔ چیز ۔ ۔ کیا ہو سکتی ہے ۔ ۔ ؟"

" بوجھو ۔ ۔ "

" آں ۔ ۔ ہاں ۔ ۔ آپ خود بتاؤ ۔۔''

" عاطف ! میرے بھائی ! ۔ ۔ "

جنید نے اس کے معصوم چہرے کواپنے ہاتھوں کے پیالے میں لے لیا "

" کھٹے رنگ کی جیکٹ ۔ ۔ ۔ " جنید نے اس کے کان میں کہا

" آہا ۔ ۔ ۔ '' اس نے  جنیدکی گردن کے گرد ہاتھوں کاحلقہ بناتے  ہوئے  پوچھا 'میرے لیئے۔۔؟' '

" گوٹھ والو ! گوٹھ والو ! خوشخبری ہے کہ اونچےدرجے کے سیلابی ریلے نے اپنا رستہ بدل لیا ہے ۔'' قبل  اس سے کہ  جنید کچھ کہتا ایک منادی کرنے والے کی  آواز ان دونوں کے کانوں  سے  ٹکرائ

"ہمارا گوٹھ مزید تباہ نہیں ہوگا ۔ ۔ ۔

اور ہاں بارشیں بھی تھم گئی ہیں ۔"

جنید اور عاطف آنکھوں میں چمک لئے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے